libra horoscope

720
4214
libra horoscope
libra horoscope

libra horoscope

libra horoscope

۔۔۔۔۔۔۔برج میزان ستارہ زہرہ۔۔۔۔۔۔۔۔
حرف : ر۔ط
24ستمبرتا23اکتوبر
ایک منقلب ،بادی برج،مذکر،مثبت
ستارہ : زہرہ
مقسومی نگ : نیلم،اوپل،موتی
مقسومی رنگ : سفید،ہلکازرد،ہلکا سبز
دھات : تانبہ،پیتل
حصہ جسم : گردہ
خاصہ : انصاف پسند،ہم آہنگ، متوازن

۔۔۔۔۔۔۔میزان۔۔۔۔۔۔۔

یہ ایک بادی برج ہے۔اس کا نعرہ یہ کہ”میں صاحب امتیاز ہوں”۔علامت”پرواز” ہے۔اسٹائل شاندار ہے۔یہ لوگ مفکر ہوتے ہیں ۔حکمران سیارہ زہرہ ہے۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔صفائی کا عملہ۔۔۔۔۔۔۔۔

میں میزان افراد کو”صفائی کا عملہ” کہنا پسند کروں گا کیونکہ سچی بات بھی یہی ہے۔ ساتویں شمسی برج میں پیدا ہونے والے مرد اور عورت فطری طور پر صفائی کے شدائی ہوتے ہیں ۔اور دنیا میں سلیقہ مند ترقی لانا چاہتے ہیں۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔پرجوش۔۔۔۔۔۔

یہاں تک کہ فنکارانہ اور پرجوش ارتعاش پیدا کردینے والی زہرہ کے تابیع پیدا ہونے والے خوش باش میزان افراد کا نام لیا جاتا ہے۔ تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جنت کی پرامن فضاؤں میں عدل و انصاف کے پیکر نے انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے پیار بھرا جنم لیا ہے۔ تھیوری کے طور پر آپ نہایت آئیڈیل مقام پر پیدا ہوئے ہیں اور آپ اپنی اور دوسرے لوگوں کی شخصیت میں جو کردار پیدا کرنا چاہتے ہیں وہ دنیائےکامل میں پیدا ہونے والوں کے اندر ہی پایا جاتا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔متوازن ترازو۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک چلاک ہوشیار بادی برج کے تابع پیدا ہونے کی وجہ سے ہی میں نے کہا تھا کی صرف تھیوری کے اعتبار سے آپ اس حد تک ذہین ہوتے ہیں۔ کہ نئے عقائد نظریات اورمسائل کو نہایت تیزی سے سمجھ لیتے ہیں جبکہ کمزور ذہن کے لوگ ان کو سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں۔ آپ چونکہ حق و باطل میں فورن تمیز کرلیتے ہیں اور اسی لیے غیر ضروری اور تھکا دینے والی تفصیلات کو نظر انداز کرجاتے ہیں۔ شاذ و نادر ہی کوئی آپ کو معمولی باتوں پر پکڑ سکتا ہے۔ آپ کا سب سے بڑا ہتھیار نہایت متوازن ترازو ہوتا ہے ۔جو دوسروں کے لئے آپ کے مثبت انداز فکر اور کردار کی علامت ہے ۔جیسے کہ ایمانداری اور عدل و انصاف اور ان متضاد خصوصیات مثلا بےایمانی، لالچ اور بدعنوانی کہ آپ علا الاعلان دشمن ہوتے ہیں اور یہی وہ گندھے جسے آپ صاف کردینا چاہتے ہیں۔

۔۔۔۔۔منفی حقائق۔۔۔۔۔۔

آپ ہر وقت کسی چیز کو اپنے ترازو میں تولتے رہتے ہیں اور اس بات کا دوسروں کو پتہ نہیں چلتا ۔غالباً آپ ان جملوں، مثبت امکانات اور تھیوریز کوتولتے رہتے ہیں جن کو آپ عملی اقدامات کے برخلاف خیال کرتے ہیں ۔بعض اوقات آپ ان منفی حقائق کا تجزیہ کرتے رہتے ہیں جن کا آپ کو تجربہ ہوا ہے۔ بہرحال ایک مرتبہ جب آپ کسی فیصلے پر پہنچ جاتے ہیں یا آپ کو کسی سوال کا حتمی جواب مل جاتا ہے جس کے لئے آپ طویل عرصہ تک غور و فکر کرتے رہتے ہیں تو پھر اپنے عقیدے پراڑ جاتے ہیں اور پھر کسی قیمت پر اس سے دستبردار نہیں ہوتے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔رحم دل۔۔۔۔۔۔۔۔

