cancer horoscope

316
3261
cancer horoscope
cancer horoscope

cancer horoscope

۔۔۔برج سرطان ۔۔۔۔۔
سیارہ قمر

حرف: ح۔ہ
22 جون تا 23جولائی
ایک منقلب آبی برج جو منفی اور مونث ہے ۔
ستارہ قمر : اس میں مشتری کو شرف ہوتا ہے۔
مقسومی نگ: موتی،حجرالقمر
مقسومی رنگ: سفید،روپہلی،نیلا، سبز
دھات: ٹن،سیماب
حصہ جسم: انتڑیاں
خاصہ: انڈسٹری،ادراکوتمیزرکھنا، اعلیٰ درجے کی خوبی،تکمل

۔۔۔۔۔۔۔۔تعارف۔۔۔۔۔۔۔

آپ نے اور ہم نے بے شمار لوگوں کو قہقہے لگاتے ہوئے دیکھا ہو گا۔لیکن کیا ہم نے کبھی اس بات پر غور کیا ہے کہ جو لوگ ہنس رہے ہیں کیا واقعی وہ ہنس رہے ہیں ؟یہ سوال آپ کو عجیب سا لگا ہو گالیکن علمِ نفسیات سے تعلق رکھنے والے یہ بخوبی جانتے ہیں کہ اس سوال کا انسان کی نفسیات سے بڑا گہرا تعلق ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ مختلف وجوہات کی بنا پر ہنستے اور قہقہے لگاتے ہیں کبھی وہ اس لئے ہنستے ہیں کے سب ہنس رہے ہوتے ہیں گویا وہ ایسا دباؤ کے زیرِ اثر کر رہے ہیں۔کچھ لوگ اپنی شخصیت کو پُر کشش بنانے کے لئے بات بے بات ہنستے اور مسکراتے ہیں اور کچھ لوگ اپنے دوکھ سے راحت پانے کے لئے یہ روش اختیار کرتے ہیں ۔یہاں ہنسنے اور قہقہے لگانے پر گفتگو کی ضرورت اس لئے پیش آئی کے ہم اس بار برج سرطان کے زیرِ اثر افراد کی نفسیات کا مطالعہ کر رہے ہیں اور سرطان افراد کی نفسیاتی شخصیت کا ایک اہم وصف یہ ہے ۔کہ وہ اپنی عام زندگی میں دوسروں کی نسبت زیادہ ہنستے ،مسکراتے اور قہقہے لگاتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔
سرطان کے زیرِ اثر افراد گمنامی گزارنا پسند نہیں کرتے ۔وہ محض زندہ رہنے کے لئے زندہ نہیں رہتے۔انہیں یہ اندازہ ہوتا ہے اور وہ یہ بات شعوری طور پر جانتے ہیں ۔کہ انسان کی زندگی بہت محدود ہوتی ہے۔ان کی نفسیات میں یہ احساس بڑی شیدت سے پایا جاتا ہے کہ کسی بھی انسان کو خضر کی عمر نہیں ملی ہے ۔یہ احساس سرطان افراد کے اندر قرب اور بےچینی کا باعث بنتا ہے۔انہیں ہر لمحہ وقت کے گزرنے کا خیال رہتا ہے۔یہ فکر انہیں دامن گیر رہتی ہےکہ جو وقت گزر گیا وہ واپس نہیں آئے گا ۔ہر گزر جانے والی تاریخ پلٹ کر اس دنیا میں واپس نہیں آئے گی۔یہ ایک ایسی سچائی ہے جس سے شاید ہی کوئی شخص واقف نا ہو لیکن دلچسپ امر یہ ہے کہ اس سنگین صداقت کو جا نے کے با وجود لوگ نفسیاتی طور پر اسے نظر انداز کرنے کا رویہ اختیار کرتے ہیں اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس لا محدود کائنات میں انسان اپنی تمام تر ترقی کے باوجود خود کو تنہا اور کمزور محسوس کرتا ہے ۔یہی وج ہے کہ اس برج کے زیرِ اثر پیدا ہونے والے افراد گمنامی کی زندگی گزارنے سے بہت گھبراتے ہیں ۔اسی تناظر میں سرطان افراد کے سماجی رویے بھی تشکیل پاتے ہیں جن کا مطالعہ دلچسپی سے خالی نا ہو گا۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔دوسرں کے لئے ایک معمہ۔۔۔۔۔۔۔

