Leo horoscope

170
1183
Leo horoscope
Leo horoscope

 Leo horoscope

۔۔۔۔۔۔۔برج اسد ۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔سیارہ شمس۔۔۔
حرف: م
24جولائی  23  اگست
مقسومی نگ:یاقوت،پلک،پکھراج
مقسومی رنگ:زرد،نارنجی،سنہرا
دھات : سونا
جسم کا حصہ:دل اور پشت
خاصہ:قوت ،راستباز،مخلص،حکم دینے والے

Leo horoscope

۔۔۔۔۔۔۔۔برج اسد کی خصوصیات۔۔۔۔۔۔۔

اسد ایک ایسا کردار ہے جس آپ کبھی نظر انداز نہیں کر سکتے۔اسد پر شکوہ اور شاہانہ انداز کے مالک ہوتے ہیں اور ان کی شخصیت سے اس کا بھرپور اظہار ہوتا ہے ۔اسد افراد اپنے احباب اور ملاقاتیوں سے عموماً ملبوسات اور املاک کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ایسا کبھی نہیں ہو سکتا کے اسد آپ کو اپنی پہلی ہی ملاقات میں متاثر نہ کر سکیں ۔اسد محفلوں میں اپنے احباب اور اجنبیوں سے ایک ہی انداز سے پیش آتے ہیں ۔انہیں یکساں خوشی کا موقع فراہم کرتے ہیں ۔محفلوں میں بہترین میزبان ثابت ہوتے ہیں ۔لوگوں کو ان کی انتھک محنت اور مسلسل کام کرنے کی صلاحیت اپنی طرف متوجہ ہوتی ہے ۔”اسد” افراد کافی عرصے کام میں لگے رہتے ہیں پھر اچانک سست پڑ جاتے ہیں اور اس سستی سے وہ اس وقت نکل سکتے ہیں جب وہ خود یہ محسوس کریں کے نکلنا چاہیے۔اسد افراد گرم جوش اور کھلے دل کے مالک ہوتے ہیں۔جن سے محبت کرتے ہیں ان کے لئے کبھی باعث زحمت نہیں بنتے ۔ یہ دل کی گہرائیوں سے محبت کرنے والے ہوتے ہیں ۔اسد عموماً ایسے لوگوں کو دوست بناتے ہیں جو خوشآمدی ہوتے ہیں۔اسد معیار زندگی بلند کرنے کی خاطر پانی کی طرح پیسہ خرچ کرتے ہیں ۔اگرچہ ان کی حثیت نا ہو پھر بھی دکھاوے کی خاطر ایسا کر گزرتے ہیں اور انہیں یہ احساس تک نہیں ہوتا کہ وہ کیا کر چکے ہیں ۔یہ فضول خرچی کر کے خودکو نمایاں رکھنا چاہتے ہیں۔ضرورت سے زیادہ مغرور ہوتے ہیں اور کوئی بھی کام کریں تو چاہتے ہیں کہ لوگ ان کی واہ واہ کریں

۔۔۔۔۔اسد افراد کن باتوں سے خوش ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

جب ان کی خوشامد کی جائے تو ان کی ہذیانی کیفیت ہو جاتی ہےاور یہ خوشی سے پھولے نہیں سماتے۔آخری فیصلہ کن لمحات میں جب دوسرے ان کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہوں۔اس موضوع پر انہیں ازحد خوشی حاصل ہوتی ہے ۔اس وقت بڑے مسرور ہوتے ہیں جب مباحثہ میں کامیاب ہوں۔اسداپنی تسکین کی خاطر وقتاً فوقتاً پر تعیش طور طریقے آزماتے ہیں ۔پارٹیاں دے کر مل بیٹھنے کا موقع ڈھونڈتے ہیں گیدرنگز سے بہت خوش ہوتے ہیں ۔اگر ان پر تنقید کی جائے اور یکسر نظر انداز کر دیا جائے تو دل برداشتہ ہو جاتے ہیں۔سرد موسم بھی انہیں اداس کر دیتا ہے۔خاص تقریبات میں جب ان کے پاس پیسے نہ ہوں ،اگر ان کو کوئی کام سونپا جائے اور وہ اس کی تہہ رکنی پہنچ سکیں ۔یا کسی کو فون کریں اور وہ جوابی فون نا کرے تو یہ بھی افسردگی کا باعث بنتا ہے۔اور اگر کوئی پرانا دوست مل جائے اور وہ اسے فوری طور پر پہچان لے تو یہ بات ان کے لئے باعثِ مسرت ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔اسد افراد کی خصوصیات۔۔۔۔۔