برج میزان کے تابع پیدا ہونے والے افراد بالعموم نیک دل اور ہمدرد ہوتے ہیں ۔وہ دوسروں کی تکلیف برداشت نہیں کرسکتے ہیں اور مصیبت زدہ افراد کی حتی الامکان مدد کرتے ہیں۔ میزان کے کردار کی ایک خوبی حسن اور ہم آہنگی سے محبت ہے ۔اپنے ماحول کو اپنے ذوق کے مطابق بنانے کے لئے وہ قربانیاں دینے کے لیے بھی تیار رہتے ہیں ۔وہ آرٹ کی جملہ اقسام کو پسند کرتے ہیں اور صرف ان مقامات سے خوش ہوتے ہیں جن سے ہم آہنگی اور حسن کا انعکاس ہوتا ہے

۔۔۔تنہائی سے گھبراہٹ۔۔

میزان افراد لوگوں کو پسند کرتے ہیں ۔وہ اکثر تنہائی سے گھبراتے ہیں۔ وہ لوگوں کے ساتھ رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ دوسرے لوگ ان کی خوش اخلاقی اور شریفانہ طورطریقوں کے باعث ان سے محبت کرتے ہیں۔ یہ جب دوسروں کے ساتھ ہوتے ہیں تو بہت خوش ہوتے ہیں۔ اگر میزان افراد تنہا ہوں تو نہایت آسانی سے ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ دوسروں کے ساتھ رہنے سے مصیبت کے زمانے میں بھی ان کا حوصلہ بلند رہتا ہے۔ میزان افراد شازونادرہی تنہا زندگی گزارتے ہیں۔ وہ مستقل اور قابل اعتماد تعلقات پسند کرتے ہیں ۔یہ فطرتاًنیک اور شریف ہوتے ہیں اور اپنی پوش ترک کر کے کسی کو نقصان ہرگز نہیں پہنچاتے ۔وہ دوسروں کے جذبات کا خیال رکھتے ہیں۔ وہ سودا کاری میں اپنا وقار بلند رکھتے ہیں ۔وہ بہادر اور تعاون کرنے والے ہوتے ہیں

۔۔۔نرم مزاج۔۔۔۔

اصول کے تابع پیدا ہونے والے مرد اور عورتیں دونوں ہی نرم مزاج ہوتے ہیں۔ بعض اوقات دوسرے لوگ ان کی نرم مزاجی سے ناجائز فائدہ اٹھا لیتے ہیں۔ میزان افراد ایک ایسی دنیا کی تلاش میں لگے رہتے ہیں جہاں تمام خبریں خوبصورت اور متوازن ہوں ۔ایک ایسی دنیا جس میں ہم آہنگی کی حکومت ہو ۔میزان افراد کے لئے چونکہ دنیا میں ایک ایسے مقام کی تلاش لاحاصل ہے اس لئے وہ لوگ دن میں خواب دیکھتے رہتے ہیں اور اپنی پرواز تخیل سے نامعلوم دنیا کی سیر کرتے رہتے ہیں ۔وہ تلخیاں جن سے بعض اوقات ان کو زندگی میں سابقہ پڑتا ہے ان کی وجہ سے وہ غمگین رہتے ہیں۔ دراصل وہ عالم تصورات کی پچیدہ دنیا میں اس وقت واپس چلے جاتے ہیں جب حقیقی دنیا میں زندہ رہنا مشکل ہو جاتا ہے ۔وہ شریف اور سہل پسند انسان ہوتے ہیں ۔میزان افراد شاذونادر ہی ایسی جگہ جاتے ہیں جہاں ان کی مانگ نہ ہو۔ حسن اور آرٹ سے دلچسپی کے بعض وہ زندگی کی آسان اور غیر متنازع راہوں پر چل پڑتے ہیں