اکثر سرطان افراد جو ماہر نفسیات کی تجاویز او مشوروں پر عمل نہیں کرتے وہ دوسروں کے لیے ایک معمہ بن جاتے ہیں ۔وہ معمہ اس طرح بن جاتے ہیں کہ ان کے قول و فعل اتنا زیادہ تضاد پیدا ہو جاتا ہے کے ان کے بارے میں یقین سے کوئی رائے قائم کرنا تقریباً نا ممکن ہو جاتی ہے۔وہ آج جو ہوتے ہیں ویسے کل نظر نہیں آتے آج وہ ایک بات اور فیصلہ کرتے ہوئے ملیں گے لیکن دوسرے دن وہ یہ قطعی فراموش کر دیں گے کہ انہوں نے گزشتہ کل کیا فیصلے کئے تھے ۔ان کے اندر تبدیلی کا عمل بہت تیزی سے جاری رہتا ہے۔اپنے آپ کو تیز رفتاری سے تبدیل کر لینے کی صلاحیت بلاشبہ ایک بڑی نادر صلاحیت ہے ۔شرط صرف یہ ہے کہ اسے درست سمت میں اور اچھی منصوبہ بندی کے ساتھ کام میں لایا جائے اب ہی سرطان افراد پر منحصر ہے کہ وہ اس صلاحیت سے کس طرح استفادہ حاصل کرتے ہیں عموماً دیکھا یہ گیا ہے کہ وہ اس صلاحیت سے کما حقہ فائدہ نہیں اٹھاتےاس کی وجہ صاف ظاہر ہے۔وہ اپنی مجموعی نفسیاتی ساخت کے حوالے سے ایسا کرتے ہیں ۔یعنی یہ کہ وہ ناکامی ،گھبراہٹ اور ڈیپریشن کے تابع ہو کر ہی نفسیاتی رویہ اختیار کرتے ہیں۔کچھ لوگوں میں بھوک بڑھ جاتی ہےاور وہ ضرورت سے زیادہ کھانے لگ پڑتے ہی اور کچھ افراد ایسے ہوتے ہیں جن کی قوت دباؤ کی حالت میں غیر معمولی ہو جاتی ہے ۔مسلئہ صرف یہاں یہ ہے کے سرطان افراد منفی عوامل کے زیر اثر پیدا ہونے والی اس صلاحیت سے کیونکر کے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔نفسیات دانوں کا کہنا ہے کہ سرطان افراد اگر چہ یہ جان لیں کے اس کی جلد تبدیل ہونے کی نفسیاتی کیفیت کیسے پیدا ہوئی تو پھر وہ بڑی حد تک اس کے استعمال سے گریز کرنے پر قادر ہوسکتے ہیں بہر حال یہ ایک ایسی صلاحیت ہے جسے کام میں لا کے سرطان افراد پنے خوابوں کی تعبیر پا سکتےہیں
۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔

 ۔۔۔۔۔۔پثرمردگی کے دورے۔۔۔۔۔۔

مضمون کی ابتداء اس بات سے ہوئی تھی کہ سرطان کے زیرِ اثر افراد ہنستے مسکراتے رہتے ہیں اور وہ جس خوشی کا اظہار کرتے ہیں وہ سچی ہوتی ہے جعلی یا نمائشی نہیں ہوتی اور مضمون کے موجودہ مرحلے پر ہم ایک بلکل برعکس نفسیاتی کیفیت کا ذکر کر رہے ہیں اس کی وجہ اس کے سوا کوئی دوسری نہیں ہے کہ عام طور پر علم النجوم کی کتابوں میں انسان کو جتنا سادہ دیکھا یا سمجھ لیا جاتا ہے وہ اتنا سادہ اور سہل نہیں ہوتا انسان ذہن رکھتا ہے جو علومِ کائنات میں سب سے اعلیٰ اور ترقی یافتہ چیز ہے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انسانی ذہن جو قوت اور تخلیقی صلاحیت رکھتا ہے اس کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے۔ انسانی نفسیات ذہن کے تابع ہوتی ہے چونکہ ذہن آزاد طور پر اپنے افعال سر انجام دیتا ہے ۔اس لئے عملاً یہ ممکن نہیں ہےکہ ہر شخص ایک کمپیوٹر کی طرح کام کرے ۔سرطان افراد کے ساتھ بھی یہی صورت ہے وہ آپ کو ہنستے اور قہقہے لگاتے ہوئے ملیں گے۔لیکن ان پر بھی ڈپریشن یاپثرمردگی کی کیفیت طاری ہوتی رہتی ہے جس سے ان کی کارکردگی اور صلاحیتوں پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔تو انہیں چاہیے کہ وہ اپنی زندگی کو بہتر انداز سے منظ٘م کریں اور ڈپریشن کے ان اسباب کو دور کرنے کی شعوری کوشش کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔اضطراب اور عدم توازن۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ سرطان افراد جو اپنے خوف کو توڑنے میں ناکام رہتے ہیں،وہ نا تو خود اپنے لیے بلکہ دوسروں کے لیے بھی مشکل ثابت ہوتے ہیں۔ان کے اندر خود اعتمادی کی کمی پیدا ہو جا تی ہے اور رد عمل کے طور پر وہ آوروں پر بھروسہ اور انحصار کرنا چھوڑ دیتے ہیں ۔وہ یہ تو نہیں کہتے کہ مجھے کسی پر اعتماد نہیں لیکن ان کے طرزِ عمل سے ظاہر یہ ہی ہوتا ہے کہ انہیں کسی پر اعتماد نہیں ہے ان کی شخصیت میں استحکام نہیں رہتا اور وہ مضطرب اور بےچین نظر آتے ہیں

