page contents

sheikh saadi quotes اچھے حکمران کی خصوصیات

sheikh saadi quotes اچھے حکمران کی خصوصیات
637 Views

sheikh saadi quotes اچھے حکمران کی خصوصیات

sheikh saadi quotes اچھے حکمران کی خصوصیات

اچھے حکمران کی خصوصیات

بیان کیا جاتا ہے کہ ایران کا ایک مشہور شہنشاہ دارا ایک دن شکار کھیلتا ہوا اس مرغزار میں پہنچ گیا جہاں اس کے گھوڑے چرا کرتے تھے بادشاہ کا لشکر پیچھے رہ گیا تھا اور اس وقت باشاہ تنہا ں تھا
گلہ بان نے شہنشاہ کو دیکھا تو پیشوائی کے لیے اس کی طرف بڑھا دوسری طرف باشاہ نے خیال کیا کہ یہ کوئی دشمن ہے جو مجھے تنہا پا کر بری نیت سے میری طرف بڑھا ہے اس نے جلدی سے کمان اتار لی اور گلہ بان کا نشانہ لے کر تیر چلانے کا ارادہ کیا گلہ بان نے دیکھا تو خوفزدہ ہو کر چلایا حضور مجھے پہچانیے میں دشمن نہیں ہو جناب کے گھوڑوں کی نگرانی کرتا ہو ں
دارا نے اس کی یہ بات سن کر ہاتھ روک لیا اور کہا تیری قسمت اچھی ہے جو تو بچ گیا ورنہ میں نے کمان کا چلہ چڑ لیا تھا ایک ساعت کی خاموشی اختیار کرتا تو تیری ہلاقت ضرور ہو جاتی گلہ بان نے کہاں جناب یہ بہت تعجب کی بات ہے کہ جناب اپنے خادم کو نہیں پہچان سکے جو کئی با ر سلام کے لیے خدمت میں حاضر ہو چکا ہے میں ایک معمولی چرواہاں ہو لیکن اپنے گلے کے ایک ایک گھوڑے کو پہچانتاں ہو جناب والا جس گھوڑے کو طلب فرمائے لاکھ گھوڑوں میں سے نکال لاؤ گا اے بادشاہ یہ ہر گز مناسب نہیں ہے کہ جناب اپنی رعایا سے غافل ہو کہ دوست اور دشمن میں تمیز نہ کر سکیں
حکمرانو ں کے لیے لازمی ہے کہ وہ رعایا کے تمام افراد کو اچھی طرح سمجتھے ہوں حکمران کو چاہیے کہ وہ اپنا چھپر کھٹ آسمان پر نہ بچھائے زمین پر اتر کر مظلوموں کے دکھ درد کا حال جانے ہر فریادی کی فریاد اس کے کانو تک پہنچے اے بادشاہ اگر کوئی ظالم کسی پر ظلم کر رہا ہے تو وہ ذراصل تیرا ظلم ہے اگر کتا کسی کا دامن پھاڑتا ہے تو دامن کتا نہیں پھاڑتا ہے بلکہ کتے کا مالک ہے وہ پھاڑتا ہے

وضاحت 

حضرت سعدی رہمتہ اللہ رعلیہ نے اس حکایت میں اپنے خاص رنگ میں حکمرانو ں کو ان کے فرض کی طرف توجہ دلائی ہے کہ ان کے اور عوام کے مابین گہرا رابط ہونا چاہیے جو حکمران عوام کے دکھ درد میں دلسوزی نہیں کرتا ہو گا اس کا اقتدار نا پائیدار ہو گا 

مزید اردو پوسٹ کیلئے روزانہ ہماری ویب سائٹ بیسٹ اردو ڈاٹ کام وزٹ کریں اور پوسٹ کی رائیٹ سائیڈ پر اپنا ای میل درج کر کے سب سکرائب کریں اور ہر پوسٹ بذریعہ ای میل اپنے ان باکس میں حاصل کرے شکریہ

besturdu

Leave a Reply

Your email address will not be published.