sagittarius horoscope

11
425
sagittarius horoscope
sagittarius horoscope

sagittarius horoscope

sagittarius horoscope

برج قوس ستارہ مشتری
حروف:ف
23 نومبر تا 21 دسمبر
ایک ذوجسدین، آتشی برج ،مردانہ اور مثبت
ستارہ مشتری: راس کو یہاں زوال ہوتا ہے
مقسومی نگ: فروزہ, پکھراج ,نیلم
مقسومی رنگ: نیلا ,سیاہ ,بھورا ارغوانی
دھات :سوناچاندی
حصہ جسم :رانیں
خاصہ: وجدان خیراندیشی گرمی جوش

۔۔۔۔۔۔شخصیت کے مختلف پہلو۔۔۔۔۔۔۔
اس برج کی علامت ایک تیر انداز ہے۔اس برج میں پیدا ہونے والے افراد بڑے اچھے کارکن ،نڈراورارادے کے پکے ہوتے ہیں اور کسی بات کے نتیجے پر جلد سے جلد پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔قوس افراد کو انتھک محنت کرنے کی عادت ہوتی ہے۔ انہیں خالی بیٹھنے سے نفرت ہوتی ہے۔قوس افراد جانوروں سے بہت محبت کرتے ہیں۔قوس افراد ہمشہ سچ بولتے ہیں اور انہیں سچ بولنے کی عادت ہوتی ہے ۔لیکن وہ اس کے نتائج و عواقب سے بےخبر ہوتے ہیں ۔وہ ایک معصوم بچے کی طرح سچ بولتے ہیں ۔قوس افراد اکثر جو فیصلے کرتے ہیں وہ ان کے مفاد میں بہتر ہوتے ہیں،ان کو اپنی قابلیت پر زعم ہوتا ہے ۔ان کی فطرت میں بے چینی کا عنصر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔لیکن ان میں ایک اچھی عادت یہ بھی پائی جاتی ہے کہ یہ دوسروں کے ساتھ باآسانی نباہ کر سکتے ہیں اور ان کی چھوٹی چھوٹی باتوں کو درگزر بھی کر سکتے ہیں۔قوس افراد تصور پرست ہوتے ہیں۔وہ اپنے خوابوں میں ایک دنیا سجا لیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تمام دنیا ان ہی کے تصورات پر چلے ۔قوس افراد دوسروں کی بہت حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔

۔۔۔فطرت کے مثبت پہلو۔۔۔۔۔
اس برج کی علامت ایک تیر انداز ہے۔اس برج میں پیدا ہونے والے افراد بڑے اچھے کارکن ،نڈراورارادے کے پکے ہوتے ہیں ۔فیصلے کے اٹل اور صاف گو ہوتے ہیں ۔قوس افراد کیسی بھی نتیجے پر جلد سے جلد پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان کو انتھک محنت کی عادت ہوتی ہے ۔ یہ خالی بیٹھنے سے نفرت کرتے ہیں۔ یہ سچے ہوتے ہیں۔ قوس افراد اکثر جو فیصلے کرتے ہیں وہ ان کے مفاد میں بہترین ہوتے ہیں۔ ان میں ایک اچھی عادت یہ پائی جاتی ہے کہ یہ دوسروں کے ساتھ باآسانی نباہ کر لیتے ہیں ۔قوس خواتین مثبت انداز فکر کی مالک ہوتی ہیں ۔ یہ ہر شے کا روشن پہلو دیکھتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جس کام سے متعلق جوش و خروش اور دلچسپی کا اظہار کرتی ہیں وہ کچھ اتنا توجہ طلب ہوتا ہے کہ دوسرے بھی تعاون کے لیے ان کے گرد جمع ہوجاتے ہیں۔ قوس خواتین گفتگو کی ماہر ہوتی ہیں ۔گو کہ ان کی گفتگو بے جوڑ ہوتی ہے۔ لیکن انداز بیان دلکش ہونے کے باعث لوگوں کی بری نہیں معلوم ہوتی۔ حس مزاح بڑا شائستہ ہوتا ہے۔قوس عورت مایوسی اور محرومی سے نا آشنا ہوتی ہے ۔کیوں کہ قسمت کی دھنی ہوتی ہے۔لہذا اچھی سے اچھی ملازمت بھی باآسانی مل جاتی ہے