۔۔۔۔۔۔انجانے خوف کا حصار۔۔۔۔۔۔

زندگی میں بہت کچھ کر گزرنے کی آرزو اور خوش نما خوابوں کی اسیری نیت نئے قسم کے نفسیاتی مسائل پیدا کردیتی ہے۔سرطان افراد کی زندگی بھی ایسے ہی مسائل سے گھری رہتی ہے۔اکثر سرطان افراد ان مسائل کے باعث ماہریِنِ نفسیات سے رجوع کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔ہمارے ملک میں تو نفسیاتی امراض کودرخود اعتناءہی نہیں سمجھا جاتا لیکن مغرب میں انسانی نفسیات اور اس سے متعلق امراض کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے ۔سرطان لوگ خواب دیکھتے ہیں اور انجانے خوف میں مبتلا رہتے ہیں۔ لیکن یہ صورتِ حال کیوں کر پیدا ہوتی ہے۔اس کا انہیں پتہ نہیں ہوتا ۔اور وہ انجانے خوف سے دو چار ہوتے رہتے ہیں ۔انہیں چاہیے کہ وہ کسی ماہر نفسیات سے رجوع کریں اور اپنے اس خوف کو خود سے دور کریں ۔۔۔۔۔۔

…… خوشنما خواب کے اسیر…….

گمنامی کی زندگی سے بیزاری،شہرت کی خواہش اور تشہیر ذات کی بے پناہ آرزو اس برج کے زیر اثر افراد کو خوابوں کا قیدی بنا دیتی ہے۔وہ ہر لمحے دنیا کا ایک غیر معمولی فرد بننے کے لئے منصوبے بناتے رہتے ہیں لیکن ان کے ساتھ مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ وہ جلد نتائج حاصل کرنے کے لیے قابلِ عمل منصوبے بناتے ہیں جن پر عملدرآمد کرنا خود کے لئے بھی ممکن نہیں ہوتا کئی مرتبہ جب وہ شاندار اور عظیم الشان منصوبے تشکیل دےکر نا کامی کا سامنا کرتے ہیں ۔تو وہ پھر اپنی زندگی میں مزید غیر عملی ہو جاتے ہیں ۔اب صورت یہ پیدا ہوتی ہے کہ وہ مشہور اور نامور فرد بھی بننا چاہتے ہیں ۔لیکن اس کے لئے قابل عمل جدو جہد سے دستبردار بھی ہو جاتے ہیں انسان کو ہمیشہ خواب دیکھنے چاہیے کیونکہ انسان نے آج تک جتنی بھی ترقی کی ہےاس میں اس کے خوابوں کا بڑا گہرا دخل رہتا ہے ۔لیکن محض خواب دیکھنا کافی نہیں ہے صرف وہ خواب صحت مند کہلائے جا سکتے ہیں جو تحریک اور جذبہ عمل پیدا کریں۔ایسے خواب جو فرار کی غرض سے دیکھے جائیں،بڑے تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں نفسیات دانوں کا اصرار ہے کہ سرطان افراد کو پہلے مرحلے چاہیے تا کہ ان خوابوں کا حصول ممکن ہو سکے اور وہ مایوسی یا ذہنی انتشار کا شکار ہونے سے خود کو بچا سکیں ۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی خواہش۔۔۔۔۔۔۔۔

زندگی میں کارکردگی دکھلانے والے سرطان افراد گمنامی کے دائرے کو جلد توڑ کر خود منظر عام پر آتے ہیں ۔ان کے پاس وسائل اور ذرائع کی فراوانی ہوتی ہے اور پھر ان کی اپنی کارکردگی اور کامیابیاں بھی ہوتی ہیں جن کی بنیاد پر تہشیر کا کام آسان ہو جاتا ہے ۔مگر ایسے سرطان افراد جو زندگی میں روز مرہ کے معمولات میں مصروف رہتے ہیں اور گمنامی میں بھی نہیں رہنا چاہتے۔یہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں ۔ان کی زندگی نفسیاتی الجھنوں کا شکار رہتی ہے ۔بصورت دیگر تشہیر اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی خواہش ان کے لئے گوناں گوں سماجی اور نفسیاتی مسائل پیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔۔۔۔