۔۔۔۔معتدل مزاج۔۔۔

میزان افراد جو کچھ چاہتے ہیں وہ دوستانہ مراسم سے حاصل کر لیتے ہیں ۔انکی خاموشی کی وجہ سے دوسرے لوگ ان کو طوفان میں ایک محفوظ پناہ گاہ خیال کرتے ہیں۔ وہ لوگوں کو ایسی باتیں بتا دیتے ہیں جو ان کا حوصلہ بلند کرنے کے لئے کافی ہوتی ہے اور اس طرح وہ ناخوشگوار صورتحال سے بچ کر نکل جاتے ہیں ۔وہ دانشمند ہوتے ہیں اور جانتے ہیں کے اپنی شرافت سے فائدہ اٹھا کر کس طرح مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ان کی شرافت ہی کے باعث بعض اوقات دوسرے لوگ ان سے ناجائز فائدہ اٹھا لیتے ہیں۔ لیکن جب ان کی ذہانت اپنے نقطہ عروج پر ہوتی ہے تو اس سے ناجائز فائدہ اٹھانا نا ممکن ہوتا ہے ۔ایسے حالات میں بھی جب دوسرے یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کی آنکھوں سے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور ان کی باتوں سے محصور ہوگئے ہیں لیکن پھر بھی وہ ان کے لیے ایک مسئلہ بنا رہتا ہے وہ لوگوں کو اپنی باتوں پر قائل کرنے میں اتنے پر زور ہوتے ہیں کہ ان کو مجبور کرنا یا اپنا ہم خیال بنانا ممکن نہیں ہوتا ۔میزان افراد بالعموم متعدل مزاج ہوتے ہیں۔ لیکن جب ان کا نقصان ہوتا ہے یا انہیں پریشان کیا جائے تو وہ غصے سے بھڑک اٹھتے ہیں لیکن ان کا غصہ جلد ہی ٹھنڈا پڑجاتا ہے

۔۔۔۔۔ارفع ترین جذبات۔۔۔۔۔۔

میزان کا حکمران سیارہ زہرہ ہے۔ چانچہ شکل و شباہت اور مزاج کے اعتبار سے میزان افراد میں زہرہ کی ارفع ترین خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ لوگ غیرمعمولی طریقہ پر نازک اور بظاہر مہذب اور شائستہ نظر آتے ہیں۔ ان کا قد اوسط درجے کا اور باوقار ہوتا ہے۔ خدوخال نہایت مناسب اور ہاتھ پاؤں چھوٹے ہوتے ہیں۔ ان کے بعد آنکھیں چہرے کا رنگ غرض کے ہر چیز دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔کے اپنے جسم کی خوب دیکھ بھال کرتے ہیں اور ان کی صحت اچھی ہوتی ہے۔ لیکن یہ سب کچھ دھوکہ بازی ہے کیوں کہ یہ طاقتور لوگ نہیں ہوتے ہیں ان کی جسمانی ساخت اچھی ہوتی ہے اور بالعموم ٹھوس بنیادوں پر اپنی صحت کے مزے لوٹتے ہیں۔ لیکن ان کی قوت مدافعت بہت کمزور ہوتی ہے اور موسمی خرابی کافوراًہی شکار ہو جاتے ہیں اس کے ساتھ وہ نہایت تیزی سے شاخ شفاءیاب بھی ہوجاتے ہیں۔ ایسا معلوم ہوتاہے کہ انکی نازک جسمانی ساخت کی بنیادی بڑی مضبوط ہیں

۔۔صاحبِ ذوق۔۔

مزار افراد اعلیٰ درجہ کے ذہین ہوتے ہیں وہ کسی بھی موضوع کو سمجھ سکتے ہیں ۔خواں نہایت پیچیدہ فلسفیانہ مباحث ہی کیوں نہ ہوں ۔وہ نہایت غیرجانبداری سے ہر قسم کے مشکل مسائل کا تجزیہ تشریح اور ان پر اپنا فیصلہ دے سکتے ہیں۔ اس گروپ میں اعلی درجے کے میزان افراد شامل ہیں عدلیہ اور بین الاقوامی قانون کے لیے نہایت مناسب ہوتے ہیں۔ کیوں کہ سیارہ زہرہ اس برج کا حکمران ہے اس کے اثر سے میزان افراد میں حسین اشیاء کے انتخاب کا ذوق پیدا ہو جاتا ہے۔ مکانات پرنٹنگ زیورات اور نقاشی یا ڈیکوریشن یار ڈیزائنگ کی قسم کے تمام شعبے میزان افراد کے لیے مناسب ہوتے ہیں ایسے میزان افراد جن کی جسمانی ساخت بہت زیادہ پرکشش ہے ان کے لئے ڈیزائننگ اور ماڈلنگ بہت مناسب پیشہ ہے