……….منفی پہلو ………

قوس افراد کو اپنی قابلیت پر بڑاذعم ہوتا ہے۔ اگرچہ گفتگو کو طویل دینے کے شائق ہوتے ہیں۔مگربعض اوقات روانی ،بے تکی یا بے محل گفتگو بھی کر جاتے ہیں۔اگرچہ سچ بولنا اچھی عادت ہے۔مگر ان کا سچ نتائج و عواقب سے بے نیاز ہوتا ہے۔ماہرین نجوم اس برج سے متعلق افراد کو گفتگو کے معاملے میں اعتدال کا مشورہ دیتے ہیں۔یہ بیک وقت بہت سی چیزوں میں کمال حاصل کرنا چاہتے ہیں اسی لئے وہ ہر چیز کی گہرائی میں جانے سے گھبراتے ہیں اور اسی سطحی معلومات پر گھمنڈ محسوس کرنے لگتے ہیں ۔انہیں یہ غلط فہمی ہوتی ہے۔کہ وہ سب کچھ جانتے ہیں۔یہ ظاہری رنگ و روپ کے دلدار ہوتے ہیں ۔اسی بنا پر بعض اوقات غلط فیصلہ کر لیتے ہیں ۔وہ چاہتے ہیں کے ساری دنیا ان کے قائم کردہ نظریات پر چلے۔۔۔۔

……..مالی امور ……..
یہ افراد قسمت کے دھنی ہوتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ پیسہ ان کے پیچھے جاتا ہے مگر یہ پیسہ خرچ کرنے میں عقلمندی سے کام لیتے ہیں۔یہ اپنی ذات پر بے تحاشہ پیسہ خرچ کرتے ہیں۔ ان کو قیمتی اور نفیس لباس پہننے کا شوق ہوتا ہیں۔ پیسہ کسی بزنس پر لگاتے وقت ان افراد کو دانشمندی سے کام لینا چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صحت اور غذا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
– قوس افراد کو انتھک محنت کا شوق ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ان کی مرغن غذائیں بھی کھانے کا شوق ہوتا ہے ۔کیونکہ یہ محنتی زیادہ ہوتے ہیں لہذا ان کی صحت کے لیے ایسی غذا ضروری ہے۔ جس میں کیلوریز زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہیں۔ ورزش کے ذریعے خود کو اسمارٹ رکھتے ہیں۔ اس برج کے افراد بڑے اچھے کارکن نڈر اور ارادے کے پکے ہوتے ہیں۔ فیصلے کے اٹل اور صاف گو ہوتے ہیں ۔وہ اپنی ذہانت کی وجہ سے اکثرصحیح فیصلے کرتے ہیں ۔یہ اپنی آزادی میں دوسروں کی مخالفت پسند نہیں کرتے۔ انصاف پسند ہوتے ہیں۔ دوستوں کی محفلوں میں خاصے خوش اور مطمئن رہتے ہیں ۔پسند اور نا پسند کا اظہار برملا کرتے ہیں ۔بلکل بھی لگی لپٹی رکھنے کے قائل نہیں ہوتے ۔ان کے نظریات و خیالات بلند اور ارفع ہوتے ہیں۔ تجارت اور کاروبار میں کامیاب رہتے ہیں ۔لیکن اکثر جم کر کام کرتے ہیں ۔یہ زندگی گزارنے کے لیے ایسے ساتھی کے قائل ہوتے ہیں جو دوستانہ مزاج رکھتے ہوں۔ ان کے بہترین ساتھی حمل اور اسد ہیں ۔مبارک نگینہ فیروزہ ہے 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔قوس افراد کن باتوں سے خوش ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ افراد پارٹیوں اور محفلوں کو اٹینڈ کر کے خوش رہتے ہیں ۔اعلی عہدے پا کر بے حد خوش ہوتے ہیں ۔ خود پر فخر کرنے کا جذبہ اس برج کے متعلقہ افراد میں بےحد پایا جاتا ہے۔ لہذا اپنی تعریف سن کر پھولے نہیں سماتے ۔ محنت میں حقائق کا سامنا کرتے وقت پریشان ہو جاتے ہیں۔ خود کو مصروف رکھ کر بھی اس برج کے افراد خاص خوشی محسوس کرتے ہیں۔ قوس افراد چیزوں کے روشن پہلو دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں۔ لہذا تاریک پہلو نظر آنے پر طبیعت میں خاصی بے چینی محسوس کرتے ہیں۔ تنہائی انہیں ڈپریشن کا شکار کر دیتی ہے۔ انہیں اچھے کھانے نا ملیں تو یہ بے حد بوریت محسوس کرتے ہیں ۔ رنگ و روپ اور دلکشی کے دلدار ہوتے ہیں اور ایسی محفل کو رونق بخشنے کے عادی بھی۔ زندگی کو اپنی نظر سے دیکھتے ہیں اور خلافِ امید ہو جانے پر مایوس ہو جاتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔کردار کا تجزیہ۔۔۔۔۔۔۔۔