۔۔۔۔۔شخصیت کے مثبت پہلو۔۔۔۔۔

اب تک ہم نے اپنے تجزیے میں سرطان کے زیرِ اثر افراد کی شخصیت کے بعض کمزور پہلوؤں کا ذکر کیا ہے۔ہو سکتا ہے کہ اس سے یہ تاثر پیدا ہو کہ اس برج کے زیر اثر افراد کی اکثریت مجموعی طور پر نفسیاتی مسائل میں مبتلا رہتی ہے۔کسی ایک فرد کی حد تک تو یہ بات درست ہو سکتی ہے لیکن سرطان افراد کی اکثریت پر یہ بات ہر گز صادق نہیں آتی۔انسان خوبیوں اور خامیوں کا مجموعہ ہوتا ہے ۔تضاد زندگی اور کائنات کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔ان کی تخلیقی قوت بہت زیادہ ہوتی ہے وہ دوکھ اور خوشی کو بڑی شیدت کے ساتھ محسوس کرتے ہیں ۔ان کی تخلیقی صلاحیت اور ذہانت کا دائرہ دوسروں کے معاملے میں کئی زیادہ وسیع ہوتا ہے متعدد سرطان افراد مستقبل کے بارے میں مکمل تجزیہ کرنے پر قادر ہوتے ہیں اور ان کے اندازے بلکل درست ثابت ہوتے ہیں۔بے پناہ تخلیقی صلاحیت کے اپنے اندر فائدے اور نقصان دونوں ہوتے ہیں ۔چیزوں کے بارے میں پہلے سے جان لینااس کا لطف آدھا ہی کر دیتا ہے۔تخلیقی صلاحیت سرطان افراد کی عملی زندگی میں بہت کام آتی ہے وہ تجربات سے سبق سیکھتے اور غلطیوں کو بہت دہراتے ہیں ۔ان کی یاداشت غضب کی ہوتی ہے۔بالخصوص منفی اور تکلیف دہ تجربات کو وہ زندگی بھر فراموش نہیں کرتے۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔قابل اعتماد اور رفیق دوست۔۔۔۔۔۔۔

اس برج کے زیر اثر پیدا ہونے والے اگر بہترین دوست یا رفیق ثابت نا بھی ہوں تب بھی ان کے بارے میں یہ بات وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ وہ بہت زیادہ قابل اعتماد اور اچھے دوست ضرور ہوتے ہیں ۔وہ راز کر راز رکھنا جانتے ہیں اور افشائے راز کو بھی ایک بد ترین فعل تصور کرتے ہیں ۔یہاں یہ بات بھی نظر میں رہنی چاہئے کہ سرطان کو آپ اپنا راز بتا سکتے ہیں اور اسے نازک ترین معملات میں بھی اعتماد میں لے سکتے ہیں لیکن اگر آپ یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ آپ کا بہترین مشیر بھی ثابت ہو گا تو یاد رکھئیے کہ آپ کی یہ توقع کبھی پوری نہیں ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔خوب سے خوب اور زیادہ سے زیادہ۔۔۔۔۔۔۔

۔قناعت پسندی اچھی چیز ہے لیکن خوب اے خوب تر کی جستجو بھی کوئی بری چیز نہیں ۔خوب سے خوب تر کے کلیہ کا جب آپ عملی زندگی میں اطلاق کریں گے تو لازمی طور پر زیادہ سے زیادہ کی خواہش پیدا ہو گی ۔سرطان افراد کسی ایک حد یا منزل پر قناعت نہیں کرتے ۔ان سے جتنی بھی زیادہ محبت کی جائے ان کی طلب پوری نہیں ہوتی اور وہ مزید محبت اور توجہ کا طلب گار ہوتا ہے۔ اسکے جذبے کبھی مکمل سیراب نہیں ہوتے اس نفسیاتی رویہ کی وجہ پہلے بیان کی جا چکی ہے۔ایک انجانا خوف سرطان پر ہمشہ غالب رہتا ہے ۔ لہذا وہ اپنے تحفظے لیے زیادہ سے زیادہ اور خوب سے خوب تر کی تلاش میں سر گرداں رہتا ہے