۔۔۔۔چربے زبان۔۔۔

ھر برج کا ایک تاریخ پہلو بھی ہوتا ہے ۔چناچہ دوسرے برجوں کے تابع پیدا ہونے والوں کی طرح خوش باش میزان افراد بھی بگڑ جاتے ہیں۔ منفی میزان افراد کا نہ کوئی مقصد ہوتا ہے نہ ہی اصول۔ یہ لوگ اول نمبر کے جھوٹے اور اپنی فطری چرب زبانی سے لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس قسم کے مزار افراد خود غرض دھوکہ بازی اورنگاباد غازی میں اپنی عمر برباد کردیتے ہیں۔ یہ لوگ بگڑے ہوئے نوجوانوں کی طرح اکڑ کر چلتے ہیں اور دنیا کو حقیر خیال کرتے ہیں۔ ان کی زندگی کا خاتمہ بھی ہوائی قلعے بناتے دانستہ جھوٹ بولتے اور چال بازی کرتے کرتے ہو جاتا ہے جو اس شخصیت کا ایک جزو ہوتے ہیں

۔۔۔حساسیت۔۔۔۔

معمولی حالات میں میزان کے اعتبار سے اس وقت کے تابع پیدا ہونے والے افراد نیک، ہمدرد، سخی اور وفادار ہوتے ہی۔ جذباتی اعتبار سے یہ بہت حساس ہوتے ہی۔ ان کے رد عمل میں چڑچڑاپن کا انحصار اس موڑ پر ہے جو ان کو چھڑتے وقت ہوتا ہے ۔بعض اوقات یہ فورن ہی آگ بگولہ ہوجاتے ہیں اور بعض اوقات ہو بڑے صابر ہوتے ہیں۔ بڑی بڑی خرافات برداشت کرلیتے ہیں ۔یہ لوگ بے انصافی سے نفرت کرتے ہیں ۔اس کے باوجود ان کی زندگی میں ایسے لمحات ضرور آتے ہیں جب ان کو یہ مشورہ دیا جاسکتا ہے کے ان کو اپنے حالات کا جائزہ لے کر دیکھنا چاہیے کہ آیا وہ خود بے انصافی کے مرتکب تو نہیں ہورہے ہیں ۔اگرچہ وہ اس کا اظہار نہیں کرتے ہیں اس کے باوجود وہ خود غرض اور ضدی ہوتے ہیں اور آزادانہ فطرت کے مالک ہوتے ہیں ۔وہ اپنی فکر و عمل کی آزادی میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ اپنے کاروبار اور سماجی زندگی میں وہ اکثر تنددہی اور غیر مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں

۔۔۔ذاتی تعصب۔۔۔۔۔

اگرچہ میزان افراد اچھے باشعور ہوتے ہیں لیکن ان کو دو باتوں کا خیال رکھنا چاہیے ۔اول یہ کہ ان کو اپنے احساسات اور ذاتی تعصبات کے زاویے سے حالات کا جائزہ لینے کی عادت ترک کر دینی چاہیے. کام دوسرے جانبدارانہ اور تقابلی استدلال سے انکو کوئی نتیجہ اخذ کرنے میں عجلت سے کام نہیں لینا چاہیے .اس قسم کا استدلال جس کی بنیاد وقتی جذبات تعصبات یا غلط تقابل پرہو. اندھیرے میں چھلانگ لگا دینے کے مترادف ہے

۔۔۔متجسس۔۔۔۔

ان لوگوں کا ادراک کسی چیز کو معلوم کرنے کی شدید خواہش سے تیز ہوجاتا ہے۔ اس کے باوجود ان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ جاننے کی شدید خواہش میں ان کو چاہیے کہ کسی موضوع یا مفروضے کی اہم تفصیلات کو ہرگز نظر انداز نہ کریں ۔اپنے جذبات سے قطع نظر یہ لوگ بہت سے معاملات میں ذہین ہوتے ہیں۔ ان کو یہ حقیقت جان لینی چاہیے اور اپنے جذبات کا بڑی احتیاط سے جائزہ لینا چاہیے ۔اگرچہ اپنے ذاتی جذبات کا غیر جانبدارانہ جائزہ لینا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن اگر ایسا کرنے کی شدید خواہش اور مضبوط قوت ارادی ہو تو چند خوش قسمت میزان افراد یہ کام بھی کر سکتے ہیں