شاہانہ انداز لئے خوش ذوق اور خوش لباس کوئی فرد بڑی بے نیازی سےمحفل کی رونق ہے لیکن آپ کے سلام کے جواب میں آپ کو پر خلوص طریقے سے ویلکم کہے۔تو جانتے ہیں وہ شخص کون ہو گا۔جی ہاں یہ برج اسد کے متعلق فرد ہے ۔آپ کو اس برج کے افراد ہمہ وقت متحرک نظر آئیں گے۔کبھی کپڑوں کی ڈیزائننگ میں تو کبھی گھر کی سجاوٹ میں اور اگر ان کاموں میں مصروف نا ملیں تو بچوں کے لاڈ اٹھاتے ہوئے ملیں گے۔یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اسد افراد عام طور پر زندگی سے بھر پور کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔اس برج کے افراد فطرتاً معصوم اور صاف گو ہوتے ہیں ۔یہ عام طور پر غصے میں نہیں آتے اور اگر ان کی آنا مجروح ہو تو یہ برداشت نہیں کر پاتے۔خلافِ مزاج باتوں سے ماحول سے با مشکل سمجھوتہ کرتے ہیں ۔یہ خود سے متعلقہ شخص کی بھر پور توجہ کے خواہاں ہوتے ہیں ۔اُس کا ذرا سا بھی نظر انداز کرنا ان کی برداشت سے باہر ہوتا ہے ۔البتہ محکوم بن کر زندگی گزارنا ان کے لئے تکلیف دہ ہوتا ہے ۔لین دین کے معاملات میں دوستوں اور ساتھیوں کا خوب اچھی طرح سوچ سمجھ کر انتخاب کرتے ہیں ۔

››››››۔۔۔۔منفی پہلو۔۔۔۔ ‹‹‹‹‹‹

ان افراد کے خیال میں یہ سب پر حکمرانی کے لئے پیدا ہوتے ہیں ۔یہ کسی سے جذباتی طور پر زیادہ ملوث نہیں ہوتے۔ دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی پسند نہیں کرتے۔بعض خصوصی کیسوں میں یہ افراد وعدہ خلاف اور کامل بھی ہوتے ہیں ۔اسد افراد خاصے مغرور ہوتے ہیں اور بعض اوقات دوسرں کے ساتھ ان کا رویہ ہتک آمیز ہوتا ہےیہ اپنی غلط بات کو بھی صحیح منوانے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔مالی اموار۔۔۔۔۔۔۔

اسد افراد کے نزدیک پیسہ ہاتھ کی میل ہوتا ہے۔ان کے لئے یہ ایک ایسی چیز ہے جس سے خوشیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔اسد افراد کو چاہیے کہ اپنی اس سوچ کو بدلیں اور دوسروں کو خوش کرنے اور ان پر امپریشن ڈالنے کے چکروں میں جیب سے زیادہ خرچ نا کریں ۔ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ پیسے کے بغیر بھی زندگی کا لطف اٹھایا جا سکتا ہے اسد افراد کو عام طور پر پیسوں کی قلت مشکل ہی ہوتی ہے لیکن اگر ایسا ہو بھی جائے تو عزم و ولولہ اور محنتوں لگن سے کام لیں ۔لین دین کے معاملات میں دوستوں اور ساتھیوں کا خوب اچھی طرح سوچ سمجھ کر انتخاب کریں اور پھر اعتماد کریں۔۔۔