– قوس کے زیر اثر پیدا ہونے والے لوگ عام طور پر خاموش اور ذہن والے ہوتے ہیں جو اپنی زندگی میں فلسفے کو نمایاں اہمیت دیتے ہیں۔ وہ یہ جانتے ہیں کہ اپنے امیج میں تجربہ کو کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ دوسروں سے دوستی اور تعلقات نبھاتے وقت اپنے عطیہ کردہ ذہن سے کام لیتے ہیں اور اپنے تعلقات میں ہمیشہ ایماندار رہتے ہیں۔ یہ لوگ اکثر دوسرے لوگوں سے امیدیں باندھ لیتے ہیں جن کے پورے نہ ہونے پر ان کو دکھ ہوتا ہے ۔ ان کی سوچ ہمیشہ مثبت ہوتی ہے اور یہ لوگ پرانی روایات پر قائم رہتے ہیں۔ وہ زندگی کو پسند کرتے ہیں۔ وہ اکثر دوسروں کی مدد کرتے ہیں۔ ان کا موڈ ہر وقت اچھا رہتا ہے۔ یہ لوگ گھومنے پھرنے کو ترجیح دیتے اور کھیلوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ قوس کے زیر اثر پیدا ہونے والے لوگ جانوروں خصوصاً گھوڑوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ عام طور پر یہ لوگ ذہنی اعتبار سے صحت مند ہوتے ہیں۔ یہ لوگ صاف ستھری ہوا اور عمدہ ماحول کو ہمیشہ ترجیح دیتے ہیں۔ جب کہ دوسری جانب اپنے ذہن میں ترقی کا پہلو نمایاں رکھتے ہیں۔ بہت سے قوس حضرات بہت زیادہ پڑھائی نہیں کرسکتے بلکہ مختصر باتوں پر دھیان رکھتے ہیں۔ عام طور پر یہ لوگ فن کی دنیا کو پسند کرتے ہیں۔ اور ان میں سے کچھ مذہب کے پابند ہوتے ہیں اور کچھ مذہبی زندگی گزارنا چاہتے ہیں ان میں سے کچھ صورتحال کے مطابق خود کو ڈھال لیتے ہیں اور ان ہی عادتوں کی بدولت یہ لوگ تجربہ کرتے رہتے ہیں۔ وہ متوازن ہوتے ہیں اور چست وچلاک رہنا پسند کرتے ہیں اور یہ لوگ اپنی عقل کے ذریعے لطف اندوز رہتے ہیں۔ اور ہر اس شخص کو ناپسند کرتے ہیں جو جانبدار ہوتا ہے۔ اگر کوئی قوس شخص یہ محسوس کرے کہ پرانے قانون آؤٹ آف ڈیٹ یا غیر حقیقی ہیں تو وہ ان میں تبدیلی کے لئے لڑتا ہے اور اس موقع پر بغاوت پر بھی آمادہ ہوجاتا ہے۔۔