۔۔۔۔۔۔۔کاروباری ذہانت۔۔۔۔۔۔

سرطان کے زیرِ اثر افراد اگر کاروباری امور میں دلچسپی لینے لگیںتو وہ خاصے کم وقت میں اہم کاروباری اداروں کے مالک بن جاتے ہیں ۔وہ اپنے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ان تھک محنت کرتے ہیں بلکہ یہ کہنا زیادہ درست ہو گا کہ ان کی زندگی کا اوڑھنا بچھونا صرف اپنا کاروبار ہوتا ہے وہ فیصلہ کرنے میں ذرا برابر تاخیر نہیں کرتےاور یہی ان کی کامیابی کا راز ہوتا ہے ۔انسان کے اندر جلد فیصلہ کرنے کی صلاحیت ان کی کامیابی میں کلیدی کردار کی حامل ہوتی ہے ۔کوئی فیصلہ درست بھی ہو سکتا ہے اور کوئی نا درست بھی۔اصل اہمیت غلط یا صحیح کی نہیں بلکہ فیصلہ کرنے کی ہے۔جو لوگ تاخیر سے درست فیصلے کرتے ہیں وہ ایسے لوگوں کے مقابلے میں با لآخر پیچھے رہ جاتے ہیں ۔جو وقت ضائع کئے بغیر فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔بر وقت کئے گئے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا امکان باقی رہتا ہے لیکن تاخیر سے کیے جانے والے درست فیصلے کا حاصل کچھ بھی نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔پہل کاری اور رہنمائی کرنے کی صلاحیت۔۔۔۔۔۔۔

برج سرطان کے زیرِ اثر مردوں میں لیڈر شپ کی فطری اور خدادار صلاحیت پائی جاتی ہے۔لوگوں کو قائل کرنے اور ان کے اعتماد پر پورا اترنے میں سرطان مردوں کا کوئی ثانی نہیں ہوتا۔چونکہ وہ نڈر اور بے خوف ہوتے ہیں ۔اس لئے وہ دوسروں کی نسبت جلد پہل کاری کرتے ہیں اور لوگ ان کی تقلید کرنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر سر طان اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا بہترین استعمال کریں اور وہ ثابت قدمی کے ساتھ اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں تو وہ سیاست سمیت زندگی کے دیگر شعبوں میں بھی اہم اور بڑی کامیابیاں بہ آسانی حاصل کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ادب اور فنون لطیفہ۔۔۔۔۔۔

ادب اور فنون لطیفہ کے تمام میدانوں میں سرطان مردوں نے حیرت انگیز کارنامے انجام دیے ہیں۔ پر گدازدل،حساس طبیعت،گہرامشاہدہ اور غیر معمولی تخلیقی صلاحیت سرطان مردوں کی جمالیاتی شخصیت کے ہیت ترکیبی کے اہم عناصر ہوتے ہیں ۔ان خوبیوں کی موجودگی کے بعد اگر محنت اور لگن سے کام کیا جائے تو سرطان مرد ادب اور فنون لطیفہ کے تقریباً ہر شعبے میں کار ہائے نمایاں انجام دے سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔کردار کا تجزیہ۔۔۔۔۔۔

برج سرطان میں پیدا ہونے والے افراد قدرے حساس فطرت کے ما لک ہوتے ہیں ۔عموماً فراخدلی ہوتے ہیں اور ضرورت مندوں کی مدد کے لئے ہمشہ تیار رہتے ہیں ۔وہ بہت جذباتی ہوتے ہیں اور اپنے آپ سے کم مرتبہ لوگوں کے لئے گہری ہمدردی رکھتے ہیں۔ان کی اسی نرم دلی اور ہمدردانہ مزاج کے باعث دوسرے لوگ انہیں بےوقوف بنانے اور ناجائز مراعات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ۔
اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد بااصول اور قانون پسند ہوتے ہیں ۔وہ کسی بھی کام میں بددیانتی کو پسند نہیں کرتے ۔ان کا حافظہ بلا کا تیز ہوتا ہے اور ماضی کی نا بھولنے والی یادوں کی وجہ سے وہ اکثر مستقبل سے غافل اور لا پرواہ رہتے ہیں ۔ ان کا حافظہ ہاتھی کی طرح تیز اور غیر معمولی ہوتا ہے اور برسہا برس پرانی باتیں اور واقعات بھی نہیں بھولتے۔برج سرطان سے متعلق افراد موسیقی،مذہب اور سریت کے دلدادہ ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔صحت۔۔۔۔۔۔۔

اس برج میں جنم لینے والے افراد کے جسم کا کمزور ترین رضوان کا معدہ ہوتا ہے وہ معتدی امراض میں بہت جلد گرفتار ہو جاتے ہیں ۔اس علاوہ انہیں اعصابی مرض بھی لاحق ہو سکتے ہیں ۔سرطان لوگ عموماً معمولی باتوں پر بہت زیادہ پریشان ہو جاتے ہیں ۔وہ بچپن سے ہی کمزور اور بیمار ہوتے ہیں ۔ تاہم بعض سرطان افراد بڑے ہو کر خاصے صحت مند اور قوی ہیکل ہو جاتے ہیں ۔وہ بیماری اور تکلیف سے بہت گھبراتے ہیں مگر اتنا ہی کثرت سے بیمار پڑتے ہیں ۔ان کے مزاج میں تبدیلی بہت جلد اور با آسانی پیدا ہو جا تی ہے اور اس کا اثر ان کی صحت پر بھی پڑتا ہے ۔وہ اپنی صحت کے بارے میں جتنا پریشان ہوتے ہیں حقیقت میں ان کی صحت اتنی خراب نہیں ہوتی ۔وہ قدرے الم پسند اور اپنے آپ کو مظلوم سمجھنے والے افراد ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔پیشہ۔۔۔۔