۔۔۔۔۔۔صحت اور غذا۔۔۔۔۔۔۔۔

23 جولائی تا12 اگست آپ کے لئے وٹامن Aاور Dضروری ہے ۔یہ وٹامنز گاجر،انڈےاور خوبانی سے مل سکتے ہیں۔تھائیورائیڈگلینڈ کے لئے آیوڈین کی ضرورت ہے۔13اگست تا12اگست آپ کو وٹامن B کی ضرورت ہے۔جو جسم کی فالتو چربی کو کم کرتا ہے ۔معدنیات میں کیلشیم آپ کی ضرورت ہے یہ دودھ وغیرہ میں ملے گا۔13اگست تا 23اگست آپ کو وٹامن B12 کی ضرورت ہوتی ہیں جو دودھ اور کلیجی میں پاپاجاتا۔آئرن کی کمی دور کرنے کے لیے اسٹرابیری اور مرغی کھائی اور ٹینس کھیلیں۔۔۔

۔۔۔۔۔۔عمومی جائزہ۔۔۔۔۔

اسد کا عنصر آتش ہے۔علامت شیر ہے۔جمالی اعضاء میں دل پر حکمران ہے ۔اسٹائل جامد ہے ۔یہ لوگ بہت کام کرتے ہیں۔اسد کا حکمران سیارہ شمس ہے۔اکثر لوگوں کو دوسرے برجوں سے زیادہ شمسی برج اسد سے زیادہ واقفیت ہوتی ہے ۔کیونکہ اسد افراد منطقہ البروج میں سب سے زیادہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں ۔وہ مرکزی کردار ادا کر کے ہی لطف اندوز نہیں ہوتے ہیں ۔جو ان کی ضرورت ہوتی ہے۔اسد کا حکمران سورج ہے ۔اس لئے یہ نمائش کے لئے ہی پیدا ہوتے ہیں اور ان کے وجود سے گرمی اور توانائی کا انعقاد ہوتا ہے ۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔تابندہ مزاج۔۔۔۔۔۔

اگرچہ آپ جیسی باوقار شخصیت کو مدح سرائی بیکار معلوم ہوتی ہے چونکہ آپ تو اپنی ذات میں مگن رہتے ہیں اور آپ جیسی باوقار ہستی کو کسی کی تعریف کی ضرورت نہیں ہے تو ذرا آئینہ اٹھا کر دیکھئیے کیونکہ آپ کی ہر ادا سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ خود پرست ہیں ۔خواہ آپ کسی جگہ پیدا ہوئے ہوں ۔آپ کا ایمان ہے کہ آپ کا یہ استحقاق ہے کہ بہتر طریقے سے زندگی گزاری جائے ۔اس میں کوئی شک نہیں کے آپ دل کے بادشاہ ہوتے ہیں ۔آپ سر گرم ساتھی کی ماند ایک خوش وخرم زندگی گزارنا چاہتے ہیں ۔۔۔۔۔

