virgo horoscope

747
4075
virgo horoscope
virgo horoscope

virgo horoscope

virgo horoscope

۔۔۔۔۔برج سنبلہ سیارہ۔۔۔۔۔۔۔

حروف: پ-غ
24اگست تا 23 ستمبر
ایک ذوجسدین خاکی برکت،منفی اور مونث
ستارہ قمر : عطارد
مقسومی نگ : عقیق،ترمرے،سارڈآئیکس،سنگ سلیمانی
مقسومی رنگ : سبز،بنفشی،سیاہ
دھات : ٹن،سیماب
حصہ جسم : انتڑیاں
خاصہ : انڈسٹری،ادراکوتمیز رکھنا ،اعلیٰ درجے کی خوبی، تکمیل

virgo horoscope

۔۔۔۔۔۔۔۔۔تعارف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ لوگ اپنی وضع قطع اور رنگ ڈھنگ اور نفسیات کے اعتبار سے دوسرے برج کے تحت پیدا ہونے والوں سے بالکل مختلف ہوتے ہیں ۔اتنی زیادہ مختلف کے آپ انہیں کسی محفل، دفتر ،اسٹاپ پر بہ آسانی شناخت کر سکتے ہیں۔ فرض کیجئے آپ کسی دعوت میں شریک ہیں ۔ہر طرف چہل پہل ہے۔ لوگ ایک دوسرے سے بڑی گرمجوشی سے مل رہے ہیں۔ باتیں ہو رہی ہیں الغرض ایک ہنگامہ برپا ہے۔ ایسے میں آپ ذرا چند لمحوں کے لئے ایک طرف الگ ہوکر کھڑے ہوجائیں۔ اور محفل پر ایک طائرانہ نظر ڈالیں۔ پہلے تو سب لوگ آپ لوگوں کا فرداً فرداً جائزہ لینا شروع کریں گے ۔تو یہ لوگ آپ کو دوسروں سے ذرا الگ اور نسبتا خاموش نظر آئیں گے۔ یہ لوگ بڑے مطمئن ہوں گے ۔خود اپنے اندر مگن ہوں گے ۔اور اپنے اردگرد ہونے والی سرگرمیوں کو بڑی گہری نظر سے دیکھ رہے ہوں گے۔ اگر آپکو ایسے لوگ نظر آ جائے تو سمجھ لیں کہ یہ سنبلہ افراد ہیں۔ آپ جلد بے تکلف ہونے میں گھبراہٹ محسوس نہیں کرتے اور باتوں باتوں میں آپ اس بات کی تصدیق بھی کر سکتے ہیں۔کہ دفترمیں سنبلہ لوگ دیر تک کام کرنا پسند کرتے ہیں۔ ایسا وہ کسی جبر یا لالچ کے تحت نہیں کرتے بلکہ وہ خود کو کام میں مصروف رہنا پسند کرتے ہیں۔ کسی صلے کی آرزو اور ستائش کی تمنا رکھنا اور اپنے کام میں غیرمعمولی دلچسپی لینے کی وجہ نفسیاتی ہے ۔سنبلہ لوگ زیادہ لوگوں کی موجودگی میں اپنے آپ کو بے آرام محسوس کرتے ہیں۔ سماجی تقریبات سے بچنے کے لئے وہ خود کو غیر شعوری طور پر کام میں مصروف کر لیتے ہیں۔ اس طرح اپنی زندگی کی گہماگہمی میں شریک نہ ہونے کا ایک معقول جواز ہاتھ آجاتا ہے۔ سنبلہ افراد ہر کام بڑے سکون اور اطمینان سے کرتے ہیں ۔اگرچہ اگر یہ کسی بس سٹاپ پرکھڑے بس کا انتظار کر رہے ہوں گے تو ان کے ہاتھ یا جیب میں کرائے کے کھلے پیسے موجود ہونگے۔ بہت کم ہوتا ہے کہ دوروپیہ کے ٹیکٹ کے لئے سنبلہ مسافر پانچ یا دس روپے کا نوٹ کنڈکٹر کے ہاتھ میں تھما دے ۔سنبلہ برج کے زیر اثر لوگ بحیثیت مجموعی زیادہ خوبیوں اور کم خامیوں کے مالک ہوتے ہیں ۔جو لوگ ان کی نفسیات سے واقف ہوتے ہیں۔ وہ ان کی رفاقت سے بہت کچھ حاصل کرتے ہیں ۔ سنبلہ لوگوں کے لئے درج ذیل مثبت اور منفی پہلوؤں کا جاننا نہ صرف اس برج کےتحت پیدا ہونے والوں بلکہ ان سے وابستہ لوگوں کے لئے بے حد ضروری ہے

