page contents

Capricorn Horoscope

Capricorn Horoscope
347 Views

Capricorn Horoscope

Capricorn Horoscope

Capricorn Horoscope

۔۔۔۔۔برج جدی ستارہ زحل۔۔۔۔۔۔
حروف: ج ،گ ،خ
22 دسمبر تا 20 جنوری
ایک منقلب ،خاکی برج، مونث اورمنفی
ستارہ زحل:- یہاں مریخ کو شرف ہوتا ہے
مقسومی نگ:- پلک ،سنگ سلیمانی ،فروزہ
مقسومی رنگ:- بھورا ،سلیٹی، ارغوانی، سبز
دھات:- سونا ، پلاٹینم
حصہ جسم:- گھنٹے
خاصہ:- جب جاہ،ہوس،عاقبت اندیش، ثابت قدم

۔۔۔۔۔۔۔نفسیاتی تجزیہ۔۔۔۔۔۔
برج جدی کے زیر اثر پیدا ہونے والے اپنے بچپن ہی سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔ عام طور پر زیادہ تر بچے اپنی عادتوں اور نفسیاتی رویوں کے اعتبار سے ایک جیسے ہی ہوتے ہیں۔ ان کی شخصیت اور نفسیاتی ساخت ایک دوسرے سے مختلف ہوتی چلی جاتی ہے۔ جدی بچے البتہ دوسرے بچوں سے خاصے مختلف ہوتے ہیں۔ سب سے پہلا تاثر جدی بچوں سے مل کر یہ ابھرتا ہے کہ وہ اپنی عمر سے بڑے محسوس ہوتے ہیں۔ اگر کوئی بچہ اپنی عادات، ذہانت اور بول چال میں اپنی عمر سے بڑا لگے تو فطرتی طور پر لوگوں کی توجہ اور پولیسی کا مرکز بن جائے گا۔ جدی بچے جب بلوغت کی حد تک پہنچتے ہیں تو انکی نفسیاتی شخصیت کے خدوخال بڑی حد تک نمایاں ہو چکے ہوتے ہیں۔ جنہیں ہم اختصار سے کچھ اس طرح بیان کر سکتے ہیں۔
1___جدی افراد کی شخصیت نوعمری کے زمانے سے ہی اپنی جداگانہ شناخت بتانے لگتی ہے۔
2___ ان کی عام سوجھ بوجھ اور شعوری سطح ابتدا سے ہی دوسروں کی با نسبت زیادہ ہوتی ہے۔
3___ ان میں اپنے ماحول اور گردو پیش کی کو سمجھنے کی خدا دادصلاحیت موجود ہوتی ہے۔
4____ جدی افراد میں بچپن سے ہی تجسس کا بے پناہ مادہ ہوتا ہے۔
مذکورہ بالا چاروں عناصر باہم مل کر جدی افراد کی نفسیاتی شخصیت کی تعمیر و تشکیل کرتے ہیں اور ماہرین اسی تناظر میں ان کی نفسیات کا تجزیہ کرتے ہیں۔ نفسیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جدی افراد اپنی زندگی میں مثبت رویہ اختیار کرتے ہیں۔ ان کے مثبت نفسیاتی رویے انہیں دوسروں سے ممتاز کرتے ہیں۔ وہ زندگی میں آگے بڑھنے اور کامیابیاں حاصل کرنے کے متمنی ہوتے ہیں۔ وہ کبھی منفی طریقے سے یا دوسروں کو کوہنی مار کر آگے نہیں بڑھتے۔ جدی افراد انتہائی پرسکون انداز سے اپنی زندگی کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ان کا کوئی قدم اضطرابی نہیں ہوتا۔ عام لوگوں کی طرح وہ شو ٹکٹ اختیار کر کے اپنی متعین منزل تک پہنچنے کی کوشش بلکل نہیں کرتے۔ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ جدی افراد کی نظر آسمان پر نہیں ہوتی۔ وہ اپنے قدم زمین پر جما کر رکھتے اور ہمیشہ آگے کی طرف دیکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اوپر دیکھ کر چلنے والوں کی طرح ٹھوکر نہیں کھاتے۔ ان کی نگاہیں اپنے ہدف پر مرکوز رہتی ہیں اور وہ راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کا قبل از وقت اندازہ کرلیتے ہیں جب انہیں اپنے راستے میں حائل رکاوٹوں کا اندازہ ہو جاتا ہے تو وہ بڑے اطمینان سے ان رکاوٹوں کو عبور کرنے کی جستجو کرتے ہیں۔ رکاوٹوں کا سامنا کرنا انہیں عبور کرنا ان کی نفسیات میں شامل ہوتا ہے ۔ایسا کم ہی ہوتا ہے کے جدی رکاوٹوں اور مسائل سے گریز کرے اور ان کا سامنا کرنے سے پہلو تہی کرے۔ اس مرحلے پر اس کا مضبوط عزم اور ارادہ اس کے کام آتا ہے نفسیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان جب عملی زندگی میں کسی مقصد یا منزل کا تعین کرتا ہے تو اس کی راہ میں آنے والی رکاوٹیں بنیادی طور پر نفسیاتی ہوتی ہیں۔ یہ رکاوٹیں دراصل وہ منفی نفسیاتی رویے ہوتے ہیں جو انسان کی مزاحمت کرتے ہیں اور اسے آگے بڑھنے سے روکتے ہیں۔ ماہرین نے طویل تحقیق کے بعد جن منفی نفسیاتی رویوں کی نشاندہی کی ہے وہ درج ذیل ہیں۔
1___ حسد اور رقابت
2___ ہے جان اور طیش
3___استراری کیفیت یا جلدبازی
4___ہلکا اور چھاپن
5___ بیکار اور فضول مصروفیت
6___سستی اور کاہلی
7___بے عملی، بےفکری
8___غیر ذمہ داری

