page contents

gemini horoscope

gemini horoscope
1,216 Views
gemini horoscope
gemini horoscope

gemini horoscope 

۔۔۔۔۔۔۔برج جوزا۔۔۔۔۔

سیارہ عطارد

 

حرف: ک۔ق

22 مئی تا21 جون

ایک مردانہ،ثبت اور زوجسدین بادی برج

حاکم ستارہ: عطارد،اس میں راس کو شرف ہوتا ہے

مقسومی نگ : زبرجد،عقیق،زمرد

مقسومی رنگ: ارغوانی،بنفشی،سبز

دھات: پیتل ،تانبہ

حصہ جسم: بازواواہاتھ

خاصہ: مطابقت پذیر،ہرفن مولا،

دانشمند

۔۔۔۔۔ برج جواز ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

یہ برجوں کے متعلق نظام کا تیسرا برج ہے ۔اس کے نشان سے ظاہر ہے کے اس برج کے لوگ دوہری شخصیت کے

حامل ہوتے ہیں ۔کیسی کام کو بھی یہ مستقل مزاجی سے نہیں کر سکتے ۔ان کو ایک وقت میں ایک سے زیادہ کام

کرنے میں مزہ آتا ہے ۔مستقل مزاجی ان کی فطرت میں نہیں ہوتی ہے ۔اگر جواز افراد کو کوئی ایسا کام مل

جائے جو ایک جیسا نا ہو بلکہ قدم قدم پر تبدیلیاں ہوتی رہیں تو پھر یہ وہاں بہت کامیاب ہو سکتے ہیں ۔

یہ لوگ محبت اور نفرت میں بڑے شدید ہوتے ہیں اور اگر اسی طرح دشمن ہو جائیں تو اپنی جان کی پرواہ نہیں

کرتے ہیں ۔اگرچہ دکھاوے کی محبت جواز کی فطرت میں شامل ہے ۔لیکن بحیثیت مرد یا عورت وہ وفادار اور

قابل اعتماد ہوتے ہیں ان سے چھوٹی موٹی غلطیاں تو ہو سکتی ہیں لیکن بے وفائی ان کی سر شت میں شامل

نہیں ہے ۔

۔۔۔۔۔۔ فطرت کے مثبت پہلو ۔۔۔۔۔

یہ افراد لائق اور ذہین ہوتے ہیں ۔محفوظ اور مستحکم طرز زندگی کو پسند کرتے ہیں ان کی سوچ منطقی ہوتی ہے ہر کام سوچ سمجھ کر کرتے

ہیں۔ان کو ان کے موقف سے ہٹانا آساں نہیں ہوتا ۔باتیں کرنے کےشائق ہوتے ہیں۔آپ کو ان کے خیالات میں ندرت اور اچھوتا پن بھی ملے گا ۔انہیں

ہنسی مزاق سے لطف اندوز ہونا بھی آتا ہےاسی لئے محفلوں اور معاشرتی حلقوں میں انہیں پسند یدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔جواز بیوی

شوخ اور ذہین ہوتی ہے۔بحیثیت بیوی کے وفادار اور قابلِ اعتماد،اور گھر کی دیکھ بھال بہت اچھے انداز سے کرتی ہے۔جواز خواتین ادب،موسیقی

اور آرٹ سے لگاؤ رکھتی ہیں ۔اور یہ پٗر تخیل دماغ کی مالک ہوتی ہیں اور اس کے ساتھ ہی ان کی قوت مشاہدہ بھی قوی ہوتی ہے ۔لیکن ان کے

اندر قسمت پر بھروسہ کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے ۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔ منفی پہلو ۔۔۔۔

یہ لوگ انتہا پسند ہوتے ہیں۔اگر کسی کے دشمن ہو جائیں تو جان کی پرواہ نہیں کرتے۔کسی کام کو مستقل مزاجی سے نہیں کر سکتے۔وہ دوہری

شخصیت کے حامل ہوتے ہیں ۔فضول خرچ بھی ۔دوسروں کی مدد کرنے کی زبردست خواہش ان کے اندر پائی جاتی ہے ۔جو ان کے لئے نقصان دہ

بھی ہو سکتی ہے۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔مالی اموار۔۔۔۔۔۔۔

