scorpio horoscope

170
1038
scorpio horoscope
scorpio horoscope

scorpio horoscope

scorpio horoscope

۔۔۔۔۔۔۔برج عقرب سیارہ مریخ۔۔۔۔۔۔۔۔

حروف : ض، ذ، ز، ن
24 اکتوبر  22 نومبر
ایک مثبت آبی برج ،مونث اورمنفی
سیارہ مریخ : زہرہ کو یہاں وبال ہوتا ہے
مقسومی نگ : اوپل ،پکھراج، سنگ سلیمانی
مقسومی رنگ : سرخ، سبز ،نیلا
دھات : لوہا ٬تانبہ
جسم کا حصّہ: نظام ہضم اور بول و براز کےعضو
خاصہ : بصیرت، شدت،مغرور ،خود بین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تعارف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ان افراد کا نشان بھی بچھو ہوتا ہے جس سے ہم انگریزی میں scorpio کہتے ہیں۔ اکثر عقرب افراد اپنے اس نشان سے زیادہ خوش نہیں ہوتے ۔اگر وہ کسی کو اپنی تاریخ پیدائش بتاتے ہیں اور جواباً دوسرا ان سے کہتا ہے اچھا تو آپ عقرب ہیں تو اسے یہ جملہ ڈنگ مارتا ہوا محسوس ہوتا ہے ۔نشان کے حوالے سے خوشی محسوس نہ کرنا بڑا فطرتی ردعمل ہے ۔کیوں کے بچھو کے ذکر سے ذہن میں کسی کی شخصیت کا کوئی بہتر تاثر پیدا نہیں ہوتا ۔لیکن یہاں یہ جان لینا چاہیے کہ جب ماہر نفسیات عقرب افراد کا نفسیاتی تجزیہ کرتے ہیں تو ان کے پیشے نظر ان افراد کا نشان نہیں ہوتا، بلکہ وہ اس برج کے تحت پیدا ہونے والے لوگوں کی نفسیات کا کھوج لگانے کی غرض سے جدید ترین تجزیاتی اصولوں کو کام میں لاتے ہیں۔ یہاں یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ موجودہ دور میں نفسیات سماجی علوم کے زمرے میں آنے والا ایک ایسا علم ہے جس کی بنیادی مفروضوں اور توہمات پر نہیں بلکہ تحقیق اور سائنسی تجزیے پر استوار کی گئی ہیں۔ اسی پس منظر میں جب نفسیات دان برج عقرب کے تحت پیدا ہونے والوں کا نفسیاتی تجزیہ کرتے ہیں، تو وہ ان کی شخصیت کے ایسے پہلوؤں کو اجاگر کر دیتے ہیں۔ جواب تک ماہرین فلکیات کی دوربین نگاہوں سے بھی اوجھل رہے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عقرب افراد کا نفسیاتی تجزیہ۔۔۔۔۔۔
عقرب افراد معاشرے میں اصلاح کے داعی ہوتے ہیں وہ سماج اور معاشرے میں امن سکون اور ہم آہنگی کی شدید خواہش رکھتے ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ عقرب لوگوں کی غالب تعداد مذہب سے گہری وابستگی محسوس کرتی ہے وہ بندگی کو بامعنی بنانا چاہتے ہیں مقصدیت ان کی نفسیات کا اہم عنصر ہوتا ہے اور وہ زندگی کو جبر یاسزا تصور نہیں کرتے عقرب کی نفسیات کہ اس پہلو کا اثر تو اس کی ذاتی اور خاندانی زندگی پر بھی بڑے مثبت انداز سے پڑتا ہے اپنے گھر اہلخانہ اور متعلقین سے وہ گہری قسم کی جذباتی وابستگی رکھتا ہے اس کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی کے گھر کے کسی بھی فرد کے ساتھ نا انصافی نہ ہو اور اس کی ذات سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے نفسیاتی طور پر عقرب میں ایک منفی عادت بھی پائی جاتی ہے ایسے تمام رشتوں اور اشیا کو جینے وہ اپنا سمجھتا ہے اس پر کسی اور کے اختیار کو تسلیم کرنے کے لیے کبھی تیار نہیں ہوتا لیکن ایک حیرت انگیز بات یہ ہے کہ عقرب کے روزمرہ رویوں میں ایک منفی نفسیاتی عادت کا ہلکا سا بھی اظہار نہیں ہوتا وہ دانستہ طور پر اب اسے مخفی رکھتا ہے لیکن عملی طور پر ایسی صورتحال کو پیدا کرنے میں کوشاں رہتا ہے جس کے نتیجے میں وہ چیز اسے حاصل ہوجاتی ہے جسے عقرب اپنا سمجھتا ہے اب تک ہم نے برج عقرب کے زیر اثر افراد کی نفسیات کا اجمالی خاکہ بیان کیا ہے اب عقرب کے اندر پائی جانے والی مثبت اور منفی صلاحیتوں اور رویوں کی فہرست مرتب کرے تو وہ کچھ یوں ہوگی