۔۔۔۔گھر اور خاندان۔۔۔۔۔۔۔۔

برج قوس سے تعلق رکھنے والے افراد کو گھر سے زیادہ دلچسپی نہیں ہوتی وہ لوگ گھر سے زیادہ باہر کی زندگی کو پسند کرتے ہیں۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ انھیں گھر سے کوئی لگاؤ نہیں ہوتا۔ اگر انہیں اس طرف مائل کرنے کی کوشش کی جائے تو وہ بہترین گھریلو افراد ثابت ہو سکتے ہیں۔ قوس افراد کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ انھیں عیش و عشرت سے زیادہ لگاؤ نہیں ہوتا۔ وہ نہایت سادہ زندگی بسر کرنا پسند کرتے ہیں ۔ اگر ان کے پاس دولت ہوبھی تو یہ اس کی نمائش پسند نہیں کرتے۔ ان کا شمار ان لوگوں میں کیا جاسکتا ہے جو صفائی کو نصف ایمان سمجھتے ہیں۔ قوس افراد آزاد منش ہوتے ہیں وہ اپنے آپ پر کسی قسم کی پابندی پسند نہیں کرتے انہیں گھریلو زندگی کی طرف بتدریج مائل تو کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر اس معاملے میں کسی قسم کا دباؤ ڈالا جائے تو باغیانہ رویہ اختیار کر سکتے ہیں۔ دوستی کے معاملے میں بھی یہ لوگ بڑے پرخلوص ہوتے ہیں۔ ان کے ہاں اکثر بے وقت دوستوں کی آمدورفت جاری رہتی ہے اور ہمیشہ خندہ پیشانی سے پیش آتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