۔۔۔۔قوتِ وجدان ۔۔۔۔

میزان افرادمیں وجدان کا مادہ بھی پایا جاتا ہے۔ جس کی مدد سے یہ انسانی کردار کو سمجھمیں کے قابل ہو جاتے ہیں۔ ان کی زندگی میں ایسے لمحات بھی آتے ہیں جب بھی یہ دوسرے لوگوں کے اندر جھانک کر انکی مقصدیت کو بھانپ لیںتے ہیں ۔جن لوگوں سے ان کی ملاقات ہوتی ہے ان میں سے بعض کے متعلق ان کے دل میں وجدانی طور پر نفرت پیدا ہوجاتی ہے اور ان کو پتہ بھی نہیں چلتا ہے کہ وہ کس لیںے انکے بدخواہ بن گئے ہیں۔ وہ بالعموم یہ ثابت کرسکتے ہیں کہ ان کی چھٹی حس میں جو اطلاع دی تھی وہ درست تھی۔ اس کے باوجود جب ان کے ذاتی جذبات اور احساسات کی بات ہوتی ہے تو لازمی طور پر اپمیں وجدان کو بھول جاتے ہے اور اس کے برخلاف عمل کرتے ہیں

۔۔محتاط طریقہ کار۔۔۔

میزان افراد پیدائشی طور پر تندرست و توانا ہوتے ہیں۔ لیںکن ان کے لئے ضروری ہے کہ کھامیں میں احتیاط سے کام لیں۔ ان کو ضرورت سے زیادہ کھامیں سے پرہیز کرنا چاہئے۔ ان کا برج گردوں ،پشت اور پٹھوں پر حکمراں ہے۔ ان کو خوش رہمیں اور دل بہلامیں کے وہ طریقے معلوم ہومیں چاہیں جن سے یہ اپمیں اندر پیدا ہومیں والی ترنگ اور ڈپریشن پر قابو پا سکیں۔ ان کو ضرورت سے زیادہ کام کرمیں،عبادت کی تھکاوٹ، اعصابی کشیدگی اور چڑچڑے پن سے پرہیز کرنا چاہیے ۔

۔۔۔فنکارانہ ذوق۔۔۔۔

برج میزان کے تابع پیدا ہومیں والے افراد سف،اسپورٹس،تفریح کے شوقین ہوتے ہیں ۔ان کو ایسے کام کرمیں چاہئیں جن سے ان کے فنکارانہ ذوق کی تسکین ہو سکے اور ان کے تصورات کو بھی عملی جامہ پہنایا جا سکے۔وہ زندگی اور فطرت میں حرکت تال سراور حسین چیزوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔۔۔

۔۔۔نازک مزاج۔۔۔۔۔

علامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ میزان کے تابع پیدا ہونے والے افراد پیار کرنے والے ،نازک مزاج، ہمدرد اور محبت میں گرم جوش ہوتے ہیں۔ اس کے باوجود ان کا موڈ ان کی ذہنی سرگرمیوں کے مطابق تبدیل ہوتا رہتا ہے ۔یہ بظاہر پرسکون اور خاموش نظر آتے ہیں ۔لیکن جب حالات مناسب ہوتے ہیں ۔وہ اپنی محبت کا کھل کر اظہار کرتے ہیں ۔محبت کے معاملے میں ان کے جذبات ذرہ سی بات پر مجروح ہو جاتے ہیں لیکن وہ سب کچھ برداشت کر لیتے ہیں اور جن سے محبت کرتے ہیں ان کے لئے سب کچھ قربان بھی کر دیتے ہیں

۔۔۔تنقیدی ترنگ۔۔۔

میزان افراد کے عرصہ حیات میں بہت سے خوبصورت اور پرکشش افراد ان کے دوست بن جاتے ہیں ۔بہت سے لوگ ان کی فطرتی خوش خلقی سے ان کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے دوستوں کے بڑے وفادار ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات ان میں تباہ کن تنقیدی ترنگ پیدا ہو جاتی ہے۔ اس کے باوجود چونکہ میزان افراد انسانی کردار کو غیرمعمولی حد تک جانتے ہیں اس لیے بہت سے لوگ ان کے پر اعتماد دوست جاتے ہیں