یہ اپنی طبیعت کو دورانگی کے باعث پیسہ بھی دو مختلف ذریعوں سے کماتے ہیں ۔اگر یہ مستقل جوب پر ہیں تو پارٹ ٹائم جاب کر کےیا اپنی

تحریر کے ذریعے آمدنی بڑھاتے ہیں یہ فضول خرچ ہوتے ہیں جتنی تیزی سے پیسہ کماتے ہیں ۔اس سے زیادہ تیزی سے خرچ کرتے ہیں ۔ان کو چاہیے کے

کہیں بھی پیسہ خرچ کرنے سے قبل کسی ماہر آدمی سے مشورہ ضرور کریں اور ایک ہی وقت پر دو مختلف جگہوں پر پیسہ لگانے سے گریز

کرے۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔کردار کا تجزیہ۔۔۔۔۔

برج جوزا کے تحت پیدا ہونے والے افراد عام طور پر ہمہ صفت اور دوہری شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔میلان کی دلچسپیاں بیک وقت کئی شعبوں

میں ہوتی ہیں اور اکثر اوقات وہ ان سب کا انتظام بخیر خوبی کرنے کے ہامل ہوتے ہیں۔بعض جوزا افراد کی شخصیت پرے در پرت ہوتی ہے ۔ایک

لمحہ میں وہ آپ کو نہایت خوش و خرم اور پر امید دیکھائی دیں گے ۔اور اگلے ہی لمحے وہ اس قدر غم زدہ اور مایوس نظر آئیں گے جیسے

خوشیاں ان کی زندگی میں کبھی شامل ہی نا ہوئی ہوں۔ان کے متعلق لوگ اور احباب اکثر اس سرعت انگیز تبدیلی جنجھلا کر رہ جاتے ہیں۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔پیشہ۔۔۔۔

جوزالوگ پر جوش اور با عمل ہوتے ہیں ۔ انہیں ایسے کاموں کا انتخاب کرنا چاہیے جن میں وہ اپنی ذہنی صلاحیتوں کو کام میں لا سکیں ۔وہ فن

گفتار میں طاق ہوتے ہیں ۔ کاروباری معاملات میں بھی وہ اکثر کامیاب رہتے ہیں وہ سودے بازی کرنا جانتے ہیں اور لوگوں کو مطمئن کر سکتے

ہیں۔ لہٰذا عام طور پر یہ مثالی تاجر اور سیلز مین ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے علاؤہ صحافت اور تنقید نگاری میں بھی نام پیدا کر سکتے ہیں۔ اس برج

کے افرادتصنیف،شاعری اور فنون لطیفہ میں بھی کامیاب ثابت ہو سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔گھر اور خاندان۔۔۔۔۔۔۔

جوزا لوگوں کی زندگی میں ان کا گھر نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔وہ ایسے گھر کے خواہشمند رہتے ہیں جس میں حسن،قرینہ اور سکون ہو۔ وہ

اکثر وبیشتر اپنے دوست احباب کو اپنے گرد مدعو کرتے ہیں اور ان کی خاطر مدارت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھتے ۔جواز افراد اپنے گھر کی

سجاوٹ میں بہت دلچسپی لیتے ہیں ۔وہ گھریلو اشیاء کی مرمت خود کر لیتے ہیں ۔سفیدی اور رنگ و روغن کسی کی مدد کے بغیر با آسانی کر

سکتے ہیں ۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔سماجی تعلقات۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جوزا افراد کے دوست بے شمار ہوتے ہیں جبکہ ان سے شاید ہی کسی کی دشمنی ہو ۔ان کی نرم دلی اور خوش مزاجی کی بنا پر لوگ بہت جلد ان

کے دوست بن جاتے ہیں ۔جوزا افراد بھی لوگوں سے پر خلاص اور ہمدردانہ رویہ رکھتے ہیں ۔لیکن بہت حساس ہونے کی وجہ سے وہ دوسروں کی

زیادتی نہ فراموش کرتے ہیں اور نا ہی معاف کرتے ہیں ۔اس برج کے لوگ مجلسی اور رونق پسند ہوتے ہیں ۔ان کے تعلقات وسیع ہوتے ہیں اور وہ

