page contents

sheikh saadi quotesعادل بادشاہ کی حکومت

sheikh saadi quotesعادل بادشاہ کی حکومت
667 Views

sheikh saadi quotes عادل بادشاہ کی حکومت

sheikh saadi quotes عادل بادشاہ کی حکومت

عادل بادشاہ کی حکومت

بیان کیا جاتا ہے کہ ایک بادشاہ معمولی کپڑے کی قباہ زیب تن کیا کرتا تھا ایک دن اس کے ایک درباری نے کہا کہ حضور والا خزانوں کے مالک ہو کر ایسے معمولی کپڑے کی قبا پہنتے ہیں مناسب تو یہ ہے اپنے لئے چینی ریشم کی قبا تیار کروائیں 
یہ بات سن کر عادل اور عاقل بادشاہ نے کہاں یقیناًمیرا دل اس خواہش سے خالی نہیں ہے کہ میں اپنے لئے اچھی قسم کے لباس تیار کراؤں لیکن کیا کرو ں یہ خزانہ صرف میرا نہیں یہ ملک اور رعایا کا مال ہے اور اس کا سب سے بہتر مصرف یہ ہے کہ اسے مضبوط فوج تیار کرنے کے لیے خرچ کیا جائے تا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی جا سکے
بادشاہ دہکان سے اس لئے مالیہ وصول کرتا ہے کہ اسے ظالمو کے شر سے بچا سکے اگر کوئی ظالم اس کا گدھا چھین کر لے جائے تو مالیہ وصول کرنا انصاف کے مطابق نہ ہو گا 
اس کے علاوہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جو بادشاہ دیباوحریر کی قبائیں پہنتاں اور عورتوں کی طرح اپنے جسم کو بچاتا ہے میدان جنگ میں دشمن کا مقابلہ نہیں کر سکتا رعایا بادشاہ کے لیے پھل دار درخت کی مانند ہوتی ہے اس کی پرورش اور نگہداشت بادشاہ کا فرض ہے اگر وہ اس درخت کی جڑ پر کلہاڑا چلائے گا تو سارے پھلوں سے محروم ہو جائے گا اس سے زیادہ بزدل اور کمینہ کوئی نہیں جو چیونٹی کے سامنے سے دانہ اٹھا لے شجاعت کی قسم پوری دنیا کی حکومت بھی اس قابل نہیں کہ اس کے لیے ناحق خون کا ایک قطرہ بہایا جائے 

وضاحت

حضرت سعدی رحمتہ اللہ علیہ نے اس حکایت میں صاحب اختیار لوگوں کو ان کے ایک ایسے گناہ او ر عیب سے آگاہ کیا ہے جس نی زمین کو فساد کا گھر بنا رکھا ہے وہ گناہ ہے اپنی وجاہت اور آسائش کو عوام کے آرام پر ترجیح دینا صورت حال یہ ہے کہ جن لوگوں کو معمولی سا اختیار بھی حاصل ہو جاتا ہے وہ اپنے آپ کو ان لوگوں کا آقا خیال کرنے لگتے ہے جن کی حفاظت اور خدمت کا حلف اٹھا کر وہ اقدار میں آتے ہیں بادشاہت کا سب سے بڑا یہی عیب ہے کہ بادشاہ خزانے کو اپنی ملکیت اور عوام کو اپنا غلام سمجھتے ہے جبکہ کسی بھی حکمران کی حقیقی حثیت رعایا کے خادم کی ہوتی ہے 

مزید اردو پوسٹ کیلئے روزانہ ہماری ویب سائٹ بیسٹ اردو ڈاٹ کام وزٹ کریں اور پوسٹ کی رائیٹ سائیڈ پر اپنا ای میل درج کر کے سب سکرائب کریں اور ہر پوسٹ بذریعہ ای میل اپنے ان باکس میں حاصل کرے شکریہ

besturdu

Leave a Reply

Your email address will not be published.