sheikh saadi quotes مثبت جھوٹ اور فتنہ پرور سچ

6
373
sheikh saadi quotes مثبت جھوٹ اور فتنہ پرور سچ
sheikh saadi quotes مثبت جھوٹ اور فتنہ پرور سچ

sheikh saadi quotes مثبت جھوٹ اور فتنہ پرور سچ

حکایات سعدی

sheikh saadi quotes مثبت جھوٹ اور فتنہ پرور سچ

مثبت جھوٹ اور فتنہ پرور سچ

میں نے سنا کے ایک بادشاہ نے کسی جرم میں ایک شخص کو قتل کرنے کا حکم دے دیا مرتا کیا نہ کرتا اس نے جو منہ میں آیا کہنا شروع کر دیا اور بادشاہ سلامت کو خوب گالیاں دیں کہہتے ہے کہ جب بندہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے تو اس کے دل میں جو آئے کہتا جاتا ہے ضرورت کے وقت جب بندہ بھاگ نہ سکے تو جلدی میں ہاتھ سے تلوار کی نوک کو بھی پکڑ لیتا ہے

ایک عربی شعر بھی کہا گیا ہے
جب انسان مایوس ہو جاتا ہے تو اس کی زبان لمبی ہوجاتی ہے جیسے بلی گھبرا کر شیر پر حملہ آور ہوجاتی ہے

چونکہ بادشاہ کی زبان تھی وہ نہ سمجھ سکا کے یہ شخص کیا کہہ رہا ہے چنانچہ بادشاہ نے درباریوں سے پوچھا کہ یہ شخص کیا کہہ رہا ہے
اور دربار میں نیک دل وزیر بیٹھا ہوا تھا اس نے کہا کہ بادشاہ سلامت یہ کہ رہا ہے وہ لوگ بہت اچھے ہوتے ہیں جو غصے کو پی جاتے ہیں اور لوگوں کو معاف کر دیتے ہیں

یہ سن کر بادشاہ کا نرم ہوا اور اس پر ترس آ گیا اور اس کو قتل کرنے کا ارادہ چھوڑ دیا اور اس کو معاف کردیا ایک دوسرا وزیر جو پہلے وزیر کا مخالف تھا اس نے موقع غنیمت جانا اور پہلے وزیر کے خلاف بادشاہ کو یوں بڑ کھانے کی کوشش کی کہ ہم جیسے لوگوں کو زیب نہیں دیتا کے بادشاہ کی بارگاہ میں کھڑے ہو کر جھوٹ بولنا شروع کردے

یہ نالائق تو بادشاہ کو گالیاں دے رہا تھا اور وزیر صاحب کہتے ہیں کہ بادشاہ کی تعریف کر رہا تھا بادشاہ دوسرے وزیر کی بات سن کر ناراض ہوا اور کہنے لگا بدبخت اس کا جھوٹ مجھے سچ سے زیادہ پسند آیا کیوں کہ اس نے جھوٹ بول کر ایک جان بچانے کی کوشش کی اس لئے اس کا ارادہ نیک تھا اور تیرے سچ میں خباثت جھکی ہوئی تھیں اورتیری نیت میں فتور تھا

sheikh saadi quotes

وضاحت

اس حکایت سے ہمیں یہ سبق حاصل کرنا چاہیے اگر کسی شخص کی وجہ سے کسی کو فائدہ حاصل ہو رہا ہو تو اگرچہ وہ فائدہ غلط بیانی سے ہی مل رہا ہوں جبکہ اس جھوٹ سے کسی دوسرے کا نقصان نہ ہورہا ہو تواس میں ٹانگ اڑانے کی بجائے خاموش رھنا بہتر ہے اور اس موقع پر ابنی دشمنی کا انتقام لینے والا انصاف پسند لوگوں کے نزدیک دوسرے وزیر کی طرح شرمندگی سے دوچار ہو گا جس مصلحت جھوٹ سے فتنہ کا دروازہ بند ہوتا ہے اوردو لڑنے والوں میں صلح ہوتی ہو زندگی میں کشیدگی کم ہوتی ہوں اس کی اجازت ہے

 

sheikh saadi quotes

sheikh-saadi-quotes-3

sheikh saadi quotes مثبت جھوٹ اور فتنہ پرور سچ

 

مزید اردو پوسٹ کیلئے روزانہ ہماری ویب سائٹ بیسٹ اردو ڈاٹ کام وزٹ کریں اور پوسٹ کی رائیٹ سائیڈ پر اپنا ای میل درج کر کے سب سکرائب کریں اور ہر پوسٹ بذریعہ ای میل اپنے ان باکس میں حاصل کرے شکریہ




SHARE
Previous articleLeo horoscope
Next articlesatpara lake

6 COMMENTS

  1. A o A
    Mash a Allah. Good adivse forevery one this is the beauty of islam so truth is allways truth
    Thanks

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here