اکثر وبیشتر دوستوں کے اعزاز میں تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں وہ مثالی میزبان ہوتے ہیں اور انہیں ہمشہ یہی دھن لگی رہتی ہے کہ ان دوست

ان سے ناراض نا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔صحت اور غذا۔۔۔۔۔۔

آپ کا روز مرہ غذا کا اہم جزو وٹامن سی ہونا چاہیے۔یہ رس دار پھلوں میں ملے گا۔آپ کو تھیامن کی بھی خصوصی ضرورت ہے ۔جو مٹر ،پھلوں

اور چاولوں میں ہوتا ہے ۔معدنیات میں آج کے لئے کیلشیم ضروری ہے۔جو دودھ ،مچھلی اور گوشت میں پایا جاتا ہے ۔اس برج میں پیدا ہونے والے

افراد پارہ صفت طبعیت کے مالک ہوتے ہیں ۔جوزا افراد زندگی میں تبدیلیوں کو پسند کرتے ہیں ۔۔۔۔۔

۔۔۔۔جوزاافراد کن باتوں سے خوش ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔

جوزا افراد کے لئے سب سے بڑی خوشی چیلینج قبول کرنے اور پھر اس پے پورا اترنے میں حاصل ہوتی ہے رومان عروج پر ہوں تو بھی وہ بہت خوش

ہوتے ہیں ۔یہ اس وقت بھی بہت خوش ہوتے ہیں جب ان سے کسی کو فائدہ پہنچتا ہو ۔جوزا والدین اپنے بچوں کو توقع سے زیادہ کامیاب دیکھیں اور

جب دن جلدی گزر جائے بچوں کے کھلونوں میں انہیں بڑا لطف ملتا ہے۔جوزا افراد ایک طرح کی روٹین سے بھی نا خوش ہو جاتے ہیں وہ الگ الگ

کام کرنے میں خوش رہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

 

۔۔۔۔۔۔شخصیت کی پہچان۔۔۔۔۔۔

برج جوزا کے حامل افراد بڑے ذہین اور لائق ہوتے ہیں ۔ان کی سچ منطقی ہوتی ہے ۔ہر کام سوچ سمجھ کر کرتے ہیں ۔اچھی اور خوبصورت باتیں

کرتے ہیں ۔ان کے خیالات میں ندرت اور اچھوتا پن بھی ملے گا۔ہنسی مزاق کے بھی شائق ہوتے ہیں ۔اس لئے محفلوں اور معاشرتی حلقوں میں انہیں

پسند یدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔اس برج کی خواتین آزادی کی خواہاں ہوتی ہیں مگر بیوی کی حثیت سے وفادار اور قابل اعتماد ہوتی ہیں ۔

گھر کی دیکھ بھال بھت اچھے انداز سے کرتی ہیں ۔اداب ،موسیقی اور آرٹ سے لگاؤ رکھتی ہیں اور پر تخیل دماغ کی مالک ہوتی ہیں۔ان کے اندر

قسمت پر بھروسہ کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے۔جوزا کی شخصیت کا منفی پہلو یہ ہے کہ وہ دوہری شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔اگر کسی کے

دشمن ہو جائیں تو جان کی پرواہ بھی نہیں کرتے۔کسی بھی کام کو مستقل مزاجی سے نہیں کر سکتے۔ان کا موٹو ہوتا ہے کہ تبدیلی زندگی کے لئے

ضروری ہے۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔آپ کے لیے کارآمدمشورے۔۔۔۔۔

آپ جس حد تک معاشی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ،وہ اس اہمیت کی عکاسی کرتا ہے کہ آپ دولت کو اپنی زندگی سے کتنا منسوب کرتے ہیں ۔

یہ ممکن ہے کہ آپ خود کو اس سے لا تعلق سمجھتے ہیں۔جس کا یہ مطلب ہو سکتا ہے کہ کہ غیر محدود سالوں میں آپ جدوجہد کرتے ہیں تا

کہ کرایہ ادا کر سکیں اور گزارے کے لئے کام کرتے رہیں جبکہ آپ کی توجہ کسی اور مقام پر ہو ۔دولت اس دنیا میں ایک اہم وسیلہ ہے اور جب بھی