۔۔۔بلند آہنگی۔۔۔۔۔

خواہ آپ کسی عشرہ میں بھی پیدا ہوں ۔اسد لوگوں کی اکثریت بلند آہنگ ہوتی ہے۔ آپ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کوئی بھی حربہ استعمال کر سکتے ہیں۔اپنی تمام حسوں سے آپ بھر پور فائدہ اٹھاتے ہیں ۔امید ہے کہ اب آپ یہ سوال نہیں کریں گے کہ آپ کردار سے جملہ شمسی برجوں والے کیوں اتنے زیادہ واقف ہیں آپ نے جو چاہا وہ آپ کو مل گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔شاہی برج۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسد کو منطقہ البروج کا شاہی برج کہتے ہیں کیوں کہ اس میں سورج کی سب سے زیادہ طاقت ہوتی ہے۔اس برج کے تابع پیدا ہونے والوں میں دوسروں کی رہنمائی کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور جس کام میں بھی دلچسپی لینں اس میں اہمیت حاصل کر لیتے ہیں ۔ان کی فطرت با اثر لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔شاہی برج۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسد کو منطقہ البروج کا شاہی برج کہتے ہیں کیوں کہ اس میں سورج کی سب سے زیادہ طاقت ہوتی ہے۔اس برج کے تابع پیدا ہونے والوں میں دوسروں کی رہنمائی کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور جس کام میں بھی دلچسپی لینں اس میں اہمیت حاصل کر لیتے ہیں ۔ان کی فطرت با اثر لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔اس لئے وہ ان کے منظورِ نظر بن جاتے ہیں ۔اکثر وہ بڑے خوش نصیب ہوتے ہیں دراصل انہیں کسی بات سے رغبت نہیں ہوتی ہے۔اس لئے وہ محنت مزدوری کرنے سے پرہیز کرتے ہیں لیکن جب انہیں دوسروں کو یہ مظاہرہ کر کے دیکھانا پڑتا ہے کہ کام کس طرح کیا جاتا ہے تو وہ ہر طرح کی سرگرمی میں حصہ لینے لگتے ہیں ایسی پوزیشن میں ان کی کارکردگی بہتر رہتی ہے۔جہاں اس کے پاس اتھارٹی ہو جس سے دوسروں پر حکم چلایا جا سکتے ہیں اور جہاں وہ پہل کر سکیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔صاف گو اور وسیع القلب۔۔۔۔۔۔۔

وہ راست گو اور دوغلے پن سے پاک ہوتے ہیں_ لہٰذا بے ضمیر آدمیوں سے وہ بہت جلد دھوکہ کھا جاتے ہیں_ لیکن جب ان کو معلوم ہو جاتا ہے کہ ان کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ معاف کر دیتے ہیں کیونکہ وہ منقسم المزاج نہیں ہوتےان کا غصہ بہت تیز ہوتا ہے خاص کر اس صورت میں جب ان کے وقار کو دھچکا لگا گیا ہو لیکن یہ غصہ جلد ہی ٹھنڈا پڑ جاتا ہے اور ان کے دل میں کوئی کینہ نہیں رہتا بعض اوقات یہ تھوڑے سے ڈکٹیٹر (آمر) بن جاتے ہیں اور حکم چلانے لگتے ہیں جب یہ اپنا رعب جماتے ہیں تو لوگوں کو جھنجھلاہٹ ہونے لگتی ہے

 

——-سادہ لوحی——-

اسد افراد اپنی دولت سے بڑی سخاوت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں_ وہ دولت کو اس لئے پسند کرتے ہیں کہ اس سے چیزیں خریدی جا سکتی ہیں اور یہ طاقت پیدا کر دیتی ہے_ لیکن وہ دولت کا ذخیرہ نہیں کرتے_ اس لئے ان کو محفوظ رقم رکھنے میں دشواری پیش آتی ہے دولت کے بارے میں ان کے خیالات بہت بڑے اور قیمتی ہوتے ہیں_ لیکن ان پر عمل کرنا ہمیشہ ممکن نہیں ہوتاکیونکہ یہ لوگ بڑی حد تک دوسروں پر بھروسہ کرتے ہیں اس لئے ان کے ساتھ بڑی آسانی سے فراڈ کیا جا سکتا ہے_ ان کو بڑی آسانی سے متاثر کیا جا سکتا ہے لیکن ان سے مجبوراً کوئی کام نہیں کروایا جا سکتا