۔۔۔۔۔۔سماجی تعلقات۔۔۔۔۔۔

– برج قوس کے زیر اثر پیدا ہونے والے افراد کا حلقہ بہت وسیع ہوتا ہے۔ انہیں سمجھنا چونکہ زیادہ مشکل نہیں ہوتا اس لیے لوگ بہت جلد ان کے دوست بن جاتے ہیں یہ لوگ ایک مرتبہ دوست بنا لیں زندگی کے آخری لمحوں تک نیبھا کرتے ہیں ۔قوس افراد کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ وہ چونکہ سادگی پسند ہوتے ہیں اس لئے انھیں مادیت سے متاثر نہیں کیا جاسکتا۔ قوس افراد مزا پسند ہوتے ہیں لیکن ان میں قوت فیصلہ کی کسی حد تک کمی ہوتی ہے۔ قوس افراد کو بہترین خطیب کہا جاسکتا ہے۔ وہ نہ صرف دوسروں کی بات آسانی سے سمجھ لیتے ہیں بلکہ اپنا ماضی الضمیر بیان کرنے میں بھی انہیں خاصی مہارت ہوتی ہے۔ وہ جب بولنے پر آتے ہیں تو بے تکان بولتے چلے جاتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات اس طرح خاموش ہو جاتے ہیں جیسے بری طرح تھک گئے ہوں۔ بعض لوگ انہیں دوہری فطرت کا مالک سمجھتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں سمجھنے میں خاصی دشواری پیش آتی ہے۔ قوس افراد دیانتدار اور سچائی پسند ہوتے ہیں۔ جھوٹ انہیں پسند نہیں ۔کسی بات پر ناراض ہو تو بری طرح بھڑک اٹھتے ہیں ۔لیکن بہت جلد ٹھنڈے بھی ہو جاتے ہیں۔ کسی کے خلاف دل میں بغض اور کینہ نہیں رکھتے۔ صاف دل کے ہوتے ہیں اور لڑائی جھگڑےکو بہت جلد بھول جاتے ہیں۔ قوس افراد کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ وہ ہر بات لگی لپٹی رکھے بغیر کہتے ہیں۔ ان کی یہ صاف گوئی ان کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے اور وہ اپنے دوستوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ لیکن بہرحال وہ دل کے برے نہیں ہوتے مجموعی طور پر قوس فراد قابل اعتماد اور قابل بھروسہ ہوتے ہیں۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔خود کو نکھارئیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپ میں مستقل مزاجی ایک بے حد اہم خوبی ہے اور اس کا سب سے خوبصورت پہلو یہ ہے کہ آپ اپنے مفاد میں بہترین فیصلہ کرتےہیں۔ فالتو بیٹھنا آج کی سرشت میں شامل نہیں۔ ہر وقت کچھ نہ کچھ کرلینے کا عزم آپ کو زندہ رکھتا ہے لیکن اتنی محنت کرتے ہوئے بعض اوقات خودغرض ہوکر کرے کرائے پر پانی پھیر دیتے ہیں۔ اپنی اس خامی پر قابو پا کر آپ بہترین انسان بن سکتے ہیں۔ چیزوں کا روشن پہلو دیکھنا آپ کی بڑی اچھی عادت ہے لیکن خود پر بے حد فخر کرنے کی عادت ذرابدلیں۔ کیوں کہ آپ کہ دوست آپ کے ساتھ بیٹھ کر آپکے بےلاگ تبصروں سے گھبرا جاتے ہیں۔ خود کو متناسب رکھنے کی کوشش کریں کیوں کے آپ جلدی فرہیبی کی جانب مائل ہوجاتے ہیں اور پھر ڈائٹنگ کرکے اپنا برا حال کر لیتے ہیں۔ متضادات کیفیات کبھی کبھی آپ کو ڈپریس کر دیتی ہیں۔ کے ایک لمحمے اگر ہمدردی پیدا ہورہی ہے تو دوسرے لمحے اس شخص سے بیزاری خود آپ کے لیے اذیت ناک ہوتی ہے ۔قوس خواتین بڑے نظم ظبط کی مالک ہوتی ہیں۔ امریکن انڈین چاندی آپکو سوٹ کرتی ہے ۔پرفیومز آپ کو اٹریکٹ کرتے ہیں اور یہ آپ کی شخصیت کو متاثر کن بھی بناتے ہیں۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔آپ کی شخصیت کی پہچان۔۔۔۔۔۔۔
اس برج کی خصوصیات رکھنے والے افراد آئیڈیلسٹ ہوتے ہیں۔ آپ کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک خوبی مستقبل پر نظر رکھنا ہے۔جیسا کہ آپ کے برج کےنشان میں ایک تیر انداز کسی نامعلوم نشان پر تیرتانےہوئے ہے ۔ اسی طرح آپ بھی مستقبل کے بارے میں اندازہ کرتے رہتے ہیں ۔آپ ہمیشہ اپنے اصولوں پر کار بند رہتے ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اگر ہر کوئی انفرادی طور پر ایسے آئیڈیلزکے نشان نقش قدم پر چلے تو یہ دنیا سدھر سکتی ہے۔ فطرتی طور پر تجربات کرنے کو پسند کرتے ہیں۔ آپ کی دلچسپیوں میں سرفہرست کھیل اور سفر ہے۔ آپ مختلف ملکوں ،لوگوں ،مذہب اورثقافت کے بارے میں جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔دوستانہ مزاج رکھتے ہیں۔ ایک اچھے میزبان ہیں۔ خوش مزاج ہے اور لوگوں کے ساتھ آج کے اچھے مراسم ہیں۔ لوگ آپ کی خود اعتمادی سے متاثر ہوتے ہیں۔ آپ فطرتی طور پر صاف گوہ ہیں۔ دیانتداری آپ کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے ۔آپ توقع رکھتےہیں کہ دوسرے بھی آپ کے لیے ایسے ہی جذبات رکھتے ہوں۔اگر لوگ آپ کی اس توقع پر پورے نہیں اترتے تو آپ ان کی عزت نہیں کرتے۔ آپکی اس دیانتداری کو لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔ آپ ہمیشہ جیت کی خواہش رکھتے ہیں۔ ایک دفعہ آپ فطرتی طور پر خوابوں خیالوں میں رہنے والے ہیں لیکن آگ کے یہ خواب بڑے بڑے مقاصد کے لیے ہوتے ہیں۔ان خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے کے لیے آپ سخت محنت کرتے ہیں۔ یقین اور امید آج کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔مختصر جائزہ۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ نواں برج کہلاتا ہے۔ اس برج کے لوگوں میں معاملہ فہمی، بےخوفی، خوداعتمادی، صاف گوئی اور اپنے اثرورسوخ سے استفادہ کرنے کی صلاحیت کم پائی جاتی ہے۔ یہ جو کام کرتے ہیں انتہائی سکون قلب، یکسوئی اوردل و دماغ سے انجام دیتے رہتے ہیں۔ تا وقت یہ کہ وہ کام تکمیل ناپا جائے ۔بالعموم یہ اپنی گفتگو اور تقریر کے دوران بڑے ترش اور تلخ اعتراضات کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ ہلانا کے ان کا مقصد کسی کی تذلیل یا تضحیک کرنا نہیں ہوتا پھر بھی سطی مزاج کے لوگ ان ریماکس کے بعض پوشیدہ طور پر اس کے سخت دشمن اور بد خواں بن جایا کرتے ہیں۔ جو آئندہ زندگی میں دشواریاں پیدا کرتے ہیں ۔اگرچہ یہ خودبڑے حساس ہوتے ہیں۔ لیکن اس تلخ حقیقت کو فراموش کر دیتے ہیں کہ ان کے دائرہ احباب میں اور لوگ بھی حساس ہو سکتے ہیں۔چونکہ یہ کہانی یا کسی واقعے کی ابتدا سن کر ہی اس کا مقدر نتیجہ اخذ کر لیتے ہیں اس لیے بڑی تیزی اور جلد بازی سے دخل درمعقولات کر بیٹھتے ہیں جس سے دوسرے لوگ ان کے بارے میں غلط رائے قائم کرنے میں حق بجانب ہوتے ہیں۔ انہیں وجود کی بنا پر ان کے مخلصین کی تعداد اور روز بروز کم سے کم ہوتی جا رہی ہے۔