اوپر دیئے گئے آٹھ منفی رویے انسان کی ترقی اور کامیابی کی راہ میں حائل بنیادی روکاوٹیں ہیں ۔ جدی افراد ان رکاوٹوں کو باآسانی عبور کرلیتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ان میں مذکورہ بالا نفسیاتی خامیاں کم پائی جاتی ہیں۔ جدی افراد کی کامیابی کا راز یہی ہے کہ وہ دوسروں کی فتح کو قبول کرتے ہیں۔ اس طرح ان کی قوت کار میں کمی نہیں آتی ۔بہادر وہ ہے جو اپنے طیش پر قابو رکھے۔ جدی میں یہ وصف پایا جاتا ہے کہ جس کی وجہ سے وہ خود اپنے لئے مسائل پیدا نہیں کرتا۔ وہ کبھی ستی ردعمل نہیں دیتا ۔حالات کا منظر جائزہ مطالعہ اور تجزیہ کرتا ہے یہ رویہ اسے بیکار اور غیر ضروری مصروفیات سے بچاتا ہے اور اپنی توانائیاں صحیح اور قابل حصول مقاصد کے حصول میں صرف کرتا ہے۔ کاہلی اور سستی سے جدی افراد دور بھاگتے ہیں۔ وہ وقتی کامیابی حاصل کرنے کے بعد فکر کا شکار نہیں ہوتے بلکہ زیادہ توجہ اور ذمہ داری سے مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ جو شخص اپنی زندگی میں اناا معروضی اور حقیقت پسند ہو اس سے زائد ذمہ داری کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ عام زندگی میں جدی افراد انتہائی ذمہ دار تصور کیے جاتے ہیں۔ لوگ ان پر اعتبار کرتے ہیں خصوصا کاروباری شعبے میں ان کی بڑی اچھی ساکھ ہوتی ہے۔ وہ وعدے کے پکے اور زبان کے کھرے ہوتے ہیں۔ ایک کاروباری جدی اپنا نقصان برداشت کرے گا لیکن اپنی ساکھ اور نام پر آنچ نہیں آنے دے گا۔ بہت کم ایسے افراد ملیں گے جو اپنے شریک کا جیسے اس بنیادی پر شاکی ہوں گے کہ انہوں نے کاروباری معاملات میں ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔۔۔

جدی افراد اپنی نرم دلی کی وجہ سے اکثر افسردگی کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔ وہ جب دوسروں کے لیے کچھ کرنا چاہیے لیکن ایسا کرنا ان کے لئے ممکن نہ ہو سکے تو ان کا دل اداس ہو جاتا ہے۔ وہ دوسروں پر اپنی اداسی کو آشکار نہیں کرتے لیکن دران ذات ان پر حزن و ملال کی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔مثبت نفسیاتی پہلو۔۔۔۔۔۔۔۔
1۔۔۔۔وہ دوسروں کی کامیابی پر کبیدہ خاطر نہیں ہوتے بلکہ اس سے سبق حاصل کرتے ہیں۔
2۔۔۔۔ زندگی کے بارے میں ان کا نقطہ نظر معروضی اور حقیقت پسندانہ ہوتا ہے۔
3۔۔۔۔ وہ انتہائی ذمہ دار افراد تصور کیے جاتے ہیں۔
4۔۔۔۔ وہ وعدے کے پکے اور زبان کےکھرے ہوتے ہیں۔
5۔۔۔۔ اپنے عزائم اور ارادوں کو مخفی نہیں رکھتے۔
6۔۔۔۔ طبعاًشرمیلے اور روایت پسند ہوتے ہیں ۔
7۔۔۔۔۔نمودونمائش کے شوقین نہیں ہوتے۔
8۔۔۔۔۔ اپنے شعبے سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں۔
9۔۔۔۔۔ بہت رحم دل اور خوش گفتار ہوتے ہیں۔
10۔۔۔۔ دوسروں کی مدد کرکے خوشی محسوس کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔منفی نفسیاتی پہلو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1۔۔۔۔اپنی ذات کے اندر مگن رہتے ہیں ۔
2۔۔۔۔اپنے رشتوں اور تعلق کے باب میں رومان پسند ہوتے ہیں۔
3۔۔۔۔تعلقات استوار کرنے میں پہل کاری نہیں کرتے ۔
4۔۔۔پہلی ملاقات میں دوسرے کو متاثر نہیں کرتے۔
5۔۔۔۔ دوستوں سے جلد دھوکا کھا لیتے ہیں۔
6۔۔۔۔نیجی اور خارجی زندگی میں توازن قائم نہیں کرتے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔شخصیت کی پہچان۔۔۔۔۔۔۔۔