۔۔۔۔۔۔۔عوامی نا کامی کا ردعمل۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسد دل اور کمر کے نچلے حصے پر حکمران ہے۔اس لئے اسد لوگوں کے لئے یہ دونوں عضو بڑے حساس ہوتے ہیں ۔علاوہ ان میں حلق اور دوران خون کے نظام پر بھی توجہ رکھنی چاہیے۔اسد کی جسمانی ساخت بالعموم مضبوط ہوتی ہے اور ان کے اعضاء آسانی سے متاثر نہیں ہوتے۔بعض اسد لوگ بیماری سے پریشان ہو جاتے ہیں ۔لیکن جب ان کی خود اعتمادی عود کر آتی ہےتو ان کی قوت مزاحمت علاج میں مدد دینے لگتی ہے۔ان میں اتنی زیادہ طاقت ہوتی ہے کہ وہ بڑے سے بڑے دباؤ کو برداشت کر لیتے ہیں ۔لیکن انہیں اتنا زیادہ برجوش بھی نہیں ہونا چاہئے کہ اپنے آرام کو فراموش کر بیٹھیں لیکن اپنے ہم نام شیروں کی طرح ان میں آرام کرنے کی مکمل صلاحیت ہوتی ہے ۔اسد افراد گھر چھوڑ کر باہر جانے میں زیادہ دلچسپی نہیں لیتے لیکن وہ یہ توقع رکھتے ہیں کہ گھر کے معمولات ان کے گرد گھومتے رہیں ۔انہوں نے یہ اپنا حق سمجھ رکھا ہے کہ ان پر جو توجہ دی جا رہی ہے وہ اس کے مستحق ہیں ۔جب وہ عوام کی تعریف و توصیف حاصل کرنے میں نا کام ہو جاتے ہیں تو اپنے گھر والوں پر حکم چلانے لگتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔بےتکلف خطیب۔۔۔۔۔۔

تحریرو تقریر میں اسد افراد خطیب ہوتے ہیں ۔نہایت آزادی اور بے تکلفی سے کھل کر بات کرتے ہیں ۔کہ لوگوں کے جذبات کو کس طرح ابھارا جا سکتا ہے۔کیونکہ ان کے احساسات بڑے طاقت ور ہوتے ہیں ۔وہ تھوڑے سے شیخی خورنے اور مبالغہ سے کام لیتے ہیں لیکن لوگوں میں جوش و ولولہ اور رجائیت پیدا کر دیتے ہیں

….. باعمل لوگ …….

اسد افراد ہر قسم کے لوگوں سے نباہ کر لیتے ہیں .اور ان کو آسانی سے دوست بنا لیتے ہیں. سماجی اعتبار سے وہ بڑے باعمل ہوتے ہیں. اور لوگوں کو خوش کرکے لطف اندوز ہوتے ہیں .وہ یا تو اپنے گھر میں یا بہترین ریسٹورنٹ میں رہنا پسند کرتے ہیں. مہربان اور اچھے ہوتے ہیں .اور اس قسم کے لوگ ہوتے ہیں جو تفریح کے ساتھ کاروبار بھی کرتے ہیں .دوسرے شعبہ زندگی کی طرح وہ اپنے دوستوں کے ساتھ بڑے وفادار ہوتے ہیں. اور ان کی مدد کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں. وہ اپنے وقار کو مد نظر رکھتے ہوئے دوسرے لوگوں سے الگ تھلگ رہتے ہیں .اس کی وجہ سے وہ کسی کے ساتھ گہرے تعلقات قائم نہیں کرتے 

……روایت پسندی ……

اگرچہ محبت کے معاملے میں اسد افراد روایت پسند ہوتے ہیں. اس کے باوجود بڑے رومانوی اور دوسروں سے زیادہ جذباتی ہیں .اگر کسی کو ایک مرتبہ دل دے بیٹھے تو بڑے ثابت قدم رہتے ہیں. وہ اپنے محبوب پر اتنی نوازشوں کرتے ہیں کہ وہ بگڑ جاتا ہے. وہ اپنے محبوب سے بڑی توقعات رکھتے ہیں. کیونکہ وہ اپنا سب کچھ ان پر نثار کر دیتے ہیں