۔۔۔۔۔۔مثبت پہلو۔۔۔۔۔۔۔۔

وفاداری 
ان کی وفاداری کسی بھی شک و شبہ سے بالا تر ہوتی ہے ۔یہ وفاداری کے جواب میں غیر مشروط وفاداری کے طلبگار نہیں ہوتے۔ صرف یہ توقع رکھتے ہیں کہ ان کی وفاداری سے غلط فائدئے نہ اٹھائے جائیں ۔

راست گوئی  
سنبلہ لوگوں میں راست گوئی کی عادت حد سے بڑی ہوئی ہوتی ہے۔ جو اکثر لوگوں کو بہت گراں گزرتی ہے۔ یہ عادت باہمی رشتوں اور تعلقات کو مضبوط بنانے میں بہت مدد دیتی ہیں اور بے شمار الجھنوں سے نجات کا باعث بنتی ہے ۔

فضول خرچی اور اسراف سے اجتناب 
سنبلہ لوگوں کی کامیاب معاشی زندگی میں اس بات کا بہت دخل ہوتا ہے۔ کہ وہ فضول خرچی اور بےجا اسراف کو سخت ناپسند کرتے ہیں۔ ان کی شخصیت کا یہ مثبت پہلو ان لوگوں کے لئے بہت خوشنما ہوتا ہے ۔جو سنبلہ کے ساتھ مل کر کاروبار کرتے ہیں ۔گھریلو زندگی کو متوازن رکھنے میں بھی یہ پہلو بہت کارآمد ہوتا ہے ۔

خود انحصاری
سنبلہ کی شخصیت کا یہ ایک بہت نمایاں پہلو ہے۔ یہ ان کے اندر چھپی ہوئی قوت ارادی کا پتہ دیتی ہے ۔خود انحصاری کے رویے کی وجہ سے سنبلہ کبھی کسی پر بوجھ نہیں بنتا۔ اور اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو غیرضروری امتحانات میں نہیں ڈالتا۔ کاروبار اور ملازمت میں خود انحصاری کا جذبہ اس کی ترقی کی راہ ہموار کرتا ہے ۔