برج سرطان میں پیدا ہونے والوں کے لئے سب سے مناسب پیشہ تجارت ہے۔ ان میں کامیاب بزنس مین بننے کی تمام صلاحیتں پائی جاتی ہیں ۔پیسوں کے معاملے میں وہ بہت کفایت شعار اور محتاط ہوتے ہیں ۔ ایسے شعبوں کی نسبت ،جن میں جسمانی مشقت ضروری ہو ، وہ ایسے کام پسند کرتے ہیں جن میں انہیں اپنی سوجھ بوجھ سے کام لینے کا موقع مل سکے ۔تجارت کے علاؤہ وہ جس شعبے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔سماجی کاموں کا شعبہ ہے ۔اکثرو بیشتر ان کے وسائل اور تعلقات بھی کافی وسیع ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔گھر اور خاندان۔۔۔۔۔۔

اس برج میں پیدا ہونے والے افراد کو اپنے خاندان سے بے پناہ محبت ہوتی ہے ۔وہ فطرتاً گھریلو ہوتے ہیں۔انہیں اپنے افراد خانہ سے غیر معمولی لگاؤ ہوتا ہے ۔وہ اپنی گھریلو ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے متعلق فکر مند رہتے ہیں۔سرطان افراد کو اپنی ماں سے جو گہری محبت اور عقیدت ہوتی ہے وہ مرتے دم تک قائم رہتی ہے ۔ان کے سامنے کوئی ان کے افراد خانہ کو برا بھلا کہنے کی ہمت نہیں کر سکتا انہیں اپنی خاندانی روایات سے بہت پیار ہوتا ہے۔ سرطان افراد بچوں سے خاص محبت رکھتے ہیں اور ان کی ضروریات کا بہت خیال رکھتے ہیں۔بچوں کے بارے میں ان کا احساس زمہ داری اپنے عروج پر ہو تو تو وہ بچے بھی سرطان افراد کی موجودگی میں خوشی محسوس کرتے ہیں اور ان کی محبت کا جواب محبت سے دیتے ہیں ۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔سماجی تعلقات۔۔۔۔۔۔۔

برج سرطان میں پیدا ہونے والے افراد بظاہر لئیے دیئے اور کم گو رہنے والے ہوتے ہیں ۔مگر ان کے قریبی لوگ اور احباب جانتے ہیں کہ وہ کس قدر ہمدرد اور نرم دل ہیں ۔وہ دوستوں کو عزیز رکھتے ہیں اور ان سے بھی ایسی ہی پر خلوص محبت کی توقع رکھتے ہیں ۔لیکں اگر انہیں دوستوں کی بھر پور توجہ اور پر خلوص محبت نہ ملے تو وھ ناراض اور رنجیدہ ہو جاتے ہیں۔اس برج کے لوگ حد درجہ احساس ہونے کی وجہ سے دوستوں کی معمولی باتوں کا بھی شدید اثر لیتے ہیں ۔انہیں ہمشہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ان کے احباب ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔ ان سے دوستی اسی صورت برقرار رہ سکتی ہے جب انہیں بار بار خلوص کا یقین دلایا جاتا رہے۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔انتہا پسندی۔۔۔۔

سرطان افراد کا ذریعہ حمل و نقل بڑا شاندار ہوتا ہے لیکن ایک بات ہرگز نا بھولیں کے آپ ہمشہ انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور خاص طور پر چلنے میں اگرچہ ایک کیکڑا اپنے چھوٹے سے خول میں بیٹھا سوچتا رہتا ہے اور غصے کی وجہ سے اس کے منہ سے جھاگ اڑاتا رہتا ہے ۔اس باوجود وہ حملہ کرنے کے لئے موقع کا منتظر رہتا ہے اور پھر ایک لمحے کے بعد ہی جب دوسروں کی توقع ہی نہیں ہوتی تب آپ نہایت تیزی سے ایکشن شروع کر دیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔

 