۔۔۔۔جذباتی ۔۔۔۔۔۔۔

بڑی حد تک میزان افرادکے بارے میں یہ خیال درست ثابت ہوتا ہے اگرچہ ذہنی طور پر یہ سب سے الگ تھلگ رہتے ہیں ۔لیکن منطقہ البروج میں سب سے زیادہ جذباتی خیال کیے جاتے ہیں ۔لیکن اس نظریہ میں تھوڑی سی تبدیلی کرنی پڑے گی کیوں کے شدید جذبات کے لئے تو برج عقرب مشہور ہے۔ علاوہ ازیں اسد کے جذبات میں اس سے بھی زیادہ جوش ہوتا ہے ۔لیکن میزان کےمتوازن ظاہر کے اندر جسمانی قوت حیات بڑی متحرک ہوتی ہے اس کے ساتھ ہی اپنی تسکین کیلئے اتنی بے قرار رہتی ہے کے لوگوں کو یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کے جسمانی اور ذہنی بھوک کی طاقتوں میں زبردست ہم آہنگی پیدا ہوکر ایک قوت بن جاتی ہے

۔۔۔ملنساری۔۔۔۔

سماجی تقریبات میں میزان افراد کی بڑی طلب ہوتی ہے۔ان میں ملنساری کا ارفع شعور ہوتا ہے لیکن فیصلہ کرنے سے پہلے ان کو دیکھ لیتے ہیں کیونکہ یہ لوگ درست موقع پر درست بات کرتے ہیں ۔ان کے اندازِ گفتگو میں پانی کی روانی ہوتی ہے اور فطرتی طور پر یہ بڑے شائستہ ہوتے ہیں ۔سوسائٹی میں ان کو ٹھنڈے دماغ کا مالک اور صاف گو خیال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ لوگ کوئی بات لگی لپٹی نہیں کہتے ہیں ۔۔

۔۔۔۔وسیع النظری۔۔۔۔۔

میزان افراد نہایت ذہین ہوںتے ہیں۔وہ ہر موضوع کو نہایت آسانی سے سمجھ لیتے ہیں خواں اس موضوع میں بڑے بڑے فلسفہ مسائل ہی کیوں نہ شامل ہوں ۔وہ تجزیہ ،تشریح اور فکرونظر کی آزادی کے مشکل اور پیچیدہ مسائل پر دسترس رکھتے ہیں۔ اس وجہ سے اعلی گروپ کے میزان افراد بین الاقوامی قانون کے اعلیٰ مناسب کے مستحق ہوتے ہیں

۔۔۔۔بچوں سے محبت۔۔۔۔۔۔

علامت سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لوگ اپنے بچوں سے بہت محبت کرتے ہیں بعض علامات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان لوگوں کی گھریلو زندگی میں اتنی ہم آہنگی نہیں ہوتی ہے جتنی یہ خواہش کرتے ہیں یا جو سکون ان کو قابل قبول ہو وہ نہیں ملتا اس کا سبب ان لوگوں کی کوئی مخصوص غلطی نہیں ہے

۔۔۔۔۔۔۔بہترمقرر۔۔۔۔

یہ لوگ تحریر و تقریر میں بہت پرکشش ہوتے ہیں ۔ان میں کمال یہ ہوتا ہے کہ لوگوں سے جو کچھ چاہتے ہیں حاصل کرلیتے ہیں۔ ان کا ذہن بڑا سازشی ہوتا ہے اور بحث کر کے یہ اپنے مخالفین کو اپنا خطرناک دشمن بنا لیتے ہیں۔ یہ لوگ بالعموم ان لوگوں کی ہمدردیاں بھی حاصل کرلیتے ہیں جو ان کے مخالف ہوتے ہیں۔ وہ لوگوں کو غصہ دلا کر بھی اپنا مقصد حاصل کر لیتے ہیں

۔۔۔خوش خلقی۔۔۔۔

میزان افرادگھریلو زندگی گزارنے کے لئے پیدا نہیں ہوتے لیکن ان کی خوش خلقی اور شائستگی کی وجہ سے گھر میں کوئی جھگڑا نہیں ہوتا ہے۔ وہ اپنے گھر سے زیادہ گہری محبت کا اظہار نہیں کرتے ہیں لیکن شاذونادر ہی وہ اپنے خاندان والوں سے جدا ہوتے ہیں