دوسروں کی مدد
سنبلہ کی زندگی کا یہ پہلو بلاشبہ بڑی مثبت اہمیت کا حامل ہے۔ لیکن اس کا دائرہ بہت محدود ہے۔ سنبلہ لوگ دوسروں کی مدد ضرور کرتے ہیں۔ لیکن وہ بلا امتیاز مدد کے اصول پر یقین نہیں رکھتے ہوئے ان لوگوں کی مدد کرنے میں دیر نہیں لگاتے جن کو مدد کی واقعی ضرورت ہوتی ہے اور جو آگے چل کر ان کے کام بھی آ سکتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ امداد برائے انسانیت کے کم اور امداد باہمی کے اصول پر زیادہ عمل درآمد کرتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔منفی پہلو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انفرادیت پسندی :
انسانی زندگی میں چند خوبیاں ایسی ہوتی ہیں۔ جو اپنے ردعمل میں جن خامیوں کو بھی پیدا کرتی ہیں۔ سنبلہ میں حد سے بڑھا ہوا خود انحصاری کا جذبہ اسے داخلیت پسند بنا دیتا ہے۔ داخلیت پسندی، انفرادیت پسندی کو پیدا کرتی ہے ۔سنبلہ کی شخصیت کا یہ منفی پہلو اسی صورتحال کا منطقی نتیجہ ہے۔ ضرورت سے زیادہ ہر چیز خراب ہوتی ہے۔ بالخصوص انفرادیت پسند اگر حد سے بڑھ جائے تو تو وہ انسان کی زندگی میں گوناں گوں نفسیاتی مسائل کو جنم دیتی ہے۔ سنبلہ بھی دوسروں سے کٹ کر زندہ رہنے کےمسائل کا شکار ہوتا ہے اود اس کی انفرادیت پسندی اس کے اندر احساس تنہائی کو بہت شدید کر دیتی ہے ۔
غروراوراناپسندی:
سنبلہ لوگ اپنی انفرادی خوبی سے واقف ہوتے ہیں اس لیے ان کے اندر غرور کا جذبہ پایا جاتا ہے ۔جس کا وہ اکثر اوقات مظاہرہ بھی کرتے ہیں۔ عوامی سطح پر مقبول اس محاورے یعنی “خدا جب حسن دیتا ہے نزاکت آ ہی جاتی ہے” کا اطلاق سنبلہ پر بخوبی کیا جاسکتا ہے۔ یہ لوگ عموما پرکشش اور حسین لوگوں سے نفسیاتی طور پر مرغوب رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سنبلہ افراد جب اپنے حسن کے حوالے سے بے جا غرور کا مظاہرہ کرتے ہیں تو لوگ اسے نظر انداز کر دیتے ہیں ۔یہی عمل آگے چل کر سمبلہ میں انا پسندی جیسے منفی نفسیاتی رجحان کو جنم دیتا ہے ۔برج اسد کے تحت پیدا ہونے والے لوگوں میں پائی جانے والی بیماری کی حد تک بڑھی ہوئی انا پسندی کے مقابلے میں سنبلہ لوگوں میں کم انا پسندی ہوتی ہے لیکن اگر وہ اپنی اس منفی نفسیاتی خامی کے بارے میں شعوری نہیں ہوتے تو یہ اناپسندی ان کی زندگی میں خطرناک نتائج بھی مرتب کر سکتی ہے ۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔غذا اور صحت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ان تاریخوں میں پیدا ہونے والے افراد اپنی صحت اور اس کے معاملات میں بہت باخبر ہوتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ یہ زیادہ عمر تک جاذب نظر رہ سکتے ہیں۔ تاہم میٹھے سے ان کی رغبت انہیں موٹاپے کی طرف مائل کرتی ہے کیونکہ ان کا حاکم سیارہ مریخ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دباؤ میں یہ بہت غصیلےاور تندخو ہو جاتے ہیں۔ وٹامن b اعصابی نظام کو صحت مند رکھنے کے لئے ضروری ہے۔ سنبلہ افراد کیلئے کیلشم جزولازم کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ یہ اعصاب کو پرسکون کرتی ہے۔ ان کے لئے چہل قدمی اور سوئمنگ پول کے کنارے بیٹھ کر پاوں ہلانا بہترین ہے۔ ان کے جسم کو خاص طور پر وٹامن Cکی ضرورت ہوتی ہے۔ جو سنگتروں اور خربوزے سے حاصل ہوتے ہیں۔ سنبلہ افراد کو دانتوں اور ہڈیوں کی بیماریوں سے بچنے کے لئے فلورائیڈراور کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو کہ دودھ پنیر سبز پتوں کی سبزیوں سے حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہیں باقاعدگی سے ورزش کرنے چاہئے تاکہ یہ توانا ہیں۔ اپنے آپ کو دلکش اور جوان رکھنے کے لئے انہیں چاہئے کے وٹامنE اور 3B کو اپنی غذا میں شامل رکھیں۔ مرغی، انڈے، گوشت، تمام اجناس اور آلو یہ تمام اجزاء انہیں مہیا کریں گے۔ مدنیات میں یہ تانبا ان کے لئے ضروری ہے۔ جو خشک پھل اور گری دار میوے استعمال کر کے حاصل کر سکتے ہیں ۔
سائیکل چلانا ان کے لئے بہترین ورزش ہے اور باغبانی ان کے لئے بہترین ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔سنبلہ افراد کن باتوں سے خوش ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