…..امن کے شدائی ……

اسد کی مثبت خصوصیات کی وجہ سے وہ انسانیت کے لئے بڑے اہم ہوتے ہیں. وہ قابل اعتماد اور ذمہ دار ہوتے ہیں .اور لوگوں کو اچھے وقتوں اور حالت جنگ میں رہنمائی کر سکتے ہیں .اسد افرا جسمانی تشدد پسند ہیں کرتے. اگرچہ وہ ہر وقت لڑنے کے لئے تیار نظر آتے ہیں .لیکن عمومالڑتے نہیں ہیں. وہ لوگوں کو دکھا سکتے ہیں کہ محبت اور ہم آہنگی کے ساتھ کس طرح رہاجاسکتاہے .کیوں کہ ان کے گہرے جذبات دوسروں کو انسپائر کرتے ہیں. ان کی تمام صلاحیت لوگوں کی بھلائی میں صرف ہوتی ہے. کیونکہ وہ ہر اس کام سے پرہیز کرتے ہیں جس سے لوگوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو. وہ اپنے ماحول میں سب سے زیادہ چمکدار بننا چاہتے ہیں

…….خودپرستی …….

ان کی منفی خصوصیات میں ایک خصوصیت یہ ہے کہ وہ اپنی تعریف کے پل باندھتے ہیں .ان کی قائدانہ صلاحیت ظالمانہ بن سکتی ہے .وہ خود غرض اور ایسے خود پرست بن جاتے ہیں جو کسی کا خیال ہی نہیں کرتے ہیں 

…….بطور کارکن ……..

جب آپ کے اندر خود اعتمادی پیدا ہو جائے گی تو آپ اپنی سماجی مصروفیات میں دوبارہ حصہ لے سکیں گے اور بڑے سے بڑے مقابلے میں شاندارکامیابی حاصل کر سکیں گے .آپ کام کرنے والے ہیں مزاج کے اعتبار سے گرم ترین ہے .لیکن خواہ کچھ بھی ہو جائے آپ کارکن کی حیثیت سے ہمیشہ کامیاب رہیں گے 

…..لوگوں کی توجہ کے خواہشمند …..

آپ جو کچھ جانتے ہیں اور جس چیز کے آپ مستحق ہیں. اس کے حصول میں صرف ایک دشواری ہے اور جس کی وجہ سے آپ کو نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے .وہ دوسروں کو آپ کی اشد ضرورت ہوتی ہے. ایسا معلوم ہوتاہے کہ آپ اپنی رعایا کے بغیر خود کو بادشاہ یا ملکہ خیال کرتے ہیں .آپکو زیادہ تر وقت تنہا گزارنا چاہیے اور اپنے دل میں یہ سوچ لینا چاہیے کے آپ واقعی نہایت حیرت انگیز ہیں .جس کی وجہ سے لوگوں کی توجہ آپ کی طرف ہو جاتی ہے .ان دونوں تصورات سے آپ کی خوشی میں چار چاند لگ جاتے ہیں 

……..توانائی کا استعمال ……

اس سلسلے میں آپ بڑے خوش قسمت واقع ہوتے ہیں دوسرے لوگوں کو آپ کی بے پناہ توانائی سے ہی سابقہ نہیں پڑتا ہے بلکہ اس سے زیادہ آپ کا جسمانی اعتماد ہے .یہاں تک کہ برج اسد میں پیدا ہونے والی عورتیں بھی بظاہر طورپر فائٹر معلوم ہوتی ہیں . اگر آپ خاموشی سے صرف کھڑے ہو تو اس حالت میں بھی آپ کے وجود سے جس طاقت کا اظہار ہوتا ہے اس کی وجہ سے لوگ آپ کو تعریفی نظروں سے دیکھنے لگتے ہیں.آپ کو اپنی خواہشات پر کنٹرول حاصل ہوتا ہے 