۔۔۔۔۔۔خطر ناک جذبات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آبی برجوں کے تابع پیدا ہونے والے افراد جذباتی ہوتے ہیں ۔لیکن جہاں تک آپ کے جذبات کا تعلق ہے آپ کو قابو سے باہر ہو جانے والوں میں اول نمبر ملنا چاہیے جب آپ کے سر پر بھوت سوار ہو جاتا ہے تو پھر رکنے کا نام ہی نہیں لیتا ۔آپ کا غصہ خدا کی پناہ اور اسی طرح آپ کی خوشی کی کوئی حد نہیں ہے۔اور آپ کا غم سمندر کی طرح گہرا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔
 ۔۔۔۔۔۔۔ثابت قدم اور حساس۔۔۔۔۔۔۔
گھر اور فیملی کے متعلق آپ کی اعلیٰ اخلاقی قدریں آپ کے اندر سنجیدگی پیدا کر دیتی ہیں کہ دوسرے آپ پر بھروسہ کر سکیں ۔ آپ اپنے پیاروں کی بنیادی ضرورتیں پوری کر کے بہت خوش ہوتے ہیں ۔آپ کے اندر دوسروں کو اپنا لینے کا جو جذبہ پایا جاتا ہے اس کی وجہ سے آپ نے جو کچھ حاصل کر لیا ہے اس کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ اپنے لیے ایک خوبصورت ماحول تخلیق کر لیتے ہیں ۔اور اس علاؤہ آپ اْن چیزوں سے بڑا پیار کرتے ہیں جن کو آپ اپنے گھر میں جمع کر لیتے ہیں سب سے بڑی بات یہ ہےکہ آپ اپنا احترام کرتے ہیں۔یہ اپنی ذات سے پیار کرنا ہے جس کی وجہ سے آپ جذبات کی رو میں .ہنے سے روک جاتے ہیں

؟۔۔۔۔۔۔۔دور اندیش۔۔۔۔۔

بنیادی طور پر آپ کے اندر بہت زیادہ توانائی ہوتی ہے اور بعض اوقات آپ اس کو درست طریقے سے استعمال کرنے سے قاصر رہتے ہیں آپ بولنے اور سوچنے سے پہلے ہی کام کرنے لگتے ہیں اور بعد ازاں آپ یہ سوچتے ہیں کے آپ نے کیا غلط بات کہی دی ہے یا کیا کام کیا ہے سرطان افراد نے شاید ہی کبھی یہ سوچا ہو گا کہ انہوں نے اپنے ارد گرد کی دنیا پر کتنا زبردست اثر ڈال رکھا ہے۔۔۔۔۔۔
 ۔۔۔۔۔۔تعمیری صلاحیتیں۔۔۔۔۔آپ کو زندگی سے سب سے بڑا یہ سبق سیکھنا ہے کہ اپنی جذباتی ترنگ سے کس طرح نجات حاصل کی جائے اور اپنی تعمیری صلاحیتوں پر بھروسہ کیا جائے۔اگر ایک بار آپ کو چاند کی پر اسرار تبدیلیوں پر قابو حاصل ہو جائے تو آپ مریخ کی تاریخ پر توجہ دیں تو آپ کی حساسیت سے آپ کی کارکردگی میں زبردست اضافہ ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

 ۔۔۔۔۔۔تیز حس۔۔۔۔۔

آپ کی قوت مخّیلہ بہت تیز ہوتی ہے۔آپ بہت پرانے مسائل کا حیرت انگیز یا غیر معمولی حل پیش کر سکتے ہیں ۔آپ حیرت انگیز حد تک تخلیقی صلاحیت کے مالک ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

 ۔۔۔۔۔۔پر عزم۔۔۔۔۔۔۔

اگر آپ ہنوز سرطان ہی ہوتے ہیں لیکن عقرب کے خواص جنہوں نے آپ کو عشرہ کور نگاہی ہوا ہے آپ کو اجازت دیتے ہیں کہ آپ بار بار اپنے خول سے باہر نکل آئیں آپ اپنی ترجیحات کا تعین کر کے پر عزم بن جائیں آپ کے اندر اتنی صلاحیت ہوتی ہے کہ اپنے جذبات کو پس پشت ڈال دیں ۔تا کہ آپ اپنی جدوجہد میں حصہ لینے کے لئے آزاد ہو جائیں ۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔ ہمدرد انسان ۔۔۔۔۔

سرطان کا سب سے مثبت پہلو یہ ہے کہ وہ لوگوں کی فطرت کو پہچانتا ہے ۔مجموعی طور پر وہ پیار کرنے والا اور ہمدرد انسان ہوتا ہے وہ اخلاقیات کی حدود پار کر کے کسی کے جذبات کو مجروح کرنا پسند نہیں کرتا۔ وہ کسی کو مصیبت میں مبتلا نہیں دیکھ سکتا اور ان سے ہمدردی کرنا اپنا فرض سمجھتا ہے۔۔۔۔۔