سنبلہ افراد کی زندگی میں صفائی کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔انہیں اس بات سے دلی اطمینان ملتا ہے جب ان کے بچے گھر میں سامان نہیں بکھیرتے۔ جب ان کی چادریں وغیرہ صاف ستھری ہوتی ہیں۔ اگر ان کے گھر میں کوئی دعوت وغیرہ ہوتی ہے تو اس میں بھی وہ انتہائی سلیقے سے کام کرتے ہیں۔ لیکن اگر دعوت ختم ہونے کے بعد انہیں اپنا کارپٹ گندا نظر آئے یا ان کے کپڑوں پر کوئی داغ لگ جائے تو انہیں بہت رنج ہوتا ہے۔ تازہ پھول انکی طبیعت کو سکون پہنچاتے ہیں ۔بلز اور گھر کے اخراجات پورے ہونے کے بعد اگر رقم بچ جاتی ہے تو بھی یہ بہت خوش ہوتے ہیں۔ سنبلہ افراد اُس وقت بہت خوشی محسوس کرتے ہیں جب لوگ ان کی بتائی ہوئی کسی نصیحت پر عمل کرتے ہیں۔ یہ لوگ بہت نظم و ضبط کےمالک ہوتے ہیں۔ سنبلہ مرد جس پیشے میں بھی کام کرے نمایاں رہتے ہیں حالانکہ ان میں حکمرانی کرنے کا جذبہ کم ہوتا ہے اور لوگ ان کی باتوں کو زیادہ اہم نہیں سمجھتے ۔ان کے نزدیک پیسے کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔ یہ برے وقت کے لئے پہلے ہی رقم بجانا شروع کر دیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سنبلہ افراد کی خصوصیات۔۔۔۔۔۔۔۔

زندگی سے اونچی توقعات رکھنے والے جذباتی مگر حقیقت پسند افراداس برج سے تعلق رکھتے ہیں۔ عاجزی اور خدمت کا پیکر پس پردہ رہ کر کام کرنے والے اکثر زندگی میں مثبت انداز سے کامیابی حاصل کرلیتے ہیں۔ ان سے قریب رہنے والے افراد ہی ان کو اچھی طرح جان سکتے ہیں اور ان کی قدر کرتے ہیں۔ یہ لوگ عموما نیک فطرت ہوتے ہیں۔ لیکن اگر برائی کی جانب مائل ہوجائے تو پھر اسی شدت سے ہوتے ہیں۔ کے نکلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اجنبی لوگوں سے جلدی بے تکلف ہو جانے کی صلاحیت ان میں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ آئیڈیل ساتھی کے متلاشی اور منتظر رہتے ہیں۔ مرد نظم و ضبط میں ماہر اور سنبلہ خواتین اچھی بیوی بننے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔قدرتی مناظر سے لگاؤ اور سادگی کے دلدار ہوتے ہیں ۔ان کے ہاتھ پاؤں اکثر صاف ستھرے خوبصورت اور آرٹسٹک ہوتے ہیں۔ ان کا موافق پتھر پکھراج ہے ۔جو گہری محبت اور مستقل مزاجی کی خصوصیات کو ظاہر کرتا ہے۔ نیلا، اورینج اور زنگالی رنگ میں بے حد خوبصورت اور منفرد دکھائی دیتے ہیں۔ یہ آپ کو اکثر بے حد صاف ستھرے نظر آئیں گے ۔جو ان کی فطرت کا خاصہ ہے۔ ان کی ذہانت ان کا سب سے بڑا سرمایہ ہے ۔ان کے بہترین ہمسفر دوست جدی اورثور ہوتے ہیں۔ جو ان ہی کی طرح دھیما مزاج رکھتے ہیں ۔لیکن ڈور جیتنے کے قائل ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔ خود کو نکھارئیے ۔۔۔۔۔۔۔

یہ اکثر پس پردہ رہ کر کام کرتے ہیں اس لئے ان کی صلاحیت منظرعام پر نہیں آتیں جس کی وجہ سے یہ اکثر احساس کمتری کا شکار ہو کر اپنے اندرایک خلا محسوس کرنے لگتے ہیں۔ اگر آپ سنبلہ ہے اور آپ کے ساتھ ایسا ہوتا ہے تو تھوڑی سی کوشش سے یہ عادت ترک کر ڈالیں ۔اپنی تنقید کی عادت پر تھوڑا سا کابو پانا سیکھیں۔ کیونکہ یہ آپ کو اپنے دوستوں سے دور کردیتی ہے۔ صحت کی طرف سے ہر وقت فکرمند ہونے کی عادت پر قابو پائیں، دماغ سے کام لینا اچھی بات ہے۔ لیکن آئیڈلسٹک ہونے پر ذرا قابو پائیں کہ ضروری نہیں کہ سامنے والے میں ساری خصوصیات آپ ہی کی مرضی کی ہوں اور ان باتوں کی وجہ سے طبیعت میں جھنجھلاہٹ بھی رہتی ہے جس کے اثرات صحت پر ظاہر ہوتے ہیں۔ خود کو مضبوط بنا کر رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ غیر مشروط محبت کا طریقہ سیکھیں ۔بچت کرنا اور سوچ سمجھ کر خرچ کرنا آپکی شخصیت کا تعریفی پہلو ہے ویسے بھی اس برج کی خواتین کا اکثر رنگ بے حد خوبصورت ہوتا ہے۔ لہذا انہیں میک اپ کی کم ہی ضرورت پیش آتی ہے۔زیورات اگر پکھراج کے بنوائیں تو یہ ہر دم آپکو اپنی خصوصیت کا احساس دلائیں گے۔کیونکہ ویسے بھی آپ اسٹائلش، منفرد اور صاف ستھرے ہونے کی وجہ سے توجہ حاصل کرلیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔

……..آپکی شخصیت کی پہچان …….

سنبلہ افراد بے حد مکمل محنتی اور جفاکش ہوتے ہیں ۔خدمت اور عاجزی کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے۔ یہ نہایت خاموشی سے پس پردہ رہ کر کام کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اکثر دوسرے لوگ ان کے کام کا کریڈٹ حاصل کرلیتے ہیں۔ ان کی تیز فہمی ان کا سب سے بڑا سرمایہ ہے ۔سنبلہ افراد کی ایک اور منفی عادت ان کی تلخ زبان اور نقادانہ فطرت ہے ۔جس کی وجہ سے اکثر یہ تنقید کا نشانہ بنتے ہیں۔ ایسے لوگ محبت کے معاملے میں دل کے بجائے دماغ سے کام لیتے ہیں ۔چناچہ آپ اپنے لئے ایک مکمل ساتھی چاہتے ہیں ۔جو بسا اوقات ان کے لئے ایک دن جلا دینے والا عمل ہوتا ہے ۔یہ گھر اور بیرونی سرگرمیوں میں بہت دلچسپی لیتے ہیں ۔انہیں تقریبات میں شرکت کا بہت شوق ہوتا ہے ۔سنبلہ افراد کو نیلے اور گرے رنگ کا مرکب استعمال کرنا چاہیے۔ عام طور پر سنبلہ افراد کے ہاتھ خوبصورت اور آرٹسٹک ہوتے ہیں ۔اگر آپ سونے یا پلانٹنیم کی انگوٹھی ہر وقت ہاتھ میں پہنیں جس میں ایک پکھراج جوڑا ہو یہ ان کی خصوصیات کی ہر دم انہیں یاد دلاتا رہے گا ۔سیاہ و سفید کا امتزاج ان کے ٹھنڈے مزاج اور صفائی و ستھرائی سے مل کر اچھا تاثر پیش کرتا ہے ۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔شخصیت۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ ایک خاکی برج ہے سنبلہ کا نعرہ ہے “میں نہایت ذہین ہوں ” علامت دوشیزہ ہے ۔اعضائے جسمانی میں آنتوں پر حکمران ہیں ۔ذریعہ سفر قابل تغییر ہے۔یہ لوگ بڑے کامیاب رہتے ہیں ۔سنبلہ کا حکمران سیارہ عطارد ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔سادگی پسند۔۔۔۔۔۔۔

یہ بڑی حیرت کی بات ہے کہ اسد اور سنبلہ جو ایک دوسرے کے قریبی ہمسائے ہے۔ یہ دونوں ایک دوسرے سے بالکل متضاد ہے جہان اسد مجسم نمائشی ہے وہاں سنبلہ نہایت سادگی پسند ہے جہاں اسد اپنے سونے کے تخت پر بیٹھ کر خادموں پر حکم چلاتا ہے وہاں سنبلہ یہ بندھا یہ بات برداشت نہیں کرسکتا ہے کے لوگ ان کے دربار میں بازیابی کا انتظار کرے وہ تو لوگوں کی خدمت کرنے کو کسی سے خدمت کرانے پر ترجیح دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔شرمیلاپن۔۔۔۔۔۔۔