۔۔۔۔۔۔۔۔عقرب کی شخصیت کے مثبت پہلو۔۔۔۔۔۔۔

…..پر پروقار شخصیت
….. سنجیدہ انداز گفتگو
…… محسور کردینے کی صلاحیت
……جذبات پر قابو رکھنے کی قوت
….. اخلاقی جرات
….. رشتوں اور تعلق میں وفاداری
……زندگی میں مقصد اور معنویت کی تلاش
…… آگے بڑھنے یعنی پہلکاری کرنے کا جذبہ

……. اپنی ذات پر بھرپور اعتماد
……قائدانہ صلاحیتیں اور بہتر تبدیلیوں کی امنگ

۔۔۔۔۔۔۔۔ عقرب کی شخصیت کے منفی پہلو ۔۔۔۔۔۔۔۔

…..ہر قیمت پر خود کو تسلیم کروانے کا رویہ
….. حد سے بڑھی ہوئی بے باقی
…..جذبوں کے اظہار سے گریز
…..مخالفت اور دشمنی میں انتہاپسندی
…..ناکامی یاشکست کا غیر معمولی اثر لینا
…..حصول مقصد کی خاطر حد سے گزر جانا

مذکورہ بالا مثبت اور منفی پہلو باہم مل کر عقرب کی نفسیاتی شخصیت کی تعمیر و تشکیل کرتے ہیں۔ نفسیاتی اصطلاح میں ہم انہیں عقرب کی نفسیات کے اجزاۓ ترکیبی کا بھی نام دے سکتے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔شخصیت کی پہچان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

برج عقرب کے حامل افراد مضبوط شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اورآپ کی یہ مضبوطی آپ کے اندرونی جذبات اور مختلف النوع خوبیوں کی طاقت ہوتی ہے ۔کسی بھی کام کو سرانجام دیتے ہوئے آپ کوئی طاقت محسوس کرتے ہیں۔ کیوں کے آپ کو اپنی خود اعتمادی پر فخر ہے۔ کمزور سے کمزور لمحے میں بھی آپ لڑکھڑاتے نہیں ہیں۔ کیونکہ آپ متحمل مزاج اور ثابت قدم ہوتے ہیں۔ عقرب افراد دوستوں کے وفادار ہوتے ہیں لیکن کسی کی بھی زیاتی فراموش نہیں کرتے۔ انتقام پسند ہوتے ہیں۔ ضد اور انا انکے گرد تانا بانا سا بن دیتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان کے فیصلوں میں اپنی ذاتی پسند شامل ہوتی ہے ۔عقرب افراد گھر کو سجاسنوارکر بہت خوش ہوتے ہیں۔ آپ اپنے بچوں سے بے حد محبت کرتے ہیں ۔عقرب افراد انسان دوستی کے قائل ہوتے ہیں۔ دوستوں کے حلقوں میں انجوائے کرتے ہیں۔ آپ کے بہترین دوست میں حوت اور سرطان ہوتے ہیں۔ آپ اپنی صحت کی طرف بھرپور توجہ دیتے ہیں۔ اور یہی آپ کی شخصیت کی پہچان ہے کے آپ اپنے ارادوں میں باقاعدگی اختیار کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔کردار کا تجزیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