آپ اس شے کی قدر کریں گے،آپ کی زندگی آسان تر ہو جائے گی۔یہ ہمشہ ممکن ہوتا ہے کہ آپ اپنے پسندیدہ کام کو کرتے ہوئے دولت کما سکتے

ہیں ۔کاش آپ ایک مرتبہ اس ضروری حقیقت کو تسلیم کر لیں پھر آپ اس سے فیض یاب ہو سکیں گے اور اپنی اس دولت سے وہ کام کر سکیں گے

جسےآپ اہم سمجھتے ہیں۔آپ ہر سطح پر تحریک پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ لہٰذا پیدل چہل قدمی اور سائیکل سواری کر کے جسم کو استعمال

کریں۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔جوزا برج میں پیدا ہونے والے افراد کا جائزہ۔۔۔۔۔

جوزا ایک بادی برج ہے ۔ جو لوگ اس شمسی برج میں رہتے ہیں ۔وہ منطقہ البرج میں سب سے زیادہ اسراع سےحرکت کرتے ہیں ۔آور اپنے ہوائی

برج کی مانند مسلسل ہوا کی طرح اپنی روش بدلتے رہتے ہیں ۔آپ اتنی مہلت ہی نہیں دیتے کے آپ کے بارے میں دربارہ رائے دی جائے ۔آپ کا

بنیادی سٹائل قابل تغیر ہے ۔آپ رکاوٹوں کے اوپر سے اڑ کر چلے جاتے ہیں ۔

اس کے زیر اثر افراد میں مندرج دیل پوائنٹ بہت واضح ہوتے ہیں۔

دوہری شخصیت کا مالک

باتونی شخص

متلون مزاج

تخلیق کار

چار گنا قوت کے مالک

سحر انگیز شخصیت

چوٹیں لگنے کا احتمال

مستقبل کی منصوبہ بندی

زندہ دلی

غفلت انجام

خوش قسمت

ڈپلومیٹ

تبدیلی کو پس د کرنے والے

ذہنی دباؤ

خود غرضی کی جانب قدم

چٹکلے باز

مضبوط موقف خود ستائی

معاون اور خدمت خلق

جادوئی انگلیاں

مستقبل کے منصوبے ساز

جرت پسندی

خودکفیل

تیز رفتار

نئے رجحان کے حامل

رجائیت پسند

سردمہر

بے رحم ایک حد تک

احتیاط پسند

غیر محفوظ لوگ

نازکِ صحت

غیر مانوس

منفی احساس

حسا س دل

غیر روایتی

پر خطر

قائل کر دینے والے

تیز فہم

منطقی ذہن

ہمشہ جوان رہنے والے

تخلیق کار

متلون مزاج

غیر معمولی بصیرت

بھری ٹا نگیں

غیر روایتی منصوبے

 

برج جوزا کے موافق پتھروں میں زمرد شامل ہے

جو جوزا کیلئے فوائد مند ثابت ہوسکتا ہے

 (Emerald) زمرد

زمانہ قدیم سے زیر استعمال پتھر، اپنی آب و تاب اور چمک دمک میں اپنا ثانی نہیں رکھتا*

 اپنے حجم سے ہلکا اور تیزاب کے اثر سے پاک*

مزاج سرد اور خشک، ڈراؤنے خوابوں سے نجات بخشتا ہے۔*

دشمن کو مغلوب کرتا ہے، باعث اطمینان و سکون*

وضع حمل میں ران پر باندھنے سے آسانی پیدا کرتا ہے۔*

زہر آلود شے کھانے سے چہرے پر فوراً پانی کے قطرے نمودار ہو جاتے ہیں*

 بھوت پریت اور آسیب کے اثرات کی صورت میں یہ پتھر تھرتھرانے لگتا ہے*

زمانہ قدیم سے عہد شکنی کرنے والوں کی اپنی رنگت کی تبدیلی کی وجہ سے پہچان دینے والا*

عورت اور مرد اگر آپس میں اس کو تبدیل کر لیں تو محبت میں اضافہ کا موجب بنتا ہے۔*

gemini horoscope

besturdu

Leave a Reply

Your email address will not be published.