مزید اردو پوسٹ کیلئے روزانہ ہماری ویب سائٹ بیسٹ اردو ڈاٹ کام وزٹ کریں اور پوسٹ کی رائیٹ سائیڈ پر اپنا ای میل درج کر کے سب سکرائب کریں اور ہر پوسٹ بذریعہ ای میل اپنے ان باکس میں حاصل کرے شکریہ

 

اگر آپ بھی اپنی کوئی پوسٹ یا ناول آن لائن پبلش کروانا چاہتے ہے تو ہمیں مندرجہ ذیل ای میل پر رابتہ کرے

ak4706448@gmail.com

11 COMMENTS

  1. I just can’t go away your internet-site before advising i always in fact cherished the usual facts somebody deliver for your visitors? Is definitely going to be . video vlogger terfavorityet again consistently in an effort to look into brand new discussions

  2. Pretty component of content. I just stumbled upon your site and in accession capital to claim that I acquire in fact loved account your weblog posts. Anyway I’ll be subscribing in your feeds and even I achievement you get right of entry to consistently quickly.

  3. ORION是一部擁有三重長脈衝 755nm/1064nm/532nm的激光儀,提供專業和最新的技術,強調其穩定性和便利性的能力。另外,最佳的參數是基於各種臨床結果提供的。三長脈衝激光系統 -Long pulsed Nd:YAG (1064nm) -Long pulsed Alexandrite (755nm) -Long Pulsed KTP (532nm) 先進技術 – 氣冷卻系統(ACD) – 智能面板 – 三波長 – 高電源 應用 -Long pulsed Nd:YAG (1064nm)●脫毛●嫩膚●血管病變●腿部靜脈曲張●痤瘡●灰指甲●疣-Long pulsed Alexandrite (755nm)●脫毛●美白肌膚●色素性病變●黑頭●黃褐斑●疤-Long Pulsed KTP (532nm)●血管病變●酒渣鼻●色素性病變●太陽雀斑●美白肌膚●鮮紅斑痣●血管瘤

  4. CLINIQUE 倩碧線上購物官網。瀏覽Clinique倩碧官方網站,了解更多線上購物、護膚、彩粧、香氛及禮品詳情。通過過敏性測試,百分百不含香料。

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here