برج عقرب کے زیر اثر پیدا ہونے والے لوگ عام طور پر ٹھوس شخصیت کے مالک ہوتے ہیں ۔یہ انتہائی سنگدل ہوتے ہیں اور ہمدردی اور ترنم کا جذبہ ان میں بہت کم ہوتا ہے ۔یہ لوگ ہر معاملے میں بالادست رہنا پسند کرتے ہیں اور اس میں اکثر کامیاب بھی رہتے ہیں ۔ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ لوگ جس کام کا ارادہ کرلیں اسے پایہ تکمیل تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھ سکتے۔ مستقل مزاجی ان کے کردار کا ایک اہم حصہ ہے۔ بعض لوگ ان کی دوستی پسند نہیں کرتے ہیں۔ لیکن عقرب افراد کواسکی قطعی پروا نہیں ہوتی ۔البتہ وہ کسی معاملے میں اپنے آپ کو نظر انداز کیے جانا پسند نہیں کرتے ۔اپنے موقف پر اڑ جاتے ہیں خواہ غلط ہی کیوں نہ ہوں ۔یہ لوگ لڑائی جھگڑے سے نہیں گھبراتے بلکہ بعض اوقات یہ اپنی باتوں سے خود دوسروں کو لڑائی کی دعوت دیتے ہیں ۔عقرب افراد کے بارے میں یہ کہنا بھی غلط نہ ہو گا کہ وہ زندگی بتانے کے لئے اپنے راستے کا تعین خود کرتے ہیں۔ ان کے اپنے واضح کردہ اصول وضوابط ہوتے ہیں اور دوسروں کے مشوروں کو کبھی اہمیت نہیں دیتے۔ برج عقرب کے زیر اثر پیدا ہونے والے افراد عام طور پر بڑے خاندان پسند کرتے ہیں۔ ان کے بچوں کی تعداد دوسروں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ لیکن بعض عقرب مرد اپنے لاتعداد بچوں کے ذمہ داریاں پوری کرنا ضروری نہیں سمجھتے۔ البتہ وہ ان پر کڑی نگاہ رکھتے ہیں ۔بچوں کی کوئی معمولی سی بدتمیزی بھی ان کے لیے ناقابل برداشت ہوتی ہے۔ عقرب افراد بچپن میں بڑی دلکش شخصیت کے مالک ہوتے ہیں ۔اسی کے ساتھ ہی وہ بہت زیادہ حساس بھی ہوتے ہیں ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کے ساتھ پیار و محبت سے پیش آیا جائے غلط رویہ انہیں غلط راہ پر ڈال سکتا ہے اور یہی بچے جوان ہو کر معاشرے کے لئے بڑے خطرناک ثابت ہوتے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔سماجی تعلقات۔۔۔۔۔۔۔۔۔

برج عقرب کے زیر اثر پیدا ہونے والے افراد اپنے پسندیدہ لوگوں میں رہنا پسند کرتے ہیں ۔وہ لوگوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش میں رہتے ہیں ۔سنگدلی اور سخت گیری کے باوجود محبت کوان کی زندگی میں بڑا دخل ہوتا ہے۔ شریک حیات کے معاملے میں بھی یہ لوگ بڑے محتاط ہوتے ہیں۔ نہایت چھان پھٹک کے بعد ہی یہ کسی کا انتخاب کرتے ہیں ۔ان کے سخت گیر اور جارحانہ رویہ کے باعث عام لوگ ان سے دور ہی رہتے ہیں ۔اس لئے ان کی دوستی کا حلقہ بھی محدود ہی ہوتا ہے

۔۔۔۔۔۔علم کے حصول۔۔۔۔۔۔۔
یہ قدرت کے تمام مظاہر کی آگاہی کے لئے انتہائی ضرورت کے حامل ہوتے ہیں ۔فطرت کے سربستہ رازوں سے کتنی بھی آگاہی ہوجائے انہیں پھر بھی تشفی نہیں ہوتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ جاننے کی جذباتی خواہش کے حامل ہوتے ہیں۔ ان کی آبی اور وجدانی جبلتیں ان کے لیے ایسی آگاہی کا باعث ہوتی ہے کہ یہ علم کی طاقت کے قائل ہوتے ہیں۔بمہ وقت زیادہ سے زیادہ معلومات کے حصول کے لیے سرگرداں رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔خطرناک اٹھان۔۔۔۔۔۔۔۔
عقرب افراد جب بچے ہوتے ہیں۔ غالباً اسی وقت انہیں یہ احساس ہو جاتا ہے کہ یہ دوسروں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اور جو نجوم بڑے ہوتے جاتے ہیں اپنے مقصد کی تکمیل کا طریقہ بھی دیکھتے جاتے ہیں۔ اس برج کے زیر اثر پیدا ہونے والے افراد کو جب بھی اشتعال دلایا جائے فورن ڈنگ مارنے پر آمادہ ہوجاتے ہیں اور یہ بھی جب کسی کو دس لیں تو ان کے زہر سے چھٹکارا آسان نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔منتقم مزاج۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس برج کے زیر اثر پیدا ہونے والے افراد منتقم مزاج ہوتے ہیں اور موقعے کی تلاش میں رہتے ہیں ۔ اپنے استاد سے ناراض ہوجائیں تو اس کے خلاف بے سروپا باتیں اور افواہیں پھیلانا شروع کر دیتے ہیں ۔ جب انہیں کوئی جذباتی صدمہ پہنچے تو یہ چاہتے ہیں کہ پوری دنیا بھی اس میں مبتلا ہو جائے۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔اخلاقی ترقی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

