sheikh saadi quotes ظاہری حسن اور عقل شعور

155
1033
sheikh saadi quotes ظاہری حسن اور عقل شعور
sheikh saadi quotes ظاہری حسن اور عقل شعور

sheikh saadi quotes ظاہری حسن اور عقل شعور

sheikh saadi quotes ظاہری حسن اور عقل شعور

ظاہری حسن اور عقل شعور

ایک بادشاہ کے سارے بیٹے حسین و جمیل تھے اور اپنے حسن پر نازاں تھے جب کہ ان میں سے ایک بیٹا انتہائی بد صورت اور چھوٹے قد کا تھا ایک دن بادشاہ نے اپنے اس پستہ قد بیٹے کو حقارت کی نظر سے دیکھا بیٹا اپنی خداداد عقل و دانائی سے سمجھ گیا اور عرض کیا ابا جان گستاخی معاف چھوٹے قد والا بد صورت اگر عقل مند ہو تو وہ حسن جمال والے لمبے سے افضل ہوتا ہے کیا یہ سچ نہیں ہے کہ چھوٹی چیز کبھی قدرو قیمت میں بڑی سے بہتر ہوتی ہے جیسے بکری چھوٹی ہوتی ہے مگر پاک ہے جب کہ ہاتھی بڑا ہو کر بھی مردار ناپاک ہے 

طور پہاڑ زمین کے پہاڑو ں میں سب سے چھوٹا ہے مگر اس کی قدروں قیمت اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ ہے کیا آپ نے نہیں سنا کہ ایک کمزور مگر عقل مند آدمی نے ایک مرتبہ موٹے بیوقوف سے کہا عربی گھوڑا اگر چہ کمزور ہو مگر پھر بی سارے گدھوں سے زیادہ شان رکھتا ہے 

بادشاہ اس کی یہ باتیں سن کر ہنس پڑا اور خوش ہو ا جب کہ دوسرے بھائیوں کو بہت صدمہ ہوا اس لیے کہتے ہے 
جب بندہ بولتا نہیں اس کے عیب اور خوبیا ں چھپی رہتی ہیں ہر جھاڑی کے بارے میں یہ خیال نہ کرنا چاہیے کہ شاید خالی ہو ہوسکتا ہے اس میں کوئی خطر ناک جانور چھپا ہو ا ہواں

میں نے سنا کہ اس دوران بادشاہ کے کسی دشمن نے بادشاہ پر چڑھائی کی تو سب سے پہلے جو شخص میدان جنگ میں کودا وہ وہی اس کا پستہ قد بیٹا تھا اور دشمن کو للکارتا ہو ا اور یہ کہتا ہو ا آیا 
میں لڑائی کے دن پیٹھ پھیر کے بھاگنے والا نہیں ہو بلکہ لڑائی میں مجھے تو خاک اور خون میں لتھڑا ہو ا دیکھے گا 

کیونکہ جو لڑائی کے دن جنگ کرتا ہے وہ اپنے خون سے کھیلتا ہے اور لڑائی کے دوران بھاگنے والا پورے لشکر کا خون کرتا ہے یہ کہ کر وہ دشمن پر جھپٹ پڑا اور کئی بہادروں کو قتل کر کے اپنے باپ کے قدموں میں آیا اور قدم چوم کر عرض کرنے لگا 
ابا جان آپ میرے کمزور جسم کو میری کمزوری سمجھ لیا اور موٹاپے کو حسن جانا جب کے حقیت یہ ہے کہ پتلی کمر والا گھوڑا لڑائی میں جو کام کرجاتا ہے وہ کام بھلا موٹا تازہ بیل بھی کر سکتا ہے
کہتے ہے کہ دشمن کے سپاہی بہت تھے اور ادھر لشکر کم تھا تو اس لشکر میں سے کچھ لشکریوں نے در کر بھاگنے کا ارادہ کیا تو شہزادے نے نعرہ مستانہ لگایا اے بہادروں خبر دار عورتوں کی طرح بھاگنا مردمیدان کا کام نہیں مرد بنوں اور دشمن کے سامنے دٹ جاؤدشمن کو مارو یا خو د مر جاؤ بس اتنا کہنے کی دیر تھی کہ لشکر کا حوصلہ بڑھ گیا اور اچانک حملہ کر کے دشمن کے چھکے چھڑادئیے اور فتہ یاب ہو گئے اور اس فتہ کے بعد باشاہ نے اپنے بیٹے کا سر چوما اور بغل غیر ہوا اور روزانہ بادشاہ کی توجہ اس پر زیادہ ہوتی گئی یہاں تک کہ اس کو اپنا ولی عہد چن لیا اب بھائیو نے حسد شروع کر دیا اور اس کو کھانے میں زہر دے کر مارنا چاہا جب کھانا سامنے آیا تو اس کی بہن ساری کاروائی دیکھ چکی تھی اس نے کھڑکی سے جھانک کر زور سے کھڑکی کو پیٹا شہزادہ اپنا ذہانت سے بات سمجھ گیا اور کھانا بہ کھایا اور کہا یہ بہتر نہیں ہے ناں کی عقل مند مر جائیں اور بے وقوف ان کی جگہ سنبھال لے
بادشاہ کو اس بات کا پتہ چلا تو اس نے تمام شرپسند بیٹوں کو بلا کر ان کو سزا دی اور اپنے ملک کے مختلف حصوں میں تما م کو مناسب حصہ دے کر انکو فارگ کر دیا تا کہ یہ فتنہ ختم ہو 

وضاحت 

انسان کو اپنے ظاہری حسن پر نازاں نہیں ہو نا چاہیے کہ یہ عارضی اور غیر اختیاری چیز ہے اور کسی قوت کو بھی حقارت کی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نی ایسا بنا دیا یا اس کو ویسا بنا دیا اپنے اندر کمال پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے

sheikh saadi quotes ظاہری حسن اور عقل شعور

مزید اردو پوسٹ کیلئے روزانہ ہماری ویب سائٹ بیسٹ اردو ڈاٹ کام وزٹ کریں اور اپنا ای میل درج کر کے سب سکرائب کریں اور ہر پوسٹ بذریعہ ای میل اپنے ان باکس میں حاصل کرے شکریہ

Click here and download besturdu.com android app

 

155 COMMENTS

  1. My wife and i got very thrilled Louis could finish up his investigation through the entire ideas he got while using the web site. It’s not at all simplistic to just always be making a gift of key points which others have been making money from. We acknowledge we’ve got the writer to be grateful to because of that. The specific illustrations you have made, the simple site menu, the relationships you help instill – it’s got most impressive, and it is facilitating our son and the family understand that subject is satisfying, and that is truly fundamental. Many thanks for the whole thing!

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here