……جسمانی مشقت ……

برج اسد اور آپکا حکمران سیارہ شمس آپ کے وجود میں حیرت انگیز توانائی پیدا کر دیتے ہیں .اسد کمر پر حکمرانی کرتا ہے .اس لئے آپ ایسی جسمانی مشقت نہ کریں جس سے کمر پر دباؤ پڑے لیکن اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ برج شریانوں اور دل پر بھی حکمران ہے .اس لیے دل اور دوران خون کی بیماریاں آپ کو بنیادی طور پر پریشان کرتی رہتی ہیں

…..خوشامد پسند ……

آپ خوشامد پسند ہیں اس لیے آپ کو زیادہ مدح سرائی کی ضرورت نہیں ہے .جب آپ کا موڈ اچھا ہوتا ہے تو اب بڑے عظیم انسان معلوم ہوتے ہیں .آپ کے لئے ہر دن نیادن ہوتا ہے .اور اپنے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے بے تاب رہتے ہیں.آپ اتنی جلدی معاف کردیتے ہیں اور بھول جاتے ہیں کہ آپ کے دل میں کوئی بغض نہیں رہتا 

…….غصہ ور …….

جب آپ کو غصہ آتا ہے تو توانائی کی سطح بلند ہو جاتی ہے. لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے آپ کی وجدانی صلاحیت سے آپ کا مقصد ہی حاصل نہیں ہوتا بلکہ یہ تفریح کا سبب بن جاتی ہے .جب آپ کسی عقیدے کی بات کررہے ہوتے ہیں تو ٹھوس قدروں پر مبنی ہوتا ہے 

…….ایڈمنسٹریٹر ……

اکثر اسد فراد بڑے اچھے لیڈر ہوتے ہیں وہ بڑے اچھے ایڈمنسٹریٹر معلوم ہوتے ہیں .بالعموم وہ دوسروں میں پاپولر ہوتے ہیں خواں ان کا کسی گروپ سے تعلق ہو .اسد افراد کے بارے میں یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ وہ لیڈر بن جائیں گے 

…….مہمان نواز ……..

اکثر اوقات اسد افراد فراخدل ہوتے ہیں. یہی ان کے کردار کی سب سے بڑی خوبی ہے .اسد افراد گفٹ دینا پسند کرتے ہیں .دوسروں کو خوش کرکے انہیں خوشی ہوتی ہے .بعض اوقات تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسد کی سخاوت لامحدود ہے. مہمان نواز کی حیثیت سے لوگوں کو اپنے گھر دعوت دے کر بڑے خوش ہوتے ہیں .وہ کبھی دوستوں کے بغیر تنہا نظر نہیں آتے 

…..خود اعتمادی ……

اصل شخص میں بڑی توانائی اور قوت ہوتی ہے .وہ کسی خاص مقصد کو حاصل کرنے کے لئے کام کرنے میں لطف اندوز ہوتا ہے. جب وہ درست طریقے سے کام کرتا ہے. تو جو کچھ چاہتا ہے اسے حاصل کرلیتا ہے. اسد شخص کبھی بھی خرابی میں مایوس نہیں ہوتا .اس کے اندر زبردست خود اعتمادی ہوتی ہے .وہ مشکلات میں بھی اپنے اوسان بحال کر لیتا ہے.وہ ایک ایسا شخص ہے جو ہر کام برائے راست کرتا ہے .وہ بڑا تیز فہم ہوتا ہے اور فورن یہ فیصلہ کر لیتا ہے 

…….ثابت قدمی ……

یہی وہ طریقہ ہے جس سے آپ نہایت ثابت قدمی سے ترقی کرکے پوزیشن اور پاور حاصل کر سکتے ہیں. اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ اپنی ترقی کے لئے دوسروں کو ورغلا کر اس بات پر آمادہ کرلیتے ہیں کہ وہ آپ کے لیے افسران بالا سے سفارش کرے .دوہرے جامد اسٹائل کے ساتھ پیش قدمی کرتے ہوئے آپ اپنے لئے بالعموم بڑے منصوبے بنا لیتے ہیں.اگرچہ آپ اتنی چلاک اور پھرتیلے ہوتے ہیں کہ آپ کو اس بات کا احساس ہوجاتا ہے کہ ترقی پر چڑھنے کے لئے سہارے کی ضرورت ہے .لیکن معمولی تفصیلات میں پڑھنے کی آپ فکر نہیں کرسکتے ہیں. یہ کام عام لوگوں پر چھوڑ دیں جو آپ کی مدد کے لئے آئیں گے

………اپنی ذات میں مگن ……….