۔۔۔۔پیشہ ورانہ کام۔۔۔۔۔۔

وہ نئے خیالات یار نئے طریقہ کار کے خلاف نہیں ہوتے ہیں لیکن ان میں خصوصیت کے ساتھ مہم جوئی کا جذبہ نہیں ہوتا ہے۔ اگر ان کو سخت مقابلہ کرنا پڑ جائے تو مشکل میں پڑ جاتے ہیں۔ ان کے لیے دولت زیادہ اہمیت نہیں رکھتی ہے اس لیے یہ روپیہ کمانے کے لئے بھرپور کوشش نہیں کرتے ۔ان کو مالیاتی یا پیشہ ورانہ کاموں سے بڑی دلچسپی ہوتی ہے ۔یہی وجہ ہے کے وہ تجارت کے معاملات کو زیادہ ترجیح نہیں دیتے

۔۔میزان افراد پر زہرہ کے اثرات۔۔۔۔۔۔

میزان اپنے شرف میں ہے۔اس کا حکمران سیارہ “زہرہ” اور عنصر “ہوا” ہے ۔ میزان افراد پر اس کے سہارے کے درجہ ذیل اثرات مرتب ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
بے پروائی
توازن
صحت مند ساخت
منطقی ذہین
بھلائی کے علمبردار
قانونی سربراہ
جمی کارٹر
ذاتی نظریات
تاریخ وریاضی کے ماہر
جادوئی شخصیت
آلہ کار
تخلیقی صلاحیت
حساس شخصیت
متلون مزاج
شدید ردعمل
دانشمندی
بلند معیار زندگی

 

libra-horoscope

مزید اردو پوسٹ کیلئے روزانہ ہماری ویب سائٹ بیسٹ اردو ڈاٹ کام وزٹ کریں اور اپنا ای میل درج کر کے سب سکرائب کریں اور ہر پوسٹ بذریعہ ای میل اپنے ان باکس میں حاصل کرے شکریہ

Click here and download besturdu.com android app

720 COMMENTS

  1. I enjoy you because of all your valuable labor on this blog. My mum enjoys conducting research and it’s obvious why. A lot of people hear all concerning the lively way you make sensible solutions via your website and therefore boost response from website visitors on the issue then our favorite simple princess is now studying a great deal. Take pleasure in the remaining portion of the year. You have been carrying out a splendid job.

  2. I¡¦ve been exploring for a little for any high-quality articles or weblog posts in this kind of area . Exploring in Yahoo I ultimately stumbled upon this web site. Reading this info So i¡¦m happy to express that I have a very just right uncanny feeling I came upon exactly what I needed. I so much definitely will make sure to do not put out of your mind this website and give it a look on a continuing basis.

  3. A person necessarily assist to make seriously posts I would state. This is the first time I frequented your website page and up to now? I amazed with the research you made to create this actual publish incredible. Magnificent activity!

  4. I’m so happy to read this. This is the kind of manual that needs to be given and not the random misinformation that’s at the other blogs. Appreciate your sharing this best doc.

  5. I loved as much as you will receive carried out right here. The sketch is tasteful, your authored material stylish. nonetheless, you command get got an edginess over that you wish be delivering the following. unwell unquestionably come more formerly again as exactly the same nearly a lot often inside case you shield this increase.

  6. Hiya, I am really glad I have found this info. Nowadays bloggers publish just about gossip and net stuff and this is really annoying. A good blog with interesting content, this is what I need. Thank you for making this web-site, and I will be visiting again. Do you do newsletters by email?

  7. Hello There. I found your blog using msn. This is an extremely well written article. I will be sure to bookmark it and return to read more of your useful info. Thanks for the post. I will certainly comeback.

  8. I think this is one of the most significant information for me. And i’m glad reading your article. But want to remark on few general things, The site style is great, the articles is really nice : D. Good job, cheers

  9. I’ve been surfing on-line greater than 3 hours as of late, yet I by no means found any fascinating article like yours. It¡¦s beautiful worth sufficient for me. Personally, if all site owners and bloggers made good content material as you did, the web shall be a lot more helpful than ever before.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here