برج جدی کے حامل افراد ضرورت سے زیادہ سنجیدہ ہوتے ہیں۔ نظم و ضبط کا پابند اور عظیم طاقت کا حامل سیارہ متواتر آپکے برج پر چھایا رہتا ہے۔ جدی افراد کامیابی کے اعلی ترین مقام کو حاصل کرنا چاہتے ہیں وگرنہ ان کی زندگی بے سود معلوم ہوتی ہے۔ آپ کے لیے دولت، شاندار کیریئر ،شہرت، جسمانی سکیورٹی اور جذباتی لگاؤ بڑی اہمیت رکھتے ہیں کیوں کے آپ باطنی طور پر خود کو دنیا کا مفلس ترین شخص خیال کرتے ہیں۔ اس لیے آپ کامیابی کی چوٹی تک پہنچنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ آپ ہمیشہ غالب رہتے ہیں خواہ آپ کو پیٹ کے بل رینگنا پڑے۔ آپ چلا کی ور حسن مزاج سے اپنی فطری مایوسی کو کامیابی میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ زندگی کے متعلق ان کے نظریات اپنے مختلف ہوتے ہیں کہ خاص طور پر جدی عورت اور جوزا مرد چند ہفتوں سے زیادہ ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔ اگر آپ کی جدید فطرت میں غربت کا خوف چھایا ہوا ہے تو پھر آپ کی دولت مندی اور خوشحالی بھی ساری عمر اس خوف کو آپکے دل سے نہیں نکال سکے گی۔ آپ کی ایک مثبت خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ آپ کو لوگوں کی تعریف و ستائش کی ضرورت نہیں ہوتی۔ شاید یہاں مانو فطرت نے آپ کو ودیعت کیا ہے۔ جدی عورت اپنے گھر کی بنیادوں کو مضبوط رکھتی ہے۔ پھلوں اور پھولوں سے اس سے دلچسپی ہوتی ہے باغبانی آپ کا دلچسپ مشغلہ ہوتا ہے آپ کا موافق رنگ گہرا سبز ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

۔۔۔۔۔۔۔جدی افراد کی خصوصیات۔۔۔۔۔۔۔
اس برج کےافراد انداز میں بظاہر آپ کو سرد مہر اور بے نیاز نظر آئیں گے لیکن محبت کرنے والے قدامت پرست ایسے ہمراز اور دوست ہوتے ہیں جن پر آپ اعتبار کر سکتے ہیں۔ یہ اچھے منتظم بھی ہوتے ہیں کیونکہ ہمیشہ فرض کو اہمیت دیتے ہیں۔ ان افراد کو پرانی جیولری اور پرانے انداز بے حد متاثر کرتے ہیں حتیٰ کہ انکو حسن بھی وہ متاثر کرتا ہے جس میں پرانے زمانے کی جھلک ہوں۔ ان کا حسن مزاج بہت اچھا ہوتا ہے ۔ کی لیکن ان سے وہی لوگ فیضیاب ہو سکتے ہیں جو ان کے قریب ہوں اور ذہنی مفاہمت رکھتے ہوں۔ یہ لوگوں کے متعلق اپنی ایک رائے رکھتے ہیں جس کا بدلنا عام آدمی کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔ یہ محنتی اور پرعزم ہوتے ہیں ۔زندگی کو سہل انداز میں گزارنے کے قائل نہیں ہوتے ۔ یہ کاروباری اور سرکاری دونوں عہدوں پر کامیاب رہتے ہیں غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں۔ عزت شہرت کو ہر شئے پر ترجیح دیتے ہیں۔ دولت مند اور طاقت ور بننے کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔ ان کی صاف گوئی سے اکثر لوگ ان سے دور ہوجاتے ہیں لیکن جو لوگ ان کو قریب سے جانتے ہیں وہ ان کی اس عادت سے بیزار نہیں ہوتے بلکہ مثبت انداز میں اسے لیتے ہیں۔ جدی خواتین شادی خوب سوچ سمجھ کر کرنا چاہتی ہیں ۔کیونکہ وہ جذباتی نہیں ہوتیں۔ زندگی کو ٹیکٹیکل لیتی ہے۔ لیکن اگر محبت کر لی تو سنجیدہ اور دیرپا سفر ثابت ہوتی ہیں ۔ جدی افراد بڑے باوقار ہوتے ہیں۔ ہلکا ہلکا لباس پسند کرتے ہیں۔ ان کی باوقار شخصیت کو آپ نظر انداز نہیں کرسکتے۔۔۔۔۔۔

Capricorn Horoscope

besturdu