 ۔۔۔۔۔۔صابر۔۔۔۔۔۔۔

سرطان افراد اس قسم کے لوگ ہوتے ہیں جو صبر کرنا جانتے ہیں اگر حالات مشکل ہو گئے ہوں تو وہ ان کے سہی ہونے تک انتظار کرتے رہتے ہیں ۔یہ اس قسم کے لوگ ہوتے ہیں جو اپنا وقت گزارنا اچھی طرح جانتے ہیں۔سرطان کو یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ کے بیک وقت ایک کام پر کس طرح توجہ مرکوز کی جا سکتی ہے۔جب ایک مرتبہ وہ پختہ ارادہ کر لیتا ہے تو بالعموم اپنے فیصلے پر قائم رہتا ہے اور ختم ہونے تک نہیں چھوڑتا

 ۔۔۔۔۔۔خیالی دنیا کے باسی۔۔۔۔۔۔۔

سرطان افراد سیدھے سادے اور عجیب و غریب انسان ہوتے ہیں ۔آدھے اپنے خوابوں کی پر اسرار دنیا میں کھوئے رہتے ہیں اور باقی اوقات میں اونگتھے رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔مفرور لوگ۔۔۔۔۔۔

سرطان افراد میں فراریت کا رجحان بہت تیز ہوتا ہے ۔لیکن اس سے پہلے کے آپ اپنے سیاروں کے اثرات سے بچنے کے لئے فرار ہو سکیں ۔آپ اپنی آبی تبدیلیوں میں ایک جادوئی صلاحیت رکھتے ہیں۔محفل میں آپ کی موجودگی سے رونق آ جاتی ہے آپ کے ساتھ ایک شام گزار دینے سے آسمان کی سیر ہو جاتی ہے ۔آپ نا قابل فرار بندھنوں سے خود کو آزاد کرا لیتے ہیں اور لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیتے ہیں ۔آپ دوسروں کی مشکلات پر قابو پانے میں مدد کر کے بہت خوش ہوتے ہیں ۔ اپنی اجنبیت کے باوجود آپ سب سے زیادہ مشہور ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذہنی کشادگی۔۔۔۔۔۔۔۔

اگر آپ کے عدم تحفظ کے احساس کو تعمیری انداز فکر سے سوچا جائے تو یہ آپ کی ایک کمزوری ہے ۔آپ ایک کھلے ذہن کے مالک ہیں اور نئی باتوں کو سمجھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں جو ایک قابل تعریف خوبی ہے۔جہاں تک اس حقیقت کا تعلق ہے کہ آپ شاذونادر ہی ایک جیسے رہتے ہیں اور اسی وجہ سے یار دوستوں کو تفریح کا موقع مل جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔عملی زندگی میں قدم۔۔۔۔۔

اپنی سلانی طبیعت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں ۔ اپنے تخلیقی تصورات کو زندگی کی عملیت پسندی سے ہم آہنگ کریں گے کیونکہ آپ کی فطرت خول دار ہوتی ہے ۔مسلسل تبدیلیوں کی وجہ سے آپ کے وجدان اور تحفظ کے شعور میں ایک ٹھہراؤ پایا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

cancer horoscope

SHARE
Previous articleAries horoscope
Next articlesheikh saadi quotes

316 COMMENTS

  1. There are some attention-grabbing deadlines in this article however I don’t know if I see all of them middle to heart. There is some validity but I’ll take maintain opinion until I look into it further. Good article , thanks and we want more! Added to FeedBurner as effectively

  2. I truly wanted to compose a quick comment to be able to thank you for some of the amazing instructions you are writing at this site. My extensive internet search has finally been recognized with reasonable facts and strategies to go over with my co-workers. I ‘d suppose that most of us website visitors are extremely blessed to live in a good network with so many brilliant individuals with very helpful techniques. I feel truly blessed to have used the web pages and look forward to so many more thrilling minutes reading here. Thanks a lot once again for all the details.

  3. I do agree with all the concepts you’ve introduced for your post. They’re really convincing and will certainly work. Still, the posts are too quick for newbies. May just you please lengthen them a little from subsequent time? Thanks for the post.

  4. Somebody necessarily lend a hand to make severely articles I would state. That is the first time I frequented your website page and so far? I surprised with the research you made to create this particular put up extraordinary. Wonderful process!

  5. Undeniably believe that which you stated. Your favorite justification seemed to be on the net the simplest thing to be aware of. I say to you, I definitely get irked while people think about worries that they just don’t know about. You managed to hit the nail upon the top and defined out the whole thing without having side effect , people could take a signal. Will likely be back to get more. Thanks

  6. you’re truly a just right webmaster. The site loading velocity is incredible. It seems that you are doing any unique trick. Also, The contents are masterwork. you have performed a wonderful activity on this subject!

  7. I am not positive where you’re getting your info, however great topic. I needs to spend a while finding out much more or figuring out more. Thank you for excellent info I was searching for this information for my mission.

  8. Nice read, I just passed this onto a colleague who was doing a little research on that. And he just bought me lunch because I found it for him smile So let me rephrase that: Thanks for lunch! “Life is a continual upgrade.” by J. Mark Wallace.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here