میں جانتا ہوں کہ آپ لوگ اس سے سے اپنی انگلیاں کاٹ رہے ہونگے .اس لئے کہ میں نے آپ کو “اپنی ذات میں مگن” کہہ دیا ہے.میں جانتا ہوں کے آپ اپنے ساتھیوں کو بونے خیال نہیں کرتے ہیں. بنیادی طور پر آپ سچے شیر دل ہوتے ہیں .پرجوش ,رحم دل اور شریف آدمی ,99پرسنٹ آپ کا طرز عمل کابل تعریف ہوتا ہے

……..بے خوف ……


برج اسد میں پیدا ہونے والے افراد سراپائے دل ہوتے ہیں. یہ لوگ اپنا دل ہتھیلی پر لئے پھرتے ہیں .ان کا دل وہی ہوتا ہے جو شیر کی کچھار کہلاتی ہے .یہ بڑے بے خوف اور نڈر ہوتے ہیں

 

Leo horoscope

horoscope by date of birth leo love horoscope leo star sign today

free leo horoscope

170 COMMENTS

  1. Simply wish to say your article is as astonishing. The clarity in your post is just spectacular and i could assume you are an expert on this subject. Well with your permission let me to grab your RSS feed to keep up to date with forthcoming post. Thanks a million and please carry on the enjoyable work.

  2. Thanks for some other fantastic post. The place else may just anybody get that type of info in such an ideal approach of writing? I have a presentation subsequent week, and I’m at the search for such information.

  3. I like what you guys are up too. Such intelligent work and reporting! Carry on the excellent works guys I¡¦ve incorporated you guys to my blogroll. I think it will improve the value of my site 🙂

  4. It’s the best time to make some plans for the future and it is time to be happy. I have read this post and if I could I wish to suggest you some interesting things or advice. Perhaps you could write next articles referring to this article. I want to read more things about it!

  5. I am only writing to let you understand what a terrific experience my cousin’s daughter encountered visiting your web site. She noticed a lot of things, which include what it is like to possess a marvelous helping style to have a number of people effortlessly grasp specified complicated matters. You undoubtedly exceeded our expectations. Thank you for offering these priceless, safe, revealing and even easy tips on that topic to Jane.

  6. You actually make it seem so easy along with your presentation however I to find this matter to be actually one thing that I feel I would by no means understand. It kind of feels too complex and extremely huge for me. I am looking ahead on your subsequent post, I will try to get the hold of it!

  7. I needed to compose you this little bit of remark to finally thank you so much over again with the precious tips you’ve discussed on this page. This is simply seriously open-handed with you to offer freely exactly what a few individuals could possibly have made available for an ebook to end up making some money for themselves, chiefly seeing that you might have done it if you wanted. The points additionally acted to be a easy way to recognize that some people have the same desire just like my own to figure out whole lot more with respect to this issue. I’m certain there are a lot more enjoyable times ahead for those who take a look at your site.

  8. Magnificent goods from you, man. I’ve understand your stuff previous to and you are just extremely fantastic. I really like what you have acquired here, really like what you’re saying and the way in which you say it. You make it enjoyable and you still care for to keep it smart. I can’t wait to read far more from you. This is actually a tremendous site.

  9. Only a smiling visitor here to share the love (:, btw great design and style. “Reading well is one of the great pleasures that solitude can afford you.” by Harold Bloom.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here