اگرچہ آپ اکثر محشر خیال لیے رہتے ہیں۔ اس کے باوجود آپ اپنے ذاتی نکتہ خیال کا اظہار کرنے میں شرم محسوس کرتے ہیں۔ اگرچہ سخت جان ثور کی مانند اپنی رائے کی تبلیغ نہیں کرسکتے ہیں لیکن بحث ختم ہونے سے پہلے آپ شرط لگا سکتے ہیں کہ کون جیتے گا ۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔پاکیزگی۔۔۔۔۔۔۔

کیونکہ آپ کی علامتیں دوشیزہ ہوتی ہے۔ اس لئے آپ پاکیزہ، نہایت بلند اخلاق ،خودکفیل، بے داغ اور موجودہ حالات میں کسی قسم کی تبدیلی کرنے پر راضی نہیں ہوتے ۔آپ اچھے ہی نہیں بلکہ بہت اچھےہوتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔ثابت قدم۔۔۔۔۔۔۔

سنبلہ شخص مثبت طریقے پر عمل کرنا اپنا فرض خیال کرتا ھیں ۔وہ ایک ایسا شخص ہوتا ھیں جس کے سامنے ہمیشہ کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ھیں۔ اور وہ سب کی بھلائی چاہتا ھیں ۔وہ بالعموم اپنے طریقہ کار میں ذہانت سے کام لیتا ھیں۔ وہ بہت کم جذباتی ہوتا ھیں لیکن نہایت ثابت قدمی اور استقلال سے کام کرتا رہتاھیں ۔کوئی ایسا کام جو عمل پر پورا نہ اتر سکے اور سائنسی اصولوں کے مطابق نہ ہووہ اس قسم کے کام پر بھروسا نہیں کرتا ہے۔ وہ کام میں فنکارانہ انداز پسند نہیں کرتا ۔
سنبلہ افراد بالعموم ذہین ہوتے ہیں۔ لیکن اکثر وہ گہرا مطالعہ کرنے کی تکلیف برداشت نہیں کرتے ،وہ چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھی بھی انہیں کی طرح بہت سی معلومات رکھتے ہوں۔ اگر ان سے زیادہ نہیں تو ان سے کم بھی نہ ہوں ۔وہ کلچر اور ذہانت کی بڑی قدر کرتےہیں۔ ان کا اپنا ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔ جسے وہ معاملے کی تہہ تک پہنچ جاتے ہیں ۔وہ ایک سنجیدہ ذہین شخص کی مانند بالعموم قابل اعتماد بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ ان لوگوں میں سے نہیں ہوتے جو زندگی میں بڑے بڑے خطرات مول لیتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔نقاداورتجزیہ نگار۔۔۔۔۔۔۔

اس برج کے تابع پیدا ہونے والے افراد نقاد اور تجزیہ نگار ہوتے ہیں ۔وہ کام کو پوری دلجمعی سے کرتے ہیں اور یہ یقین رکھتے ہیں کہ کامیابی کیلئے ایسا کرنا بہت ضروری ہے ۔ان میں یہ رجحان پایا جاتا ہے کہ وہ ایک ہی کام طویل عرصے تک کرتے رہتے ہیں ۔ان کی ترقی اور تنخواہ میں اضافے کا انحصار ان کی اچھی کارکردگی پر ہوتا ہے ۔وہ خود اپنی تعریف کے لئے ترقی حاصل کرنے سے قاصر رہتے ہیں بلکہ یہ کوشش کرتے ہیں کہ کوئی ان کی وکالت کرے۔ وہ بہترین کارکن ہوتے ہیں کیونکہ وہ تفصیلات کے بارے میں بڑے ہوشیار ہوتے ہیں اور شاذ و نادر ہی کوئی غلطی کرتے ہیں ۔۔

دانشورانہ سوچ

دوسروں کو بڑے کارآمد مشورے دیتے ہیں۔ وہ بالخصوص اچھے مقرر نہیں ہوتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ تفصیلات پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں ان کا پڑھنا یا سناناکوفیۃ کا سبب ہوتا ہے۔ لیکن جو لوگ علم حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ ان کی بات غور سے سنیں ۔ سنبلہ خاکی اور دانشوری کا برج ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان لوگوں میں جذبات کی وہ گہرائی اور جوش گرمی نہیں ہوتی ہے جو رومان کے لئے ضروری ہے۔ وہ محبت کے معاملے میں تھوڑے سے خودپرست ہوتے ہیں ۔اور ان کے لیے یہ بات بہت مشکل ہوتی ہے کہ خود کو دوسروں کے سپرد کردیں ۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔اچھے برے لوگ۔۔۔۔۔۔۔