– اگرچہ اخلاقی اعتبار سے آپ خاصے ترقی یافتہ ہوتے ہیں اور اپنے اور دوسروں کے لئے اخلاقیات کا اعلی معیار مقرر کر دیتے ہیں ۔لیکن ایک مرتبہ اگر فساد میں پھنس جائے تو اپنے سارے اخلاقی اصول بھول کر زہریلے سانپ میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ اور جوابی حملہ کرنے میں تو آپ کاکوئی جواب نہیں ہے ۔ان حالات میں اگر کسی نے آپ کی بےعزتی کر دی ہے تو پھر اس کے منہ پر طمانچہ مارنےکی کیوں تکلیف گوارا کرتے ہیں۔ آپ اس کے لئے پلیننگ کرتے رہے ہیں تاکہ آپ اپنے دشمن کو اس وقت ڈنگ ماردے جبکہ آپ کو توقع کا شائبہ تک نہیں ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
√ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حقیقت پسند ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کا انتہائی حساس راڈار (حواس خمسہ )آپ کو ایسی ایسی خطرناک جگہوں پر لے جاتے ہیں. جہاں دوسرے لوگ جاتے ہوئے ڈرتے ہیں یا اپنی ناواقفیت کے بعض چلنے سے انکار کر دیتے ہیں .آپ ایسے مقامات سے خزانہ کھود کر نکال لاتے ہیں جہاں دوسرے لوگ ساری عمر خاک چھانتے رہتے ہیں .اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ اپنے ذہن سے کام لیتے ہیں اور ٹھیک اس مقام پر پہنچ جاتے ہیں جہاں سونا ہوتا ہے. آپ کے اندر اتنی ہمت ہوتی ہے کہ ایک مثبت پہلو کے ساتھ منفی پہلو کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ لوگوں کو سب سے زیادہ حقیقت پسند کہا جاتا ہے۔ کیوں کہ حقیقت پر مبنی منصوبہ بندی آپ کی خصوصیت ہے اس لیے آپ لازمی طور پر کامیاب رہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ منفی جذبات کا خاتمہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ اپنے اندر قابل نفرت اور بیکارعادتیں تلاش کریں اور جو منفی جذبات پیدا ہوتے ہیں ۔ان کے خلاف جہاد کرتےرہیں اور انہیں بہتر طریقے سے عملی جامہ پہنا سکتے ہے ۔آپ صرف عمل کی قوت سے کام کرتے ہیں۔ اور آپ کو اپنا رویہ تبدیل کرنے کے بعد معلوم ہوگا کہ آپ ایک بہتر اور اچھی دنیا کی کمان کر رہے ہیں ۔آپ کا خفیہ مقصد ایک مقدس مشن ہے۔ اگر آپ اس کو انسانوں کی بھلائی کے لئے استعمال کریں گے تو آپ محقق کہلائیں گے

مزید اردو پوسٹ کیلئے روزانہ ہماری ویب سائٹ بیسٹ اردو ڈاٹ کام وزٹ کریں اور  اپنا ای میل درج کر کے سب سکرائب کریں اور ہر پوسٹ بذریعہ ای میل اپنے ان باکس میں حاصل کرے شکریہ

 

Click here and download besturdu.com Mobile  app 

 

170 COMMENTS

  1. you are in reality a just right webmaster. The site loading velocity is incredible. It kind of feels that you are doing any distinctive trick. Also, The contents are masterwork. you’ve performed a great task on this topic!

  2. Terrific work! This is the kind of info that should be shared across the net. Shame on the search engines for not positioning this post higher! Come on over and seek advice from my web site . Thank you =)

  3. I like what you guys are up too. Such smart work and reporting! Keep up the superb works guys I’ve incorporated you guys to my blogroll. I think it will improve the value of my website :).

  4. Wow! This could be one particular of the most useful blogs We’ve ever arrive across on this subject. Actually Fantastic. I am also a specialist in this topic so I can understand your hard work.

  5. I don’t even know how I ended up here, but I thought this post was good. I don’t know who you are but definitely you’re going to a famous blogger if you are not already 😉 Cheers!

  6. Someone necessarily assist to make significantly posts I’d state. This is the first time I frequented your web page and to this point? I amazed with the analysis you made to create this actual put up amazing. Great activity!

  7. I am extremely impressed with your writing skills and also with the layout on your blog. Is this a paid theme or did you customize it yourself? Either way keep up the excellent quality writing, it is rare to see a great blog like this one nowadays..

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here