سنبلہ فراد ان لوگوں کے ساتھ بڑے خوش رہتے ہیں جن کی پیدائش کے وقت سورج برج ثور، سرطان یا عقرب میں ہوتا ہے ۔جن لوگوں کی پیدائش کے وقت سورج برج جوزہ ،قوس یاحوت میں ہوتا ہے وہ سنبلہ افراد کے لئے مسائل پیدا کرتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔منتظم۔۔۔۔۔۔

سنبلہ افراد بڑے محنتی اور قابل اعتماد ہوتے ہیں ۔وہ انتہا درجے کے منتظم ہوتے ہیں اور بگڑے ہوئے کام سنوار سکتے ہیں۔ حرکات میں ایک نظام پیدا کر دیتے ہیں ۔یہ محنت سے جان نہیں چراتےبلکہ پوری کوشش کرتے ہیں کہ کام وقت پر مکمل ہو جائے۔ مشکلات میں جب لوگ ہمت ہار جاتے ہیں تو سنبلہ سے توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ کامیاب ہو کر آئیں گے ۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ موقع شناس ۔۔۔۔۔۔۔

سنبلہ فرد میں لوگوں کی خدمت کرنے کا بڑا جذبہ ہوتا ہے۔ وہ بڑا حساس اور مشاہدے کا بڑا تیز ہوتا ہے ۔اور اپنے اردگرد والوں کی ضرورتوں کا وقت سے پہلے اندازہ لگا لیتا ہے جب بھی آپ کو ضرورت ہوتی ہے ۔تو یہ ہمیشہ موقع پر موجود ہوتا ہے۔ وہ کسی کے کام میں مداخلت نہیں کرتا ۔بلکہ کسی نہ کسی طرح مدد کرتا رہتا ہے ۔وہ شہرت کا خواہش مند نہیں ہوتا ۔سنبلہ فرد کھل کر بات کرتا ہے۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔اعتدال پسند۔۔۔۔۔۔۔

سنبلہ افراد زندگی میں اعتدال پسند ہوتے ہیں۔ توازن قائم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس لیے اچھا کھاتے ہیں اور کثرت کرنا نہیں بھولتے۔ اکثر سنبلہ افراد اپنی عمر سے چھوٹے نظر آتے ہیں۔ بعض لوگ غذائیت سے بھرپور کھانوں اور وٹامن کے عادی ہوتے ہیں ۔تمام سنبلہ افراد اس بات کے قائل ہیں کہ توازن اور اعتدال سے کام لیا جائے خواہ وہ اس مقولہ پر عمل کریں یا نہ کریں۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔نئے خیالات۔۔۔۔۔

آپ ایک ایسے جینئس ہیں جو لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں معمولی تفصیلات اپنے ذہن میں محفوظ رکھ سکتے ہیں اور نظم و ضبط پر نہایت سختی سے عمل کرتے ہیں آپ پروسیسنگ تجزیہ کرنے اور ہر کام میں باقاعدگی پیدا کرنے کے ماہر ہیں۔ آپ کے دماغ میں ہروقت نئے خیالات کا محشر برپا رہتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔باریک بین۔۔۔۔۔۔۔

برج سنبلہ میں عطارد کی موجودگی کا مطلب ذہنی تنظیم ہوتا ہے ۔نہایت تیزی سے بونے والے اور سبک روجوزہ جس کا حکمراں بھی عطارد ہے۔ کے برخلاف خاکی برج ہونے کے باعث سنبلہ عطارد کو باریک بینی اور ہوشیاری کے کاموں میں استعمال کرتا ہے۔ جہان جوزا کا تعلق زور خطابت سے ہے وہاں سنبلہ تحریری اطلاعات فراہم کرنے میں عالمی شہرت رکھتا ہے۔ یہ اور بات ہے کہ دوسروں کی خدمت کرنے کے جذبے سے اپنے اپنے بعض دوستوں کو ان کا گریڈ بنانے اور اپنی گرجدار آواز کی نقل اتارنے میں مدد کی ہو۔ ۔۔۔۔۔۔

 

 

virgo horoscope virgo horoscope today  horoscope by date of birth

virgo love horoscope

مزید اردو پوسٹ کیلئے روزانہ ہماری ویب سائٹ بیسٹ اردو ڈاٹ کام وزٹ کریں اور پوسٹ کی رائیٹ سائیڈ پر اپنا ای میل درج کر کے سب سکرائب کریں اور ہر پوسٹ بذریعہ ای میل اپنے ان باکس میں حاصل کرے شکریہ

747 COMMENTS

  1. amazing concerns totally, you only obtained a new readers. What might virgo horoscope anyone advise about your publish that you just designed a day or two back? Just about any particular?. more info [url=https://feraripk.net/]more info[/url]

  2. I’ve been browsing online more than 3 hours today, yet I never found any interesting article like yours. It is pretty worth enough for me. Personally, if all website owners and bloggers made good content as you did, the web will be much more useful than ever before.

  3. Usually I do not learn post on blogs, but I would like to say that this write-up very pressured me to try and do so! Your writing taste has been amazed me. Thanks, quite nice post.

  4. Very good written information. It will be valuable to everyone who employess it, as well as yours truly :). Keep doing what you are doing – for sure i will check out more posts.

  5. Hi there. I discovered your blog by means of Google whilst searching for a similar topic, your web site came up. It appears to be good. I’ve bookmarked it in my google bookmarks to visit then.

  6. Hiya, I’m really glad I’ve found this information. Nowadays bloggers publish just about gossip and web stuff and this is actually irritating. A good site with exciting content, that is what I need. Thank you for making this web site, and I will be visiting again. Do you do newsletters by email?

  7. I have been browsing online more than three hours today, yet I never found any interesting article like yours. It’s pretty worth enough for me. Personally, if all web owners and bloggers made good content as you did, the net will be much more useful than ever before.

  8. Thanks for some other magnificent article. Where else could anybody get that type of information in such a perfect means of writing? I have a presentation next week, and I am on the search for such information.

  9. I’m extremely impressed with your writing skills as well as with the layout on your blog. Is this a paid theme or did you modify it yourself? Either way keep up the excellent quality writing, it is rare to see a great blog like this one today..

  10. I would like to thank you for the efforts you have put in writing this website. I’m hoping the same high-grade site post from you in the upcoming as well. Actually your creative writing skills has encouraged me to get my own blog now. Really the blogging is spreading its wings rapidly. Your write up is a great example of it.

  11. Hiya, I’m really glad I’ve found this information. Today bloggers publish just about gossip and internet stuff and this is actually irritating. A good blog with interesting content, that’s what I need. Thank you for making this web site, and I’ll be visiting again. Do you do newsletters by email?

  12. Hi there. I discovered your site by means of Google whilst searching for a similar matter, your site came up. It looks good. I have bookmarked it in my google bookmarks to visit then.

  13. What i do not understood is in fact how you’re no longer really a lot more smartly-favored than you might be right now. You are very intelligent. You already know therefore significantly in terms of this matter, made me personally believe it from numerous various angles. Its like men and women aren’t fascinated unless it¡¦s one thing to accomplish with Girl gaga! Your personal stuffs nice. All the time take care of it up!

  14. Hello there. I found your website by means of Google whilst looking for a comparable matter, your website got here up. It appears to be good. I’ve bookmarked it in my google bookmarks to visit then.

  15. Hey there. I discovered your site by means of Google whilst searching for a related subject, your web site came up. It seems good. I have bookmarked it in my google bookmarks to come back then.

  16. You really make it appear so easy with your presentation however I in finding this matter to be actually something that I believe I’d never understand. It kind of feels too complex and very wide for me. I am taking a look ahead in your next post, I will try to get the hang of it!

  17. Hiya, I am really glad I’ve found this info. Nowadays bloggers publish only about gossip and net stuff and this is actually frustrating. A good web site with interesting content, this is what I need. Thanks for making this website, and I will be visiting again. Do you do newsletters by email?

  18. Hiya, I am really glad I have found this info. Today bloggers publish just about gossip and web stuff and this is actually annoying. A good blog with exciting content, that is what I need. Thanks for making this site, and I will be visiting again. Do you do newsletters by email?

  19. Thanks for every other magnificent post. Where else may anyone get that kind of information in such an ideal method of writing? I have a presentation subsequent week, and I’m at the look for such info.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here